30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ٹانگ کاٹی اور اسے زمین پر پچھاڑا ابوجہل کے بیٹے عکرمہ نے آپ کا ہاتھ کندھے سے کاٹ کر گرادیا اتنے میں معاذ ابن عفراء نے ابوجہل پر دوسرا وار کرکے اسے ٹھنڈا کردیا سسک رہا تھا کہ عبدالله ابن مسعود نے اس کا سر کاٹ ڈالا حضور انور نے ابوجہل کی لاش تلاش کرائی اس کے قتل پر سجدہ شکرادا کیا آپ نے خلافت عثمانی میں وفات پائی۔
(۱۵)معاذ ابن حارث ابن رفاعہ: آپ انصاری زرقی ہیں، آپ کی والدہ عفراء بنت عبید ابن ثعلبہ ہیں، آپ اور رافع ابن مالک خزرجی انصاری ہیں پہلے مؤمن ہیں، آپ اور آپ کے دونوں بھائی عوف اور معوذ بدر میں شریک ہوئے دونوں بھائی وہاں ہی شہید ہوئے،آپ کے متعلق اختلاف ہے،بعض کہتے ہیں آپ بدر میں زخمی ہوئے پھر کچھ عرصہ کے بعد وفات پائی بعض کی رائے ہے کہ خلافت عثمانیہ میں آپ کی وفات ہے آپ سے بہت صحابہ نے روایات لیں۔
(۱۶)معوذ ابن حارث: آپ کی والدہ کا نام عفراء ہے بدر میں شریک ہوئے،آپ نے معاذ ابن عمرو کے ساتھ مل کر ابوجہل کو قتل کیا آپ کھیت اور باغ والے تھے۔
(۱۷)مسطح ابن اثاثہ ابن عباد ابن عبدالمطلب ابن عبدمناف: قرشی مطلبی ہیں بدر،احد اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،ام المؤمنین عائشہ صدیقہ کی تہمت میں آپ بھی شریک ہوگئے تھے آپ کو تہمت کی سزا میں کوڑے لگائے گئے آپ کا نام عوف ہے مسطح لقب چھپن سال عمر ہوئی ۳۴ھ میں وفات پائی۔مترجم کہتا ہے کہ حضرت صدیق اکبر نے حضرت عائشہ کے معاملہ میں آپ کا وظیفہ بند کردیا تھا اس کے متعلق یہ آیت آئی"وَ لَا یَاۡتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ"الخ جس پر آپ نے وظیفہ جاری کردیا رضی الله عنہم اجمعین۔
(۱۸)مسور ابن مخرمہ: آپ کی کنیت ابو عبدالرحمن ہے زہر ی قرشی ہیں، عبدالرحمن ابن عوف کے بھانجے ہیں، ۲ دو ہجری میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے،۸ آٹھ میں آپ کو مدینہ منورہ میں لایا گیا ذی الحجہ میں حضور انور کی وفات کے وقت آپ کی عمر آٹھ سال تھی،اس کے باوجود آپ نے حضور سے احادیث سنیں بڑے فقیہ دیندار پرہیزگار تھے شہادت عثمان غنی تک آپ مدینہ منورہ میں رہے پھر مکہ معظمہ چلے گئے امیر معاویہ کی وفات تک وہاں رہے یزید کی بیعت سے انکار کردیا جب یزید کی فوجوں نے مکہ معظمہ پر حملہ کرکے اس پر پتھر برسائے منجنیق سے اس وقت آپ حطیم میں نفل پڑھ رہے تھی ایک پتھر آپ کے لگا جس سے آپ کی وفات ہوگئی،یہ واقعہ ربیع الاول۶۴چونسٹھ میں ہوا آپ سے ایک خلقت نے روایات لیں۔
(۱۹)مسیب ابن حزن: آپ کی کنیت ابو سعید ہے آپ قرشی مخزومی ہیں، اپنے باپ حزن کے ساتھ ہجرت کی،بیعۃ الرضوان میں شریک ہوئے،آپ سے آپ کے بیٹے سعید ابن مسیب نے احادیث لیں۔
(۲۰ )مستورد ابن شداد: آپ فہری قرشی ہیں، اہل کوفہ سے ہیں، مصر میں قیام رہا،حضور انور کی وفات کے وقت یہ لڑکے تھے مگر حضور سے سماع ثابت ہے۔
(۲۱)مغیرہ ابن شعبہ: آپ ثقفی ہیں، خندق کے سال ایمان لائے پھر مہاجر ہوکر مدینہ منورہ حاضر ہوئے،آخر میں کوفہ میں رہے ستر سال عمر ہوئی ۵۰ پچاس میں وفات ہوئی،امیر معاویہ کی طرف سے حاکم رہے آپ کا مزار کوفہ میں ہے مشہور صحابی ہیں۔
(۲۲)مقدام ابن معدیکرب: آپ کی کنیت ابو کریمہ ہے،کندی ہیں، اہل شام میں آپ کا شمار ہے اکیانوے سال عمر ہوئی ستاسی ہجری میں شام میں وفات پائی،بہت احادیث کے آپ راوی ہیں،مشہور صحابی ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع