دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Modern Naujawan ki Tauba | ماڈرن نو جوان کی توبہ

book_icon
ماڈرن نو جوان کی توبہ

اِستقامت نہ ملتی تھی کبھی پڑھ لی تو کبھی سُستی ہوگئی  ۔ ۱۴۱۹ھ بمطابق1999ء کی بات ہے کہ مسجدمیں درس دینے والے اسلامی بھائی کی اِنفرادی کوشش کے نتیجے میں مَیں نے مدرسۃالمدینہ (برائے بالغان)میں داخلہ لے لیا اور قراٰنِ پاک  دُرُست طریقے سے پڑھنے کی سعی کرنے لگالیکن پھر بھی مدنی ماحول کی طرف نہ توکوئی رغبت ہوئی اور نہ ہی ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذِہن بنا ۔ اس دوران ایک اسلامی بھائی نے مجھے امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کا کیسٹ بیان بنام ’’قبر کے سوال جواب‘‘سننے کے لئے دیا  ۔ میں نے مذکورہ بیان اپنے گھر والوں کے ساتھ بیٹھ کر سننے کی سعادت حاصل کی ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّایک ولی ٔ کامل کی پُرتاثیر آواز کی بَرَکت سے نہ صرف مجھے مدنی ماحول میں اِستقامت ملی بلکہ مجھ سمیت تمام گھر والوں نے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ  کے ذریعے حُضُور غوثِ پاک رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں ڈال لیا ۔  تادمِ تحریر تحصیل سطح پر مَدَنی اِنعامات کے ذِمَّہ دار کی حیثیت سے مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچانے میں مصروف ہوں  ۔ اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الحَبِیب !                                                                                  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

{9}مجھے اپنے آپ سے گھن آنے لگتی

    بلوچستان(پاکستان ) کے شہر کوئٹہ میں مُقِیم ایک اسلامی بھائی نے اپنی توبہ کے احوال اس طرح بیان کئے :مَیں معاشرہ کا ایک نہایت ہی بگڑا ہوا شخص  تھا ۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا، نت نئے فیشن پرمر مٹنا، بے حیائی کا بازارگرم کرنااورداڑھی منڈاناوغیرہا گناہوں سے میرے شب و روز اٹے ہوئے تھے ۔  میری اِصلاح کا سامان یوں ہوا کہ ایک مبلّغِ دعوتِ اسلامی نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کا کیسٹ بیان بنام’’قبر کا امتحان‘‘سننے کے لئے دیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ مذکورہ سنّتوں بھرا بیان سن کر میرے دِل میں مدنی اِنقلاب برپا ہوگیا ۔ ایک ولیٔ کامل کے نصیحت آموز اِرشادات وملفوظات سن کر میں نے اپنے تمام سابِقہ گناہوں سے توبہ کی اور اپنے آپ کو مدنی رنگ میں رنگ لیا ۔ صرف اِتنا نہیں بلکہ اس بیان کی بَرَکت سے والدین کا اَدَب واِحترام کرنے کے ساتھ ساتھ مَیں نے داڑھی، عمامہ اور زُلفوں جیسی پیاری پیاری سنّتوں کو بھی اپنا لیا حالانکہ اس سے قبل میں نے ان کے بارے میں سوچا تک نہ تھا، اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے میرے لئے یہ سب کچھ آسان ہوگیا ۔ ایک وہ وقت تھا کہ سرے سے نمازیں ہی قضاہوجایا کرتیں تھیں لیکن آج دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے نمازتوکُجا صرف مسجد کی جماعت ترک ہو جائے تودِل روتا ہے کہ مجھے نماز باجماعت کی سعادت کیوں نہیں ملی ۔ اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الحَبِیب !                                                                                  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

{10}گنا ہوں پرجَری نوجوان

            پنجاب(پاکستان)کے شہراوکاڑہ میں مُقِیم اِسلامی بھائی نے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کے کیسٹ بیان کی مَدَنی بہاربیان کی  ۔ جس کا خلاصہ یہ ہے :تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں ایک ماڈرن نوجوان تھا ۔  ہر قسم کا نشہ مثلاً افیون، چرس اور شراب وغیرہ کااِستعمال میرا معمول بن چکے تھے افسوس! میں جوئے کی لعنت میں بھی جکڑا ہوا تھا ۔ بُری صُحبت کی وجہ سے میں گناہوں پر اس قدرجَری ہوگیا تھا کہ مسافروں کو لوٹ لینا میرے مشاغل میں شامل ہوچکا تھا ۔ میری اِن حرکاتِ بد کی وجہ سے میرے گھر والے بھی مجھ سے تنگ آچکے تھے ۔ میں نہ جانے مزید کتنا عرصہ گناہوں کی اس دلدل میں پھنسا رہتا لیکن خوش نصیبی سے میری قسمت کا ستارہ یوں چمکا کہ میرے ماموں زادبھائی جوکہ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہیں ، انہوں نے مجھ پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کاکیسٹ بیان بنام’’مُردے کی بے بسی‘‘سنایا  ۔ اس بیان نے تو میرے دِل میں مَدَنی اِنقلاب برپا کردیاکہ میں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے تمام سابِقہ گناہوں سے توبہ کرلی اورقراٰنِ مجید دُرُست مخارج سے پڑھنے کے لئے مدرسۃُ المدینہ (برائے بالغان) میں داخلہ لے لیا ۔ یہ بیان دیتے وقت میں مدنی قافلہ کورس کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں اور تنظیمی طور پرذیلی حلقہ کے ذِمَّہ دار کی حیثیت سے میں مدنی کاموں کی دھومیں مچانے میں کو شاں ہوں  ۔

اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن