دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

نکلتا دیکھا گیا آپ کے متعلق یہ آیت اتری"وَ اِذَا سَمِعُوۡا مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَی الرَّسُوۡلِ تَرٰۤی اَعْیُنَہُمْ تَفِیۡضُ مِنَ الدَّمْعِ"،رضی الله عنہ۔

(۸) ابو نضر: آپ کا نام سالم ابن امیہ ہے،عمر ابن عبید ابن معمر قرشی کے آزاد کردہ ہیں مدنی ہیں،تابعین میں سے ہیں اما م مالک،ثوری وغیرہم آپ سے روایات لیتے ہیں۔

(۹)ابو نضرہ منذر ابن مالک: آپ عبد ی ہیں بہت صحابہ سے ملاقات ہے بصر ی ہیں،حسن بصری سےکچھ پہلے وفات پائی۔

(۱۰)ابن نواحہ: اس کا نام عبد الله تھا یہ مسیلمہ کذاب کی طرف سے ابن اثال کے ساتھ حضور انور کی خدمت میں آیا تھا اس کا پیغام لےکر،حضور نےفرمایا تھا کہ اگر ایلچی کا قتل جائز ہوتا تو میں تم کو قتل کردیتا،مسیلمہ کے قتل کے بعد یہ مسلمانوں میں شامل ہوگیا، یہ اپنی قوم بنی حنیفہ کا امام تھا جب حضرت ابن مسعود کوفہ کےحاکم تھے تب یہ مسیلمہ کی جماعت کے ساتھ آکر ایمان تو قبول کرلیا مگر اس کاایمان قبو ل نہیں کیا،چنانچہ قرظہ ابن کعب کوحکم دیا انہوں نے اسے قتل کیا یہ مسیلمہ کو نبی مانتا تھا،مسیلمہ سے جنگ خلافت صدیقی میں ہوئی۔

و۔۔۔صحابہ کرام

(۱)واثلہ ابن اسقع: آپ لیثی ہیں،جب حضور انور غزوہ تبوک کی تیاری فرمارہے تھے تب آپ ایمان لائے،مشہور یہ ہے کہ آپ نے تین سال حضور انور کی خدمت کی صفہ والوں سے تھے پہلے بصرہ میں رہے پھر شام میں آپ کا گھر دمشق سے تین کوس دور بلاء میں تھا پھر بیت المقدس چلے گئے وہاں ہی وفات پائی سو برس عمر ہوئی۔

(۲)وہب ابن عمیر: ابن وہب جمحی آپ بدر کےدن قید ہوئے،پھر آپ کے والد آپ کو چھڑانے کے لیے مدینہ منورہ آئے مگر حضور کو دیکھ کر ایمان لے آئے حضور انور نے آپ پر احسان فرماتے ہوئے آپ کو قید سے آزاد کردیا اس کرم کریمانہ پر آپ بھی مسلمان ہوگئے گویا نبی کی صورت دیکھ کر عمیر ایمان لائے سیرت دیکھ کر وہب مؤمن ہوئے بارگاہ نبوی میں وہب کی بڑی عزت تھی حضور انور فتح مکہ کے زمانہ میں آپ کو دعوت اسلام دینے کےلیے صفوان ابن امیہ کے پاس بھیجا آپ کی وفات شام میں مجاہدانہ شان سے ہوئی۔

(۳)وابصہ ابن معبد: آپ کی کنیت ابوشداد ہے اوسی ہیں، کوفہ میں رہے پھر جزیرہ میں رہے مقام رقہ میں وفات ہوئی۔

(۴)وائل ابن حجر: آپ حضرمی ہیں، حضر موت کے سرداروں میں سے آپ بھی سردار تھے آپ کے والد یعنی حجر وہاں کے بادشاہ تھے وائل حضور کی خدمت میں وفد بن کر آئے حضور انور نے آپ کی آمد سے پہلے خبر دیدی کہ وائل ابن حجر  دور  دراز  زمین حضر موت سے بخوشی و رغبت الله رسول کی طرف آرہے ہیں وہ بادشاہوں کی اولاد ہیں جب آپ حضور انور کے پاس پہنچے تو حضور انور نے مرحبا کہا اپنے پاس بلایا ان کے واسطے اپنی چادر شریف بچھادی اس پر انہیں بٹھایا اور دعا کی کہ وائل ان کی اولاد اولاد کی اولاد ان کی اولاد کی اولاد میں برکت دے اور حضر موت کے قبیلوں کا سردار بنایا آپ کے بیٹے عبد الجبار اور علقمہ وغیرہم آپ سے روایات لیتے ہیں۔

(۵)وحشی ابن حرب: حبشی ہیں،مکہ کے سوڈانی ہیں،جبیر ابن مطعم کے غلام آپ نےغزوہ احد میں حضرت حمزہ کو شہید کیا تھااس زمانہ میں آپ کافر تھے پھر غزوہ طائف کے بعد ایمان لائے خلافت صدیقی میں غزوہ یمامہ میں آپ شریک ہوئے،مسیلمہ کذاب کو آپ نے ہی قتل کیا آپ کہا کرتے تھے میں نے اس نیزہ سے خیر الناس اور شر الناس دونوں کو قتل کیا ہے شام میں رہے حمص میں وفات پائی آپ سے آپ کے بیٹے اسحاق اور حرب نے روایات لیں۔مترجم کہتا ہے کہ حضور انور نے ان سے فرمایا تھا کہ تمہارا یمان تو ہم نے قبول فرما لیا مگر آئندہ ہمارے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن