دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱۲)محمد ابن خالد: آپ سلمی ہیں، آپ کے والد تابعی ہیں دادا صحابی ہیں ان سے روایات لیتے ہیں۔

(۱۳)محمد ابن زید ابن عبدالله ابن عمر فاروق: اپنے دادا اور حضرت ابن عباس سے روایات لیتے ہیں ثقہ ہیں۔

(۱۴)محمد ابن کعب: آپ قرظی مدنی ہیں، ایک جماعت صحابہ سے روایات لیتے ہیں ۱۰۸ ایک سو آٹھ میں وفات پائی۔

(۱۵)محمد ابن ابی مجالد: آپ کوفی تابعی ہیں، آپ سے ابو اسحاق نے روایت کی۔

(۱۶)محمد ابن قیس ابن مخرمہ:آپ قرشی حجازی ہیں، حضرت عائشہ صدیقہ اور ابوہریرہ سے روایات لیتے ہیں۔

(۱۷)محمد ابن ابراہیم: آپ قرشی تمیمی ہیں حضرت علقمہ وغیرہ سے ملاقات ہے۔

(۱۸)محمد ابن ابی بکر عوف: آپ ثقفی ہیں حجازی ہیں حضرت انس سے راوی۔

(۱۹)محمد ابن مسلم: آپ کی کنیت ابوالزبیر ہے آپ کا ذکر زا کی تختی میں ہوچکا۔

(۲۰)محمد ابن قاسم: آپ کی کنیت ابو خلاد ہے نابینا تھے ابو العباس نام سے مشہور ہے اصل آپ کی یمامہ ہے ولادت ایک سو اکیانوے میں اہواز میں ہوئی پرورش بصرہ میں اپنے زمانہ میں قوت حافظہ فصاحت و بلاغت فی البدیہی جواب دینے میں مشہور تھے،۲۸۳ دو سو تراسی میں وفات پائی۔

(۲۱)محمد ابن فضل ابن عطیہ:اپنے والد اور زیاد ابن علاقہ سے روایات لیتے ہیں،۱۸۰ ایک سو اسی میں آپ کی وفات ہوئی۔

(۲۲)محمد ابن اسحاق: آپ مدنی ہیں، قیس ابن مخرمہ کے آزاد کردہ ہیں، تابعی ہیں، انس ابن مالک اور سعید ابن مسیب سے روایات لیں آپ سے اکابر علماء نے احادیث لیں جیسے یحیی ابن سعید سفیان ثوری امام نخعی ابن عیینہ وغیرہم آپ سیر غزوات،اخبار،قصص انبیاء علم حدیث قرآن فقہ کے بڑے ہی عالم تھے،بغداد میں رہے وہاں ہی خدمت حدیث کی وہاں ہی ۱۰۵ ایک سو پانچ میں وفات ہوئی وہاں ہی کے مقبرہ خیزران جانب شرقی میں دفن ہوئے۔

(۲۳)مسدد ابن مسرہد: آپ بصری ہیں حماد ابن زید اور ابو عوانہ سے روایات لیتے ہیں، ۲۲۸ دو سو اٹھائیس میں وفات پائی۔

(۲۴)مجاہد ابن جبر: آپ کی کنیت ابو حجاج ہے عبدالله ابن سائب مخزومی کے آزاد کردہ ہیں، مکہ معظمہ کے عظیم الشان تابعی وہاں کے فقیہ بڑے قاری قرأت کے امام مفسرین کے پیشوا ہیں، ۱۰۰ ایک سو میں وفات ہوئی آپ مشہور تابعی ہیں۔

(۲۵)مہاجر ابن مسمار: آپ زہری خاندان کے آزاد کردہ ہیں، عامر ابن ابی وقاص سے روایات لیتے ہیں، ثقہ ہیں، آپ سے ابوذیب نے احادیث لیں۔

(۲۶)مکحول ابن عبداﷲ: آپ کی کنیت ابو عبدالله ہے شامی ہیں، غزول کابل میں گرفتار ہو کر آئے قبیلہ بنی قیس یا بنی لیث کے آزاد کردہ ہیں، امام اوزاعی کے استاذ ہیں۔امام زہری فرماتے ہیں کہ علماء کاملین چار ہیں: مدینہ منورہ میں ابن مسیب،کوفہ میں شعبی،بصرہ میں خواہ حسن بصری،شام میں مکحول،مکحول کے زمانہ میں ان جیسا مفتی کوئی نہ تھا آپ فتویٰ دیتے وقت پہلے لاحول الخ پڑھتے تھے پھر فتوے دیتے پھر کہتے کہ یہ میری شرعی رائے ہے رائے غلط بھی ہوسکتی ہے اور صحیح بھی بہت صحابہ سے ملاقات ہے ۱۱۸ ایک سو اٹھارہ میں وفات پائی ایک خلق خدا نے آپ سے فیض لیا۔

(۲۷)مسروق ابن اجدع: آپ ہمدانی کوفی ہیں، حضور انور کی وفات سے پہلے ایمان لائے خلفاء راشدین سے ملاقات کی اپنے وقت کے بڑے فقیہ عالم تھے مرہ ابن شرحبیل کہتے ہیں کہ کسی ہمدانی عورت نے مسروق جیسا نہ جنا۔امام شعبی کہتے ہیں کہ اگرکوئی گھرانہ جنت کے لیے پیدا کیا گیا ہے تو وہ یہ لوگ ہیں اسود،علقمہ،مسروق،محمد،ابن منتشر کہتے ہیں کہ خالد ابن عبدالله بصرہ کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن