30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۶)ناجیہ ابن جندب: آپ اسلمی ہیں، حضور انو ر کے بدنوں کے محافظ رہے بعض نے فرمایاکہ آپ ناجیہ ابن عمرو ہیں، اہل مدینہ میں آ پ کا شمار ہے ،آپ کا نام ذکوان تھا حضور انور نے ناجیہ رکھا کہ آ پ نے قریش سے نجات پائی ،امیر معایہ کےزمانہ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔
نبیشۃ الخیر: آپ ہذلی ہیں، اہل بصرہ میں آپ کا شمار ہے،وہاں ہی آپ کی احادیث مشہور ہیں۔
(۷)نوفل ابن معایہ: آپ دیلمی ہیں، کہا جاتا ہے کہ آپ نےزمانہ جاہلیت میں ساٹھ سال گزارے اور زمانہ اسلام میں بھی ساٹھ سال گزارے بعض نےفرمایا کہ آپ کی عمر ایک سو سال ہوئی آپ فتح مکہ میں شریک ہوئے،اہل حجاز میں آپ کا شمار ہے،یزید ابن معاویہ کےزمانہ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔
(۸)نواس ابن سمعان: آپ کلابی ہیں، شام میں رہے ایک جماعت نے آپ سے روایات لیں۔
(۹)نقیع ابن حارث ثقفی: آپ کی کنیت ابوبکرہ ہے،آپ کاذکر ب کی تختی میں ہوچکا۔
(۱۰) نافع ابن عتبہ ابن ابی وقاص: آپ زہری ہیں، حضرت سعد ابن ابی وقاص کےبھائی،فتح مکہ کےدن ایمان لائے آخیر میں کوفہ میں رہے۔
(۱۱)انو نجیع: آپ کا نام عمرو ابن عتبہ ہے ،آپ کا ذکر عین کی تختی میں ہوچکا۔
ن۔۔۔تابعین عظام
(۱)نافع ابن سرجس: آپ حضرت عبد الله ابن عمر کے آزاد کردہ ہیں، دیلمی ہیں، عظیم الشان تابعی ہیں،حضرت ابن عمر اور ابو سعید خدری سے روایات لیتے ہیں اور آپ سے زہری امام مالک وغیرہ مشہور محدثین ثقہ علماء نے روایات لیں،حضرت ابن عمر کی اکثر روایات آپ سے مروی ہیں،امام مالک فرماتے ہیں کہ جب میں حضرت ابن عمر کی احادیث حضرت نافع سے سن لیتا ہوں تو مجھے کسی اور سے سننے کی پرواہ نہیں ہوتی ،ایک سو سترہ میں آپ کی وفات ہوئی۔
(۲)نافع ابن جبیر ابن مطعم: آپ قرشی حجازی ہیں اپنے والد اور حضرت ابوہریرہ وغیرہم سے روایات لیتے ہیں آپ سے امام زہری نےروایات لیں۔
(۳)نافع ابن غالب: آپ کی کنیت ابو غالب ہے درزی تھے یا باہلی تھے بصرہ والوں میں آپ کا شمار ہے۔
نبیہ ابن وہب: آپ کعبی حجازی ہیں ابان ابن عثمان اور کعب وغیرہم سے روایات لیتے ہیں۔
(۴) نضر ابن شمیل: آپ کی کنیت ابو الحسن ہے مازنی ہیں، مقام مرو میں رہے وہاں ہی ۲۰۳ دوسو تین میں وفات پائی آپ لغت نحو اور علم ادب کے امام ہیں۔
(۵) ناصح ابن عبد اللہ: آپ محلمی ہیں آپ کا ذکر شفقت و رحمت کے باب میں آتا ہے۔
(۶)نفیلی: آپ کا نام عبد الله ابن محمد ابن علی ابن نفیل ہے حافظ ہیں، امام احمد آپ کا بہت احترام فرماتے تھے،ابو داؤد کہتے ہیں کہ میں نے آپ سے بڑھ کر حافظ نہ دیکھا آپ دین اسلام کے رکن تھے،۲۳۴ دو سو چونتیس میں وفات ہوئی آپ کےفضائل بہت ہیں۔
(۷) نجاشی: آپ حبشہ کے بادشاہ تھے آپ کا نام اصحمہ ہے،حضور انور پرایمان لائے فتح مکہ سے پہلے آپ کی وفات ہوئی حضور انور نے مدینہ میں جماعت صحابہ کو لے کر آپ کی نماز جنازہ پڑھی،ابن منذر نے آپ کو صحابی فرمایا مگر حق یہ ہےکہ تابعی ہیں۔مترجم کہتاہے کہ نجاشی نے مسلمان مہاجروں کو اپنے ملک میں امان دی،حضرت جعفر طیار سے قرآن مجید سن کر ایمان لائے حضر ت ام حبیبہ کا نکاح حضور انور سے غائبانہ آپ نےکیا،عمرو ابن عاص کو آپ کے ذریعہ ایمان ملا یعنی آپ وہ تابعی ہیں جن سے ایک صحابی کو ایمان ملا،عرصہ تک آپ کی قبر سے نور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع