30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بمطابق2005ء میں مجھے میرے بڑے بھائی (جوکہ کراچی میں رہائش پذیرتھے )نے تراویح پڑھانے کے لئے بلالیا ۔ میرے بھائی کے دوست(جوکہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے )کوجب میرے گمراہ کن عقائدکے بارے میں پتہ چلاتو انہوں نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے بد مذہبوں کے کُفریہ و گمراہ کن عقائدکے بارے میں بتایا، حسبِ ضرورت کتابیں بھی دکھائیں لیکن میری آنکھوں پرتعَصُّب کی پٹی بندھ چکی تھی جومجھے راہِ حق دیکھنے سے بازرکھے ہوئے تھی مگران اسلامی بھائی نے بھی ہمت نہ ہاری ۔
بالآخرظلمت وگمراہی کے سیاہ بادل چھٹے اورمیری زندگی میں ہدایت کاآفتاب طُلُوع ہوا ۔ ہوایوں کہ ایک دن نمازِتراویح سے فراغت کے بعدمیری ملاقات اسی اسلامی بھائی سے ہوئی، انہوں نے نہایت محبت بھرے اندازمیں اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کا کیسٹ بیان سناناشروع کردیا ۔ بیان سنتے ہی میرے دِل میں مَدَنی اِنقلاب برپاہوگیا، میں نے اسی وقت گمراہ کن عقائدسے توبہ کی اور دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی(عالِم کورس)کرنے کے لئے داخلہ لے لیا ۔ تادمِ تحریرمیں درجہ ثالثہ کاطالب علم ہوں اور 12 ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفرکی سعادت حاصل کر رہا ہوں ۔ اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{6}فیشن کادلدادہ کیسے تائب ہوا؟
ڈیرہ غازی خان(پنجاب، پاکستان)میں مقیم اسلامی بھائی نے اپنی خزاں رسیدہ زندگی میں بہارآنے کاتذکرہ کچھ یوں کیاکہ میں نے جس گھرانے میں آنکھ کھولی وہ علاقے میں مذہبی لحاظ سے جاناپہچاناجاتاتھاکیونکہ میرے داداجان، والد صاحب اورخاندان کے کثیرافرادحافظ قراٰن ہیں ۔ داداجان اوروالدصاحب تو ایک عرصہ تک امامت بھی فرماتے رہے تھے ۔ اس لحاظ سے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ میں اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتالیکن آہ!صد کروڑآہ’’ چراغ تلے اندھیرا ‘‘کے مصداق میں بے عملی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوبا ہواتھا ۔ لڑائی جھگڑے کرنا، گالیاں بکنا، فلموں ڈراموں سے دِل لبھانا، بدنگاہی کرنا، دوستوں کے ساتھ فُضُول گھومناپھرنا، عشقِ مجازی میں وقت برباد کرنااورہر نئے فیشن کو اپنانے کی تمنّاکرنا وغیرہ وغیرہ گناہ میری زندگی کاحصہ بن چکے تھے ، حتّٰی کہ مَیں اپنے خاندان میں وہ واحِدشخص ہوں کہ جس نے ٹراؤزر، پینٹ شرٹ جیسا گھٹیا قسم کا لباس پہنا ۔ چھٹی کے دن میں سارادن منی سنیمامیں فلمیں دیکھنے میں برباد کر دیتا کئی سالوں تک اسی طرح میں گناہوں کی سیاہ وادیوں میں بھٹکتا رہا ۔
۱۴۲۴ھ بمطابق2003 ء کے رَمَضان المُبارَک کی آمد ہوئی تو میں نے اپنے ایک دوست کے ہمراہ رَمَضان المُبارَک کے آخری عشرے کا سُنَّت اِعتکاف کرنے کی ترکیب بنائی ، اور وقتِ مقرَّرہ پر ہم اپنے گاؤں کی مسجد میں مُعتَکِف ہوگئے ۔ نہ تو ہمیں مسجدکے آداب کا لحاظ تھااور نہ ہی اِعتکاف کی اِحتیاطیں معلوم تھیں ۔ جوں توں ہم نے اِعتکاف کے دن گزار لئے ۔ اگرچہ سارا اِعتکاف غفلت کی نظر ہوگیا تھا لیکن پھر بھی اِعتکاف کے بعد میں نیکیوں کی جانب مائل رہنے لگا ۔ کچھ عرصہ بعدمیں دِینی کتابوں کے ایک مکتبے پر بیان کی کیسٹ خریدنے کی نیت سے گیا ۔
مَیں نے اپنے مطلوبہ بیان کی کیسٹ طلب کی لیکن مجھے وہ بیان نہ مل سکا ۔ مکتبے کے مالِک چونکہ دعوتِ اسلامی کے ذِمَّہ دار اسلامی بھائی تھے ، لہٰذا انہوں نے اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کا کیسٹ بیان خریدنے کی ترغیب دِلائی ۔ ان کی اِنفرادی کوشش کی وجہ سے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کے بیان کی ایک کیسٹ خرید لی ۔ مکتبۃالمدینہ کی جاری کردہ کیسٹوں کی قیمت چونکہ عام ریٹ سے کم تھی اس لئے میں نے اس کے سا تھ ایک اور کیسٹ بھی خرید لی ۔ بیانات کی کیسٹیں لے کر میں اپنی ورکشاپ پر پہنچا جہاں میں کام کرتاتھا، صبح کا وقت تھا ، میں نے سوچا کہ آج دن کا آغاز بیان سننے سے کرتے ہیں ۔ لہٰذامیں نے بیان کی کیسٹ لگا دی ۔ بیان کی ابتداء میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کا عشقِ رسُول میں ڈُوب کر پڑھا ہوا خطبہ شروع ہوا تو اِبتدائی الفاظ سن کر ہی مجھے کا فی سکون ملا اور شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کے الفاظ تاثیر کا تیر بن کر کس طرح میرے دِل میں پیوست ہوئے ، مجھے آج بھی یاد ہے ۔ بس میرا دِل چاہتاہے کہ میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کے انہی الفاظ کو بار بار سنتا رہوں !جیسے جیسے میں یہ بیان سنتا گیا میرے دِل میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کی محبت گھر کرتی چلی گئی حالانکہ میں اُس وقت بھی نہیں جانتا تھا کہ بیان کرنے والی یہ عظیم ہستی کون ہیں ۔ الغرض میں نے یہ بیان مکمل سنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع