30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{3} اِصلاح کاسامان
ؓٓبابُ الاسلام(سندھ )کے مشہورشہرحیدرآبادمیں مُقِیم اسلامی بھائی کے بیان کاخُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں بھٹکتاپھررہاتھا ۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے سننا، نمازیں قضاکرنامیری فطرتِ ثانیہ بن چکی تھی ۔ داڑھی مُنڈانے اور بدمذہبوں کی صُحبتِ بد میں اپناساراسارادن گنوانے میں فخرمحسوس کرتاتھا ۔ الغرض میرے شب وروزگناہوں میں بسرہورہے تھے ۔ آخرکارمیری زندگی کی غفلت کے ایاّم ختم ہوئے اورمیری اِصلاح کاسامان یُوں ہواکہ میراچھوٹابھائی تبلیغِ قراٰن وسُنَّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ۔ وہ اکثراوقات شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کے سُنَّتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں گھرلاکرسنا کرتا تھا ۔ چُنانچِہ
ایک دن حسبِ معمول اس نے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کا سُنَّتوں بھرابیان ’’بے نمازی کی سزائیں ‘‘چلایا ۔ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کی رِقّت انگیزپُرسوزآوازجونہی میرے کانوں میں پڑی میرادِل اس جانب کھنچتا چلاگیااور بالآخرمیں نے پوری توجہ سے بیان سنناشروع کر دیا ۔ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کے الفاظ تاثیرکاتیربن کرمیرے دِل میں پیوست ہوتے رہے ۔ بیان جُونہی ختم ہوامیرادِل کانپ اُٹھا ۔ میں نے اسی وقت اپنے تمام سابِقہ گناہوں سے توبہ کی ، نمازوں کی پابندی شروع کردی اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کواپنا معمول بنالیاجس نے سونے پرسُہاگے کاکام کیااورمیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّامیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کے سُنَّتوں بھرے بیان کی بَرَکت سے تادمِ تحریردعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق تحصیل مشاورت کے خادِم (نگران)کی حیثیت سے نیکی کی دعوت عام کرنے کی کوشش کررہاہوں ۔ اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{4}47کلووزن کم ہوگیا
بابُ المدینہ(کراچی)میں مُقِیم ایک اسلامی بھائی کے مکتوب کاخُلاصہ ہے کہ مجھے رَمَضان المُبارَک کے آخری عشرہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے اِجتِماعی اِعتکاف میں عاشقانِ رسول کے ساتھ مُعْتَکِف ہونے کی سعادت نصیب ہوگئی ۔ دورانِ اعتکاف سنّتیں اورآداب سیکھنے کے ساتھ ساتھ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کے سُنَّتوں بھرے بیانات سننے کے بھی مواقع مُیسَّرآتے رہے ۔ ایک دن امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کا پیٹ کے قفلِ مدینہ سے متعلق سنّتوں بھرابیان سننے کی سعادت نصیب ہوئی، دورانِ بیان آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ نے کم کھانے کے فوائدبیان کرتے ہوئے اِرشادفرمایاکہ’’مَیں نے بھی پیٹ کا قُفلِ مدینہ لگاکراپنادس کلووزن کم کیاہے ۔ ‘‘ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کے اس بیان کاایسااثرہواکہ میں نے بھی پیٹ کاقفلِ مدینہ لگاناشروع کردیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّبارہ ماہ میں ہی میراوزن130کلوسے کم ہوکر 83کلوہوچکا ہے ۔ امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہ کے بیان کی بَرَکت سے جہاں میراوزن اس قدرکم ہواوہیں مجھے نمازوروزے کے مسائل سیکھنے کے ساتھ ساتھ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّنماز و روزے کی پابندی بھی نصیب ہوگئی ہے ۔ اللّٰہعَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
صَلُّوا عَلَی الحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
{5}گمراہ کُن عقائد سے توبہ
پنجاب(پاکستان) کے شہرمظفرگڑھ میں مُقِیم اِسلامی بھائی کی تحریرکاخُلاصہ ہے : میری بدقسمتی کہ میں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے بدمذہبوں کے مدرسے میں زیرِتعلیم رہ کرقراٰنِ مجیدحفظ کیا ۔ ان کی صُحبت میں رہتا اوراکثروبیشتربدمذہب مقررین کی کیسٹیں سنتارہتا، یہی وجہ تھی کہ میری زندگی عشقِ رسُول کی چاشنی سے ناآشناتھی ۔ میں بدمذہبی میں اس قدر بڑھ چکاتھاکہ یارسُول اللّٰہ(صلَّی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کا نعرہ لگانے والے علمائے اہلسنّت کومَعَاذَاللّٰہ گالیاں تک دینے سے گُریز نہ کرتا، گھروالوں کے سمجھانے کے باوُجُوداپنے باطِل عقائد پرہی اَڑا رہا ۔ ماہِ رَمَضان المُبارَک۱۴۲۶ھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع