30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳)یزید ابن شیبان: آپ ازدی ہیں صحابی ہیں، آپ سے کئی صحابہ نے روایات لیں۔
(۴)یزید ابن نعامہ: آپ صنبی ہیں، آپ حنین میں مشرکین کے ساتھ تھے بعد میں اسلام لائے،امام ترمذی نے کہا کہ آپ نے حضور انور سے کچھ سنا نہیں۔
(۵)یحیی ابن اسید ابن حضیر: آپ انصاری ہیں، حضور انور کے زمانہ میں پیدا ہوئے،فضل قراءت کے بیان میں آپ کا ذکر آتا ہے بحالت ہوش و سمجھ حضور انور کو دیکھا مگر آپ سے کوئی حدیث مروی نہیں۔
(۶)یوسف ابن عبد الله ابن سلام: آپ کی کنیت ابو یعقوب ہے اسرائیل یعنی یعقوب علیہ السلام کی اولاد سے ہیں،حضور انور کے زمانہ میں پیدا ہوئے حضور کی خدمت میں لائے گئے،حضورانور نے آپ کو اپنی گود میں لیا نام یوسف رکھا سر پر ہاتھ پھیرا۔
(۷)یعلیٰ ابن امیہ: آپ تمیمی حنظلی ہیں، فتح مکہ کے دن ایمان لائے حنین طائف تبوک میں شریک ہوئے،جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ رہے اور قتل ہوئے۔
(۸)یعلیٰ ابن مرہ: آپ ثقفی ہیں،حدیبیہ،خیبر،فتح مکہ،حنین،طائف،تبوک میں شریک ہوئے،آپ کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔
(۹)ابو الیسر: آپ کا نام کعب ابن عمر ہے آپ کا ذکر کاف کی تختی میں ہوچکا۔
ی۔۔۔تابعین کرام
(۱)یزید ابن ہارون: آپ ہارون اسلمی ہیں واسطی لوگوں کے آزاد کردہ بغداد میں آئے وہاں خدمت حدیث کی پھر واسط چلے گئے وہاں ہی وفات پائی، ۱۱۸ ایک سواٹھارہ میں پیدا ہوئے اور ۲۱۷ دوسوسترہ میں وفات پائی حافظ ثقہ زاہد تھے ابن مدینی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے زیادہ کوئی حافظ نہیں دیکھا۔
(۲)یزید ابن زریع: آپ کی کنیت ابو معاویہ ہے حافظ ہیں، امام احمد ابن حنبل فرماتے ہیں کہ آپ بصرہ میں تحقیق حدیث کے ملجاو ماوی ہیں، اکیاسی سال عمر ہوئی اور شوال ۱۸۲ ایک سو بیاسی میں وفات پائی۔
(۳)یزید ابن ہرمز: آپ ہمدانی مدنی ہیں، بنی لیث کے مولٰی ہیں حضرت ابو ہریرہ سےملاقات ہے۔
(۴)یزید ابن ابی عبید: آپ سلمہ ابن اکوع کے آزاد کردہ ہیں کئی صحابہ سے ملاقات ہے۔
(۵)یزید ابن رومان: آپ کی کنیت ابو روح ہے اہل مدینہ میں آپ کا شمار ہے۔
(۶)یزید ابن اصم: آپ ام المؤمنین میمونہ کے بھانجے ہیں حضرت میمونہ و ابو ہریرہ سے ملاقات ہے۔
(۷)یزید ابن نعیم ابن ہزال: آپ اسلمی ہیں، اپنے والد اور حضرت جابر سے روایات لیتے ہیں۔
(۸)یزید ابن زیاد: آپ دمشقی ہیں زہری ہیں اور سلیمان ابن حبیب سے ملاقات ہے۔
(۹)یعلیٰ ابن ملک: تابعی ہیں حضرت ام المؤمنین ام سلمہ سے روایات لیتے ہیں۔
(۱۰)یعیش ابن طغفہ ابن قیس: آپ غفاری ہیں آپ کے والد صفوان والوں سے تھے۔
(۱۱)یعقوب ابن عاصم ابن عروہ ابن مسعود: آپ ثقفی ہیں، حجازی ہیں، حضرت ابن عمر سے ملاقات ہے۔
(۱۲)یحیی ابن خلف: آپ باہلی ہیں، ۲۴۲ دوسو بیالیس میں وفات پائی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع