دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

زمانہ میں ۶۷ سرسٹھ میں قتل کیا گیا۔مترجم کہتا ہے کہ اس کی قبر کوفہ میں ہے شیعہ اس کی زیارت کرتے ہیں، فقیر نے دیکھی ہے عبدالله ابن زیاد کو اسی نے قتل کرایا پھر وحی کا دعویدار ہوگیا۔

(۴۷)مغیرہ ابن زیاد: آپ بجلی موصلی ہیں، عکرمہ مکحول وغیرھما سے روایات لیتے ہیں، احمد ابن حنبل کہتے ہیں کہ منکر الحدیث ہیں صحابی نہیں۔

(۴۸)مغیرہ ابن مقسم: آپ کوفی فقیہ ہیں، نابینا تھے آپ فرماتے تھے کہ میرے کان میں جو پڑجاتا ہے وہ میرے حافظہ سے نہیں نکلتا ۱۳۳ ایک سوتینتیس میں وفات ہے۔

(۴۹)مثنی ابن صباح: آپ یمنی پھر مکی ہیں، بعض لوگوں نے کہا کہ یہ حدیث میں نرم ہیں، ۱۴۹ ایک سو انچاس میں فوت ہوئے۔

(۵۰)معاویہ ابن قرہ: آپ کی کنیت ابو ایاس ہے بصری ہیں، اپنے والد اور حضرت انس اور عبداﷲ ابن معقل سے روایات لیتے ہیں۔

(۵۱)معاویہ ابن مسلم: آپ کی کنیت ابو نوفل ہے حضرت عبدالله ابن عباس سے روایات لیتے ہیں۔

(۵۲)میناء: آپ عبدالرحمن ابن عوف کے آزاد کردہ ہیں خود ان سے اور حضرت عثمان و ابوہریرہ رضی الله عنہم سے روایات لیتے ہیں۔

(۵۳)ابو الملیح: آپ کا نام عامر ابن اسامہ ہے ہذلی بصری ہیں جماعت صحابہ سے روایات لیتے ہیں۔

(۵۴)ابو مودود: آپ کا نام عبد العزیز ابن سلیمان ہے مدنی ہیں، ابو سعید خدری سے ملاقات ہے ثقہ ہیں، مہدی کے زمانہ میں آپ کی وفات ہوئی۔

(۵۵) ابو ماجد: حنفی ہیں،حضرت ابن مسعود سے ملاقات ہے،امام ترمذی کہتے ہیں کہ ابو ماجد ضعیف ہیں امام بخاری کی نظر میں۔

(۵۶) ابو مسلم : آپ کا نام عبد الله بن نو ب ہے خو لان حضرت ابوبکر وعمر سے ملاقات ہے         ۶۳؁ تریسٹھ میں وفات پائی آپ کے بڑے فضائل ہیں۔

(۵۷) ابو مطوس:  اپنے والد سے ورایت کرتے ہیں اور آپ سے حضرت خبیب ابن ابی ثابت روایت کرتے ہیں۔

(۵۸)ابن مدینی: آپ کا نام علی ابن عبد الله ہے،آپ کا ذکر ع کی تختی میں ہوچکا۔

(۵۹) ابن مثنی: آپ عمر ابن عبد الله ابن مثنی ابن انس ابن مالک ہیں، انصاری بصری ہیں، امام احمد ابن حنبل،امام بخاری وغیرہم کے استاذ ہیں، بڑے امام تھے،ہارون رشید کےزمانہ میں بصرہ کے حاکم رہے پھر بغداد کےحاکم رہے پھر بصرہ واپس آگئے،       ۱۱۸؁  ایک سو اٹھارہ میں پیدا ہوئے اور دوسو پندرہ میں وفات پائی۔

(۶۰) ابن ابی ملیکہ: آپ کا نام عبد الله ابن ابی عبد الله ، آپ کا ذکر ع کی تختی میں ہوچکا۔

(۶۱) محاربی: آپ کا نام عبد الرحمن ابن محمد ہے اعمش اور یحیی وغیرہم سے روایات لیتے ہیں آپ حافظ تھے،    ۱۹۵؁ ایک سو پچانوے میں وفات ہوئی۔

م۔۔۔۔صحابیات

(۱) میمونہ: آپ میمونہ بنت حارث ہیں بلالیہ عامریہ ہیں بعض نے فرمایا کہ آپ کا نام برہ تھا،حضور انور نے میمونہ نام رکھا،آپ پہلے مسعود ابن ثقفی کے نکاح میں تھیں اس نے آپ کو طلاق دے دی پھر آپ سے ابو رہم نے نکاح کیا ان کی وفات کے بعد حضور ا نور کے نکاح سے مشرف ہوئیں حضور نے آپ سے نکاح ذیقعدہ         ۷؁ سات میں عمرہ قضاء کے موقع پر مقام سرف میں کیا جو مکہ معظمہ سے دس میل ہے وہاں ہی آپ کی وفات         ۶۱؁  اکسٹھ  یا        ۵۱؁  میں واقع ہوئی،وہاں ہی آپ دفن ہوئیں بلکہ عین نکاح کی جگہ ہی آپ کی قبر شریف ہے،حضرت عبد الله ابن عباس نے آپ کا جنازہ پڑھایا،آپ ام الفضل زوجہ عباس کی بہن ہیں،اسماء بنت عمیس کی بھی بہن ہیں،حضور انور کی آخری زوجہ آپ ہیں حضرت عبد الله ابن عباس کی خالہ ہیں رضی الله عنھا آپ سے حضرت ابن عباس اور جماعت صحابہ نے روایات لیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن