دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۵۴)محمد ابن عمرو ابن حزم: آپ انصاری ہیں، آپ کے والد حضور انور کی طرف سے نجران کے حاکم تھے،آپ وہاں ہی ۱۰ میں پیدا ہوئے،حضور نے آپ کے والد کو حکم دیا کہ اس بچے کی کنیت ابو عبدالملک رکھو آپ بڑے فقیہ تھے،تریپن سال عمر ہوئی ۶۳ تریسٹھ میں حرہ کے دن قتل کیے گئے۔

(۵۵)محمد ابن ابی عمیرہ: آپ مزنی ہیں، آپ کا شمار اہلِ شام میں ہے۔

(۵۶)محمد ابن مسلمہ: آپ انصاری حارثی ہیں سواء تبوک کے تمام غزوات میں شامل ہوئے،حضرت عمر وغیرہ سے آپ نے روایات لیں،فضلاء صحابہ سے ہیں،۷۷ سال عمر ہوئی اور ۴۳ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔

(۵۷)محمود ابن لبید: آپ انصاری اشہلی ہیں، حضور انور کے زمانہ میں پیدا ہوئے،امام بخاری فرماتے ہیں کہ آپ صحابی ہیں مگر امام مسلم نے آپ کو تابعین میں شمار کیا،۹۶ چھیانوے میں آپ کی وفات ہوئی۔

(۵۸)معمر ابن عبداﷲ: آپ قرشی عدوی ہیں، پرانے مؤمنین سے ہیں اہل مدینہ میں آپ کا شمار ہے۔

(۵۹)مغیث: آپ جناب بریدہ کے خاوند ہیں خود آل ابی احمد کے آزاد کردہ ہیں اور آپ کی زوجہ جناب عائشہ صدیقہ کی آزاد کردہ۔

(۶۰)منذر ابن ابی اسید: آپ ساعدی ہیں، آپ جب پیدا ہوئے تو حضور انور کی خدمت میں لائے گئے حضور نے آپ کو اپنی ران شریف پر لٹایا اور آپ کا نام منذر رکھا۔

(۶۱)ابو موسیٰ اشعری: آپ کا نام عبداﷲ ابن قیس ہے مکہ معظمہ میں ایمان لائے پھر حبشہ ہجرت کر گئے پھر کشتی والوں کے ساتھ ہجرت کرکے مدینہ منورہ پہنچے راہ میں خیبر میں حضور سے ملاقات ہوگئی،حضرت عمر فاروق نے آپ کو ۲۰ بیس میں بصرہ کا حاکم بنایا آپ نے اہواز کا علاقہ فتح کیا شروع خلافت عثمانیہ تک آپ بصرہ کے حاکم رہے،پھر حضرت عثمان نے آپ کو معزول کرکے کوفہ کا حاکم بنادیا،آپ حضرت عثمان کی شہادت تک کوفہ کے حاکم رہے،حضرت علی نے آپ کو امیر معاویہ کے مقابلہ میں اپنا پنچ مقرر کیا تھا،اس کے بعد آپ مکہ معظمہ چلے گئے وہاں ہی ۵۲ باون میں آپ کی وفات ہوئی۔

(۶۲)ابو مرثد غنوی: آپ کا نام کناز ابن حصین ہے،غنوی ہیں، اپنی کنیت میں مشہور ہیں، آپ اور آپ کے بیٹے مرثد غزوہ بدر میں شریک ہوئے،    ۱۲ھ؁ میں وفات پائی۔

(۶۳)ابو مسعود: آپ کا نام عقبہ ابن عمرو ہے،انصاری بدری ہیں، دوسری بیعت عقبہ میں شریک ہوئے،اکثر مؤرخین کہتے ہیں کہ آپ بدر میں شریک نہیں ہوئے،آپ ایک بار بدر کے کنویں پر اترے تھے اس لیے آپ کو بدری کہا جاتا ہے،آخر میں کوفہ میں رہے خلافت علی میں یا   ۴۲ھ؁ میں وفات پائی۔

(۶۴)ابو مالک اشعری: آپ کا نام کعب ابن عاصم ہے اشعری ہیں،خلافت فاروقی میں وفات پائی۔

(۶۵)ابو محذورہ: آپ کا نام سمرہ ابن معبرہ ہے یا اوس ابن مغیرہ حضور انور کی طرف مکہ معظمہ میں مؤذن تھے   ۵۹ھ؁ میں وفات پائی آپ نے مکہ معظمہ سے ہجرت نہیں کی وہاں ہی رہے۔

(۶۶)ابن مربع: آپ کا نام زید یا یزید ابن مربع ہے،انصاری ہیں اہل حجاز میں آپ کا شمار ہے۔

م۔۔۔تابعین عظام

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن