دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

عبد المطلب کی کل ۷لڑکیاں اورسولہ لڑکے ہوئے۔بعض مؤرخین نے فرمایا غیداق حجل ہی کانام ہے اور عبد الکعبہ مقوم کا نام،قثم کوئی نہیں۔اس حساب سے آپ کے تیرہ بیٹے ہوئے۔عبد الکعبہ کا نام عامر لقب شیبہ ہے،آپ   ۴۹۷؁ء میں پیدا ہوئے اور    ۵۷۹؁ء میں انتقال ہوا،بیاسی سال عمر ہوئی کثیر  الاولاد تھے۔

اولاد ہاشم آپ کانام عمر ہے

آپ کی چھ بیویاں ہوئیں اور اولاد یعنی بیٹے بیٹیاں۔

(۱)سلمہ بنت عمرہ ابن زید بخاری آپ سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی: عبد المطلب،رقیہ۔

(۲)ہند بنت عمرہ: ابن ثعلبہ خزرجی ان کے شکم سے صرف ایک بیٹا ہوا،صفی۔

(۳)قیلہ بنت عامر ابن مالک ابن جزعہ کے شکم سے صرف ایک بیٹا ہوا،اسد۔

(۴)اسیمہ بنت عدی ابن عبد الله ابن دینار: آپ کے شکم سے دوبیٹیاں پیدا ہوئیں: نضلہ،شفاء۔

(۵)واقدہ بنت عدی آپ کے شکم سے دو بیٹیاں پیدا ہوئیں:صعیفہ،خالدہ۔

(۶)عدی بن حبیب ثقفیہ: آپ کےبطن سے صرف ایک لڑکی ہوئی،حنّہ۔

عبد مناف کی اولاد آپ کا نام مغیرہ ہے

آپ کی کل تین بیویاں ہوئیں اور ان کے بطن سے چھ لڑکے لڑکیاں ہوئیں۔

(۱)عاتکہ کبریٰ بنت مرہ ابن بلال:آپ کے شکم سے تین بیٹے پانچ بیٹیاں ہوئیں،بیٹے: عبد الشمس،ہاشم،مطلب۔ بیٹیاں: مرہ،حنہ،ہالہ،قلابہ۔

(۲)واقدہ بنت عامرہ ابن عبد کے شکم سے تین بیٹے ہوئے: ابو عبیدہ،ابو عمرو،نوفل۔

(۳)قبیلہ ثقیف کی ایک عورت تھی جس کے بطن سے ایک لڑکی ریطہ ہوئی۔

خیال رہےکہ عبد الشمس کے بیٹے کا نام امیہ ہے اور ہاشم کےبیٹے عبدالمطلب ہیں اور مطلب کے تین بیٹے ہوئے: حصین، طفیل، عبیدہ۔

نسب نامہ صحابہ و اہلیبیت  !

ابو بکر صدیق: آپ کی بیوی اسماء بنت عمیس ہیں،ان سے تین بیٹے اور تین بیٹیاں ہوئیں۔بیٹے: عبد اللہ،عبدالرحمن،محمد،بیٹیاں: اسماء،عائشہ صدیقہ،ام کلثوم۔ام کلثوم کی ولادت آپ کی وفات کے بعد ہوئی عائشہ صدیقہ کا نکاح حضور انور سے ہوا،حضرت اسماء کا نکاح زبیر ابن عوام سے ہوا جن سے عبد الله ابن زبیر پیدا ہوئے محمد ابن ابو بکر حضرت علی کی طرف سے والیٔ مصر ہوئے ان کے بیٹے قاسم فقیہ اعظم تھے،آپ کی بیٹی یعنی فروہ کا نکاح ام باقر سے ہوا ان سےامام جعفر صادق پیدا ہوئے۔

عمر فاروق: آپ کے چھ بیٹے ہیں: عبد اللہ،عبید اللہ،عبد الرحمن(ابو شحمہ)زید،مجیر،عاصم ان میں سے زید ام کلثوم بنت فاطمہ زہرا کے بطن شریف سے پیدا ہوئے۔آپ کی دو بیٹیاں ہیں: حفصہ،رقیہ۔حفصہ حضور انور کے نکاح میں آئیں۔یہ جو مشہور ہے کہ ابو شحمہ کو شراب یا زنا کی سزا دی گئی بلکل غلط ہے۔(تذکرۃ الموضوعات مؤلفہ محمد طاہر اور کتاب اہل بیت)

عثمان غنی: آپ کے نکاح میں حضور انور کی دو بیٹیاں آگے پیچھے آئیں: ام کلثوم،رقیہ۔ام کلثوم سے کوئی اولاد نہیں ہوئی،رقیہ سے عبد الله ابن عثمان پیدا ہوئے جو چھ سال کی عمر میں وفات پاگئے،آپ کے کل آٹھ بیٹے اور پانچ بیٹیاں پیدا ہوئیں۔بیٹے: عبد اللہ اکبر، عمرو،ابان،خالد،عمر،

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن