30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سامنے نہ آنا تم کو دیکھ کر مجھے مظلوم شہید حمزہ یاد آتے ہیں، چناچہ آپ گوشہ نشین ہوگئے اور حضور انور کی وفات کے بعد نکلے ایک آن کے صحابی ہیں۔
(۶)ولید ابن عقبہ: آپ کی کنیت ابو وہب ہے،قرشی ہیں، حضرت عثمانی غنی کے اخیافی بھائی ہیں، فتح مکہ کے دن ایمان لائے اس وقت آپ قریب البلوغ تھے حضرت عثمان نے آپ کو کوفہ کا گورنر بنایا بڑے شاعر اور نامور قرشی مقام رقہ میں وفات پائی۔
(۷)ولید ابن ولید: آپ قرشی مخزومی ہیں، حضرت خالد ابن ولید کے بھائی غزوہ بدر میں بحالت کفر قید کئے گئے آپ کے بھائی خالد اور ہشام نے آپ کو فدیہ دیکر آزاد کرایا فدیہ ادا ہو چکنے کے بعد آپ اسلام لائے کسی نے کہا کہ فدیہ سے پہلے تم مسلمان کیوں نہ ہوگئے فرمایا تاکہ تم یہ نہ کہو میں قید و بند کے ڈر سے مسلمان ہوا ہوں کفار مکہ نے آپ کو اسلام کی وجہ سے قید کردیا حضور انور نے آپ جیسے مجبور مظلوم مسلمانوں کی خلاصی کی دعا کے لیے قنوت نازلہ پڑھی پھر آپ مکہ معظمہ سے چھوٹ کر مدینہ منورہ حضور انور کی خدمت میں حاضر ہوئے،عمرہ قضاء میں شریک ہوئے،آپ سے حضرت عبدالله بن عمر اور حضرت ابوہریرہ نے روایات لیں۔
(۸)ورقہ ابن نوفل ابن اسد: آپ قرشی ہیں، زمانہ جاہلیت میں عیسائی بن گئے تھے توریت کے بڑے تھے بہت بوڑھے اور نابینا تھے ام المؤمنین خدیجہ کے چچا زاد بھائی تھے۔مترجم کہتا ہے کہ حضور انور کی تصدیق سب سے پہلے آپ نے کی پہلی وحی حضور انور نے بی بی خدیجہ کو سنائی آپ حضور کو ورقہ کے پاس لے گئیں۔(بخاری شریف)
(۹)ابو واقد: آپ کا نام حارث ابن عوف ہے لیثی ہیں، پرانے مؤمن ہیں، آپ کا شمار اہل مدینہ میں ہے مگر مکہ معظمہ میں رہے وہاں ہی وفات پائی پچھتر سال عمر پائی، ۶۷ سرسٹھ میں وفات ہوئی، فج میں دفن ہوئے۔
و۔۔۔تابعین عظام
(۱)وہب ابن منبہ: آپ کی کنیت ابو عبد الله ہے صنعانی ہیں، اولاد فارس سے ہیں، حضرت جابر و ابن عباس سے ملاقات ہے ۱۱۴ ایک سوچودہ میں وفات ہے۔
(۲)وبرہ ابن عبدا لرحمن: کنیت ابو خزیمہ ہے حارثی ہیں، حضرت ابن عمرو سعید ابن جبیر سے ملاقات ہے۔
(۳)وکیع ابن جراح: کوفی ہیں، قیس ابن غیلان کے قبیلہ سے ہیں، نیشاپور کے علاقہ کے ہیں، بغداد میں آئے وہاں خدمت حدیث کی وہاں کے مشائخ سے احادیث لیں جو ثقہ اور قابل اعتماد محدث تھے امام ابو حنیفہ کے مذہب پر فتویٰ دیتے تھے ۹۹ میں پیدا ئش ہے ۱۷۹ ایک سواناسی میں وفات،مکہ مظمہ سے لوٹتے ہو ئے مقا م قید میں وفات پائی وہاں ہی دفن ہوئے،امام ابوحنیفہ سے کچھ سنا ہے۔مترجم کہتا ہے کہ آپ امام شافعی کے استاذ ہیں، بڑے درجہ والے ہیں۔
(۴)وحشی ابن حرب: اپنے والد حرب اور اپنے دادا سے روایات لیتے ہیں اہل شام میں آپ کا شمار ہے۔
(۵)ابو وائل: آپ کا نام شفیق ابن سلمہ ہے اسدی کوفی ہیں، زمانہ جاہلیت و اسلام دونوں پائے مگر حضور انور کی زیارت نہ کر سکے، فرماتے ہیں کہ میں حضور انور کی نبوت سے پہلے دس سال کا تھا جماعت صحابہ سے روایات لیتے ہیں ثقہ ہیں، حضرت ابن مسعود کے خاص ہیں، حجاج کے زمانہ میں وفات پائی،ثبت ہیں حجۃ ہیں۔
ہ۔۔۔صحابہ کرام
(۱)ہشام ابن حکیم: ابن حزام آپ قرشی اسدی ہیں، فتح مکہ کے دن ایمان لائے فضلاء صحابہ سے ہیں، وعظ و نصیحت بہت فرماتے تھے بہت حضرات نے حتی کہ حضرت عمر نے آپ سے روایات لیں اپنے والد سے پہلے ۵۴ چون میں وفات پائی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع