دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۷)ہشیم ابن بشیر: آپ سلمی واسطی ہیں، بہت سے صحابہ سے سنا ہے،       ۱۰۴؁   ایک سوچار میں پیدائش ہے اور     ۱۸۳؁   ایک سو تراسی میں وفات۔

(۸)ہلال ابن علی ابن اسامہ: آپ اپنے دادا ہلال ابن ابی میمونہ کی طرف منسوب ہیں فہری ہیں، حضرت انس عطاء ابن یسار وغیرہم سے روایات لیتے ہیں۔

(۹)ہلال ابن عامر: آپ مزنی ہیں، اہل کوفہ میں آپ کا شمار ہے رافع مزنی سے ملاقات ہے۔

(۱۰)ہلال ابن یساف: آپ اشجع کے آزادکردہ ہیں، حضرت علی کی زیارت کی ہے۔

(۱۱)ہلال ابن عبد اللہ: آپ کی کنیت ابو ہاشم ہے باہلی ہیں، امام بخاری نے فرمایا کہ منکر الحدیث ہیں۔

(۱۲)ہمام ابن حارث: آپ نخعی تابعی ہیں، حضرت عائشہ صدیقہ ابن مسعود وغیرہم سے روایات لیتے ہیں۔

(۱۳)ہود ابن عبد الله ابن سعد: آپ مصری ہیں اپنے دادا مزیدہ سے روایات لیتے ہیں۔

(۱۴)ہبیرہ ابن مریم: حضرت علی وابن مسعود سے روایات لیتے ہیں قوی نہیں ہیں،۶۶ چھیاسٹھ میں فوت ہوئے۔

(۱۵)ہذیل ابن شرحبیل: آپ ازدی کوفی ہیں عبد الله ابن مسعود سے ملاقات ہے۔

ابو الہیّاج: آپ کا نام حبان ابن حصین ہے اسدی ہیں، عمار ابن یاسر کے کاتب تھے جلیل القدر تابعی ہیں، حضرت علی و عمار سے ملاقات ہے۔

ہ۔۔۔صحابیات

(۱)ہند بنت عتبہ: آپ ابو سفیان کی زوجہ اور امیر معاویہ کی ماں ہیں، فتح مکہ کے دن ابوسفیان کے بعد ایمان لائیں ان دونوں کو حضور انور نے ان کے نکاح پر قائم رکھا بڑی فصیحہ عاقلہ تھیں جب حضور انور نے خطبہ عالیہ میں عورتوں سے فرمایا کہ شرک نہ کرو چوری نہ کرو تو آپ نے پوچھا کہ ابو سفیان بخیل آدمی ہیں مجھے خرچ پورا نہیں دیتے تو فرمایا کہ تم بقدر ضرورت ان کی جیب سے نکال سکتی ہو پھر فرمایا کہ زنا نہ کرو تو آپ بولیں کیا کوئی آزاد عورت بھی زنا کرسکتی ہے فرمایا اپنے بچوں کو قتل نہ کرو آپ بولیں کہ ہمارے لوگ تو بدر میں قتل ہوگئے آپ کی وفات خلافت فاروقی میں ہوئی آپ اور صدیق اکبر کے والد ابو قحافہ نے ایک ہی دن وفات پائی حضرت عائشہ نے آپ سے روایات لیں۔مترجم کہتا ہے کہ احد کے دن ہندہ نے حضرت امیر حمزہ کی کلیجی نکال کر چبائی ان کے اعضاء نہانی کا ہار گلے میں ڈالا مگر پھر غزوہ یرموک میں بڑی بہادری سے جہاد کیا اس غزوہ کی فتح کا سہرہ آپ کے سر رہا احد کے دن کا بدلہ کر دیا ان کا احترام چاہیئے۔

(۲)ام ہانی: آپ کا نام فاختہ بنت ابی طالب ہے حضرت علی کی بہن ہیں اسلام کے ظہور سے پہلے حضور انور نے آپ کو اپنے نکاح کا پیغام دیا اور ہبیرہ نے بھی پیغام دیا ابو طالب نے ہبیرہ سے آپ کا نکاح کردیا پھر ظہور اسلام کے بعد آپ ایمان لے آئیں،ہبیرہ کافر رہا تو حضور انور نے نکاح ختم فرمادیا جیسا کہ اسلامی قانون ہے،پھر حضور انور نے اپنے نکاح کا پیغام دیا تو آپ نے یہ کہہ کر معذرت فرمادی کہ میں بہت بچوں والی بی بی ہوں حضور کو تکلیف ہوگی آپ سے حضرت علی ابن عباس وغیرہم نے روایات لیں،مترجم کہتا ہے کہ آپ ہی کے گھر سے حضور انور کو معراج ہوئی۔

(۳)ام ہشام بنت حارثہ ابن نعمان: آپ صحابیہ ہیں آپ سے ایک جماعت نے روایات لیں۔

ی۔۔۔صحابہ کرام

(۱)یزید ابن اسود: آپ سودائی ہیں اہل طائف میں آپ کا شمار ہے۔

(۲)یزید ابن عامر: آپ سوائی حجازی ہیں، غزوہ حنین میں مشرکین کے ساتھ تھے پھر اس کے بعد ایمان لائے آپ سے سائب ابن یزید نے روایات لیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن