دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۲)ہشام ابن عاص: آپ حضرت عمرو ابن عاص کے بھائی ہیں، پرانے مؤمن ہیں، مکہ معظمہ میں ایمان لائے پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کی پھر جب انہیں پتہ لگا کہ حضور انور صلی الله علیہ وسلم مدینہ منورہ ہجرت کرکے تشریف لے آئے ہیں آپ بھی مدینہ منورہ آگئے بہترین صحابی ہیں،        ۱۳؁  تیرہ غزوہ یرموک میں شہید ہوئے یعنی خلافت فاروقی میں۔

(۳)ہشام ابن عامر: آپ انصاری ہیں، بصرہ میں رہے آپ سے خواجہ حسن بصری وغیرہم نے روایات لیں۔

(۴)ہلال ابن امیہ: آپ واقفی انصاری ہیں، بصرہ میں رہے وہاں ہی وفات پائی غزوہ تبوک میں حاضر نہ ہوسکے آپ پر بھی عتاب ہوا آپ نے ہی اپنی بیوی کو شریک ابن صحماء سے الزام لگایا۔

(۵)ہذال ابن ذباب: آپ کی کنیت ابو نعیم ہے اسلمی ہیں، آپ سے آپ کے بیٹے نعیم وغیرہم نے روایات لیں۔

(۶)ابو ہریرہ: آپ کے نام اور نسب میں بہت ہی اختلاف ہے،زمانہ جاہلیت میں آپ کا نام عبد الشمس یا عبد عمرو تھا اسلام میں آپ کام نام عبد الله یا عبدالرحمن ہوا۔قوی یہ ہے کہ آپ دوسی ہیں، حاکم اور ابو احمد کہتے ہیں کہ آپ کا نام عبدالرحمن ابن صخر ہے مگر نام گم ہوکر رہ گیا خیبر کی فتح کے سال ایمان لائے  اور غزوہ خیبر میں شریک ہوئے،پھر حضور کے ساتھ سایہ کی طرح رہے علم کا بہت شوق تھا ہر دم حضور کے ساتھ رہتے تھے الله نے آپ کو غضب کا حافظہ دیا تھا آپ نے ایک بار حضور انور کی بارگاہ میں عرض کیا کہ میں حضور کے فرمان بھول جاتا ہوں فرمایا اپنی چادر پھیلاؤ آپ نے پھیلائی حضور انور نے کچھ پڑھ کر دم فرمایا آپ نے چادر سینے سے لگائی پھر حافظہ بہت ہی قوی ہوگیا،امام بخاری کہتے ہیں کہ آپ سے آٹھ سو حضرات سے زیادہ نے رویات لیں حتی کہ حضرت ابن عباس ابن عمر،جابر،انس نے بھی،آپ کی عمر اٹھتر سال ہوئی،      ۵۷؁  ستاون یا اٹھاون میں مدینہ منورہ میں وفات ہوئی۔

(۷) ابو الہیثم: آپ کانام مالک ابن تیہان ہے،آپ کا ذکر میم کی تختی میں گزر گیا۔

(۸)ابو ہاشم: آپ کا نام شیبہ ابن عتبہ ابن ربیعہ ہے قرشی ہیں،بعض نےکہا کہ آپ کا نام ہشام ہے امیر معاویہ ابن ابوسفیان کے ماموں ہیں فتح مکہ کے دن ایمان لائے خلافت عثمانیہ میں وفات پائی فاضل صالح تھے۔

ہ۔۔۔تابعین عظام

(۱)ابو ہند: آپ یسار کے بیٹے ہیں، یسار حضور کے حجام تھے جنہوں نے حضور انور کی فصد لگائی،بنی بیاضہ کے آزاد کردہ تھے۔

(۲)ہشام ابن عروہ ابن زبیر: آپ کی کنیت ابو المنذر ہے قرشی مدنی ہیں، مدینہ منورہ کے مشہور تابعی ہیں، بڑے محدث ہیں، بڑے علماء سے ہیں، حضرت ابن زبیر ابن عمرو  وغیرہم سے روایات لیتے ہیں، بغداد میں خلیفہ منصور کے پاس تشریف لے گئے،        ۶۱؁ اکسٹھ میں پیدا ہوئے،     ۱۴۶؁   ایک سو چھیایس میں وفات پائی رضی الله عنہم۔

(۳)ہشام ابن زید ابن انس ابن مالک: آپ انصاری ہیں، اپنے دادا انس سے روایات لیتے ہیں، بصرہ والوں میں آپ کا شمار ہے ایک جماعت نے آپ سے روایات لیں۔

(۴)ہشام ابن حسان: آپ قردوسیوں کے آزاد کردہ ہیں، آپ ہی فرماتے ہیں کہ گن لو جنہیں حجاج نے باندھ کر قتل کرایا ان کی تعدار ایک لاکھ بیس ہزار ہے آپ کی وفات       ۱۴۷؁   ایک سوسینتالیس میں ہے،قردوس قاف کے پیش سے ہے۔

(۵)ہشام ابن عمار: آپ کی کنیت ابو الولید ہے سلمی د مشقی مقری ہیں، حافظ تھے دمشق کے خطیب تھے بانوے سال عمر ہوئی    ۲۴۵؁ دوسوپینتالیس میں وفات پائی بڑے محدثین نے آپ سے روایات لیں۔

(۶)ہشام ابن زیاد: آپ کی کنیت ابو المقدام ہے محدثین نے آپ کو ضعیف کہا ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن