دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۳)ابن لہیعہ: آپ کا نام عبدالله ہے کنیت ابو عبدالرحمن ہے، حضرمی ہیں، فقیہ ہیں، مصر کے قاضی تھے،بہت محدثین سے ملاقات ہے،یحیی ابن بکیر اور قتیبہ مصری کہتے ہیں کہ آپ ضعیف الحدیث ہیں، احمد ابن حنبل کہتے ہیں کہ مصر میں ان جیسے کوئی محدث نہ ہوسکا آپ حدیث کے حافظ اتقان و ضبط والے ہیں، ۱۷۴ ایک سو چوہترمیں وفات پائی۔

ل۔۔۔صحابیات

(ا)لبابہ بنت حارث: آپ کی کنیت ام الفضل ہے،آپ کا ذکر ف کی تختی میں ہو چکا ہے۔

م۔۔۔صحابہ کرام

(۱)مالک ابن اوس: ابن حدثان آپ بصری ہیں، آپ کی صحابیت میں اختلاف ہے آپ کی احادیث بہت تھوڑی ہیں ہاں صحابہ کے آثار آپ سے بہت مروی ہیں، ۹۲ بانوے میں مدینہ میں وفات پائی مشہور ہستی ہے۔

(۲)مالک ابن حویرث: آپ لیثی ہیں، حضور انور کی خدمت میں وفد بن کر آئے اور حضور کے پاس بیس دن رہے آخر میں بصرہ میں قیام رہا وہاں ہی ۹۴ چورانوے میں وفات پائی۔

(۳)مالک ابن صعصعہ: آپ انصاری مازنی ہیں، بصرہ میں رہے احادیث کم روایت کرتے ہیں۔

(۴)مالک ابن ہبیرہ: آپ سکونی ہیں،اہل شام میں آپ کا شمار ہے امیر معاویہ کی طرف سے لشکروں کے سردار رہے روم پر جہاد کیا یہ جہاد امیر معاویہ کے زمانہ میں ہوئے۔

(۵)مالک ابن یسار: آپ سکونی پھر عوفی ہیں، شام میں قیام رہا آپ کی صحابیت میں اختلاف ہے۔

(۶)مالک ابن تیہان: آپ کی کنیت ابو الہیثم ہے انصاری ہیں، عقبہ میں شریک ہوئے،۲۰ بیس خلافت فاروقی میں وفات پائی بعض مؤرخین نے کہا کہ ۳۷ سینتیس میں صفین میں وفات پائی۔

(۷)مالک ابن قیس: آپ کی کنیت ابو صرمہ ہے آپ کا ذکر صاد کی تختی میں ہوچکا ہے۔

(۸)مالک ابن ربیعہ: آپ کی کنیت ابو اسید ہے اپنی کنیت میں مشہور ہیں،الف کی تختی میں آپ کا ذکر ہوچکا۔

(۹)ماعز ابن مالک: اسلمی ہیں،مدنی ہیں آپ کو ہی سنگسار کیا گیا تھا آپ سے آپ کے بیٹے عبدالله نے ایک حدیث روایت کی۔

(۱۰)مطر ابن عکاس: آپ اسلمی ہیں اہل کوفہ سے ہیں، آپ سے صرف ایک حدیث مروی ہے۔

(۱۱)معاذ ابن انس: آپ جہنی ہیں اہل مصر سے ہیں، آپ کے بیٹے سہل نے آپ سے احادیث لیں۔

(۱۲)معاذ ابن جبل: آپ کی کنیت ابو عبدالله ہے انصاری ہیں، خزرجی ہیں، بیعت عقبہ دوم میں ستر صحابہ میں آپ بھی تھے بدر وغیرہ تمام غزوات میں شریک ہوئے،حضور انور نے آپ کو یمن کا قاضی و معلم بنا کر بھیجا،اٹھارہ سال کی عمر میں اسلام لائے حضرت عمر نے ابوعبیدہ ابن جراح کے بعد آپ کو شام کا حاکم بنایا اڑتیس سال عمر پائی ۱۸ اٹھارہ میں طاعون عمواس میں وفات ہوئی۔

(۱۳)معاذ ابن جبل: آپ کی کنیت ابو عبدالله ہے انصاری ہیں، خزرجی ہیں، بیعت عقبہ دوم میں ستر صحابہ میں آپ بھی تھے بدر وغیرہ تمام غزوات میں شریک ہوئے حضور انور نے آپ کو یمن کا قاضی و معلم بنا کر بھیجا،اٹھارہ سال کی عمر میں اسلام لائے حضرت عمر نے ابوعبیدہ ابن جراح کے بعد آپ کو شام کا حاکم بنایا اڑتیس سال عمر پائی       ۱۸؁ اٹھارہ میں طاعون عمواس میں وفات ہوئی۔

(۱۴)معاذ ابن عمرو ابن جموح: آپ انصاری خزرجی ہیں، بیعت عقبہ اور غزوہ بدر میں شریک رہے آپ بھی اور آپ کے والد عمرو بھی،آپ نے معاذ ابن عفراء کے ساتھ مل کر ابوجہل کو قتل کیا،عبدالرحمن ابن اسحاق کے فرزند کہتے ہیں کہ آپ نے ابوجہل کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن