دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۲)ام منذر: آپ بنت قیس ہیں، انصاریہ یا عدویہ ہیں، حضور انور کی صحابیہ ہیں۔

(۳) ام معبد بنت خالد: آپ کا نام عاتکہ ہے خزاعیہ ہیں،آپ مدینہ منورہ کے راستہ میں جھونپڑے میں رہتی تھیں حضور انور ہجرت کے دوران آپ کے جھونپڑے میں تشریف لے گئے  وہ وہاں ہی یا بعد میں مدینہ منورہ میں آکر ایمان لائیں آپ کا یہ واقعہ مشہور ہے۔ مترجم کہتا ہے کہ حضور انور نے آپ کے ہاں خشک بکری سے جو کہ ابھی بکرے تک نہ پہنچی تھی دودھ نکالا خود پیا صدیق اکبر کو پلایا ان کے سارے برتن دودھ سے بھر دیئے دوپہری میں آرام فرمایا دوپہر ڈھلے روانہ ہوگے بعد میں خاوند آیا اپنا جھونپڑہ نو ر سےمعمور اور دودھ سے بھر پو ر دیکھ کر تعجب سے پوچھا کہ یہ کیا آپ بولیں   ؎

تھوری دیر ہوئی اک آیا کالیاں زلفاں والا                       دوگھڑیاں اس گھر وچہ بیٹھا کر گیا نور اوجالا

(۴)ام معبد بنت کعب ابن مالک: آپ انصاریہ ہیں، دونوں قبلوں کی طرف آپ نے نماز پڑھی ہے آپ کے بیٹے معبد نے آپ سے روایات لیں،ابن عبد البر کہتے ہیں کہ یہ ام معبد کعب ابن مالک انصاری کی زوجہ ہیں اور کعب ابن مالک کی زوجہ دوسری ام معبد ہیں،تاریخ بخاری میں ایک باب میں ہے کہ معبد کعب ابن مالک انصاری کے بیٹے ہیں وہ اس کی تائید کرتی ہے۔

(۵)ام مالک: آپ بہزیہ ہیں صحابیہ ہیں۔

م۔۔۔تابعی بیویاں

(۱)معاذہ بنت عبد اللہ: آپ عدویہ ہیں حضرت علی وعائشہ سے روایات لیتی ہیں،      ۸۳؁ تراسی میں وفات ہے۔

(۲)مغیرہ: آپ حجاج ابن حسان کی بہن ہیں انس ابن مالک سے روایات لیتی ہیں۔

ن۔۔۔صحابہ کرام

(۱)نعمان ابن بشیر: آپ کی کنیت ابو عبد الله ہے انصاری ہیں، آپ پہلے وہ ہیں جو انصار میں بعد اسلام پیدا ہوئے،حضور کی ہجرت کے بعد جب آ پ آٹھ سال سات مہینہ کے تھے تو حضور انو رصلی اللہ علیہ و سلم کی وفات ہوئی آپ خود اور آپ کے والدین صحابی ہیں کوفہ میں رہے امیر معاویہ کے زمانہ میں کوفہ کے حاکم رہے،پھر حمص کے پھر آپ نےلوگوں کو عبد الله ابن زبیر کے بیعت پر رغبت دی اس پر آپ کو      ۶۴؁  چونسٹھ میں قتل کردیا گیا۔

(۲) نعمان ابن عمروابن مقرّن: آ پ مزنی ہیں آپ مزنیہ کے چارسو  آدمیوں کے ساتھ حضور انور کےخدمت میں حاضر ہوئے تھے اولًا بصر ہ میں پھر کوفہ میں رہے خلافت فاروقی میں نہاوند کے لشکر کے حاکم تھے،        ۲۱؁  اکیس میں اسی غزوہ میں شہید ہوئے۔

(۳)نعیم ابن مسعود: آ پ اشجعی ہیں، غزوہ خندق میں حضور انور کی خدمت میں مہاجر ہوکر آئے آپ ہی جنگ احزاب میں ابو سفیان اور بنی قریظہ کےدرمیان رابطہ پیدا کئے ہوئے تھے،جنگ احزاب میں ابو سفیان کفار کے سردار تھے یہ ان کے خاص مددگار ایلچی،آپ کا واقعہ مشہور ہے آپ کی وفات خلافت عثمانیہ میں ہوئی بعض مؤرخین فرماتے ہیں کہ جنگ جمل میں قتل کئے گئے۔

(۴)نعیم ابن ہمّار: آپ غطفانی ہیں آپ سے ابو ادریس روایت کرتے ہیں۔

(۵)نعیم ابن عبد اللہ: آپ قرشی عدوی ہیں، تخام کےنام سے مشہور ہیں،بعض نے فرمایا کہ آ پ نعیم ابن تخام ابن عبدالله ہیں، مکہ مکرمہ میں اول ہی سے اسلام لائے،بعض نے فرمایا کہ حضرت عمر سے پہلے ایمان لائے مگر اپنا ایمان چھپائے رہے،چونکہ اپنی قوم کےسردار تھے اس لئے آپ کی قوم نےآپ کو ہجرت نہ کرنے دی بنی عدی کےیتیموں اور بیوگاں پر بہت خرچ کرتے تھے لوگ بولے کہ آپ کسی دین میں رہیں ہمارے پاس ہی رہیں آخر کار حدیبیہ کے سال ہجرت کر کے حضور کے پاس پہنچے،خلافت صدیقی کےآخر میں غزوہ اجیاد میں شہید ہوئے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن