دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

حق یہ ہے کہ آپ کاتب وحی رہے اور آپ نے اپنا اسلام فتح مکہ کے دن ظاہر فرمایا ایمان پہلے ہی لاچکے تھے عمرہ قضا میں حضور انور کی حجامت آپ ہی نے کی تھی جیساکہ بخاری میں ہے کاتب بجائے ثمان و سبعون کے ثمان واربعون لکھ گیا امیر معاویہ کے صحیح حالات شریفہ ہماری کتاب امیر معاویہ میں دیکھو۔

(۴۳)معاویہ ابن حکم: آپ سلمی ہیں، مدینہ منورہ میں بہت آتے جاتے رہتے تھے ۱۱۷ ایک سوسترہ میں وفات ہوئی آپ سے کثیر اور عطا نے روایات لیں۔

(۴۴)معاویہ ابن جاہمہ: آپ سلمی ہیں، آپ کا شمار اہل حجاز میں ہے۔

(۴۵): مروان ابن حکم: سلمی ہے قرشی اموی ہے عبدالملک کا والد اور حضرت عمر ابن عبدالعزیز کا دادا ہے ،          ۲ھ؁  یا خندق کے سال پیدا ہوا حضور انور نے اس کے باپ حکم کو مدینہ منورہ سے طائف کی طرف جلا وطن کردیا یہ ساتھ گیا اس لیے حضور انور کو دیکھ نہ سکا لہذا صحابی نہیں،خلافت عثمانیہ میں حکم کو مدینہ منورہ آنے کی اجازت ملی تب یہ بھی ساتھ میں آیا،۶۵ پینسٹھ میں دمشق میں فوت ہوا اس نے حضرت عثمان علی سے روایات لیں اور اس سے عروہ ابن زبیر امام زین العابدین نے روایات لیں،مترجم کہتا ہے کہ جس جرم کی بنا پر حضور انور نے حکم کو مدینہ منورہ سے نکالا اس نے توبہ کرلی تب حضرت عثمان نے واپس بلالیا پھر حضرت علی نے اپنے دور خلافت میں بھی اسے مدینہ منورہ سے نہ نکالا لہذا نہ حضرت عثمان پر کوئی اعتراض ہوسکتا ہے نہ حضرت علی پر،التائب من الذنب کمن لا ذنب لہ یہ بات خیال میں رہے۔

(۴۶)مرہ ابن کعب: آپ نہدی ہیں، آپ کا شمار اہل شام میں ہے ۵۵ پچپن میں اردن میں وفات ہوئی۔

(۴۷)مزیدہ ابن جابر: آپ بصری ہیں، آپ سے متعدد تابعین نے روایات لیں۔

(۴۸)مسلم قرشی: آپ مسلم ابن عبدالله ہیں یا عبید الله بن مسلم ہیں۔

(۴۹)مطلب ابن ابی وداعہ: آپ کے والد ابو وداعہ کا نام حارث ہے سہمی قرشی ہیں، فتح مکہ کے دن ایمان لائے پھر کوفہ میں بعد میں مدینہ منورہ میں رہے آپ کے والد بدر کے دن قید کرلیے گئے تھے تو آپ ان کا فدیہ یعنی چار ہزار درہم لے کر بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے،آپ سے متعدد صحابہ و تابعین نے روایات لیں۔

(۵۰)مطلب ابن ربیعہ: ابن حارث ابن عبدالمطلب ابن ہاشم آپ قرشی ہاشمی ہیں، حضور انور کے زمانہ میں بچے تھے فتح افریقہ کے لیے مصر گئے ۲۹ میں۔

(۵۱)محمد ابن ابی بکر صدیق: آپ کی کنیت ابو القاسم ہے حجۃ الوداع میں ذو الحلیفہ میں پیدا ہوئے یعنی آٹھ میں آپ کی والدہ اسماء بنت عمیس ہیں، ۳۸ اڑتیس میں امیر معاویہ کے ساتھیوں نے آپ کو قتل کیا اور گدھے کی کھال میں بھرکر نعش جلادی آپ کے بیٹے قاسم نے آپ سے روایات لیں۔

(۵۲)محمد ابن حاطب: آپ قرشی جمحی ہیں، آپ خود اور آپ کے ماں باپ آپ کے بھائی حارث اور چچا خطاب سب ہی صحابی ہیں، حبشہ میں پیدا ہوئے،۷۴ میں مکہ معظمہ میں وفات پائی سب سے پہلے آپ ہی کا نام محمد رکھا گیا۔

(۵۳)محمد ابن عبدالله ابن جحش: آپ قرشی اسدی ہیں،ہجرت سے پانچ سال پہلے پیدا ہوئے،اپنے والد کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کی پھر مکہ معظمہ آئے پھر وہاں سے مدینہ منورہ ہجرت کی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن