دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

حاکم تھے،ایک بار انہوں نے مسروق کو تیس ہزار روپیہ ہدیہ کیے اس وقت مسروق بہت حاجت مند تھے مگر آپ نے قبول نہ کیے بچپن میں چورالیے گئے تھے اسی لیے آپ کو مسروق کہا جاتا ہے آپ کی وفات کوفہ میں ۶۲ باسٹھ میں ہوئی۔

(۲۸)مرثد ابن عبداﷲ: آپ کی کنیت ابو الخیر ہے یزنی مصری ہیں جماعت صحابہ سے ملاقات ہے۔

(۲۹)مالک ا بن مرثد: آپ اپنے والد مرثد سے روایات لیتے ہیں آپ سے سماک ابن ولید وغیرہ روایات لیتے ہیں۔

(۳۰)مسلم ابن ابی بکرہ: آپ ثقفی تابعی ہیں اپنے والد سے احادیث لیتے ہیں۔

(۳۱)مسلم ابن یسار: آپ جہنی ہیں، ترمذی نے آپ سے بروایت عمر حدیث نقل کی بخاری فرماتے ہیں کہ آپ نعیم سے وہ حضرت عمر سے راوی ہیں۔

(۳۲)مصعب ابن سعد ابن ابی وقاص: آپ قرشی ہیں، اپنے والد اور حضرت علی سے روایات لیتے ہیں۔

(۳۳)معن ابن عبدالرحمن ابن عبدالله ابن مسعود: آپ ہزلی ہیں اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔

(۳۴)معدان ابن طلحہ: آپ یعمری ہیں،حضرت عمر ابوالدرداء اور ثوبان سے روایات لیتے ہیں۔

(۳۵)معمر ابن راشد: آپ کی کنیت ابو عروہ ہے،بنی ازد کے آزاد کردہ ہیں یمن کے عالم ہیں، عبدالرزاق نے آپ سے دس ہزار احادیث لیں اٹھاون سال عمر ہوئی،۱۵۳ ایک سو تریپن میں وفات پائی۔

(۳۶)مہلب ابن ابی صفرہ: آپ ازدی ہیں، آپ کے درجات مشہور ہیں اور خوارج سے آپ کی جنگیں مشہور ہیں،آپ کی وفات عبدالملک ابن مروان کے زمانہ میں ۸۳ تراسی میں خراسان کے علاقہ مرو میں ہوئی بصرہ کے تابعی ہیں۔

(۳۷)مورق ابن مشمرج: آپ کی کنیت ابو المعتمر ہے عجلی بصری ہیں،حضرت ابو ذر،انس،ابن عمر وغیرہم صحابہ سے روایات لیتے ہیں۔

(۳۸)موسیٰ ابن طلحہ: آپ کی کنیت ابوعیسٰی ہے،تیمی قرشی ہیں،۱۰۴ ایک سو چار میں وفات پائی۔

(۳۹)موسیٰ ابن عبداﷲ: آپ جہنی کوفی ہیں مجاہد اور مصعب وغیرہما روایات لیتے ہیں۔

(۴۰)موسیٰ ابن عبیدہ: آپ زیدی ہیں محدثین نے آپ کو ضعیف کہا ہے ۱۵۳ ایک سو تریپن میں وفات پائی۔

(۴۱)مطرف ابن عبدالله ابن شخیر: آپ عامری بصری ہیں،حضرت عثمان ابن ابی العاص اور ابوذر سے روایات لیتے ہیں، ۸۷ ستاسی کے بعد وفات پائی۔

(۴۲)معاذ ابن زہرہ: آپ سلمی کوفی تابعی ہیں۔

(۴۳)معاذ ابن عبداﷲ ابن حبیب: آپ جہنی مدنی ہیں اپنے والد سے روایات لیتے ہیں۔

(۴۴)مخلد ابن خفاف: آپ حضرت عروہ سے روایات لیتے ہیں۔

(۴۵)مختار ابن فلفل: آپ مخزومی کوفی ہیں حضرت انس سے ملاقات ہے۔

(۴۶)مختار ابن ابی عبید ابن مسعود: یہ ثقفی ہے اس کے والدصحابی ہیں، مختار ہجرت کے سال پیدا ہوا مگر حضور انور کی زیارت نہ کرسکا عبدالله ابن عصمہ فرماتے ہیں کہ مختار وہ ہی جھوٹا ہے جس کے متعلق حضور انور نے فرمایاتھا کہ ثقیف میں ایک جھوٹا ہوگا یہ شخص پہلے علم فضل اور عمل میں مشہور تھا دل کا چور تھا جب یہ حضرت عبدالله ابن زبیر سے الگ ہوا اور سلطنت کا خواہاں ہوا تو اپنے بغض وبدعقیدگی ظاہر کرنے لگا اس سے بہت سی حرکات خلاف دین ظاہر ہوئیں، حضرت امام حسین کی شہادت کے بعد اس نے یزیدیوں سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تاکہ اس ذریعہ سے سلطنت حاصل کرے اسی حال پر رہا حتی کہ مصعب ابن زبیر کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن