30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)کریمہ بنت ہمام: آپ سے خضاب کے متعلق حدیث مروی ہے حضرت عائشہ صدیقہ سے روایت کرتی ہیں،ہمام میم کے پیش یا میم کے فتحہ سے۔
(۳)ام کرز: آپ خزاعیہ ہیں، چند احادیث آپ سے مروی ہیں خصوصًا عقیقہ کی حدیث۔
(۴)ام کلثوم بنت عقبہ ابن ابی معیط مکہ معظمہ میں اسلام لائیں پیدل ہجرت کی مکہ معظمہ میں کنواری تھیں مدینہ منورہ میں زید ابن حارثہ کے نکاح میں آئیں،جب حضرت زید غزوہ موتہ میں شہید ہوگئے تو زبیر ابن عوام سے نکاح کیا انہوں نے طلاق دے دی تو عبدالرحمن ابن عوف کے نکاح میں آئیں ان سے ابراہیم اور حمید پیدا ہوئے جب ان کے یہ خاوند فوت ہوئے تو عمرو ابن عاص سے نکاح کیا انہیں کے نکاح میں فوت ہوئیں،آپ حضرت عثمان غنی کی سوتیلی بہن ہیں۔
ل۔۔۔صحابہ کرام
(۱)لقیط ابن عامر ابن صبرہ: آپ کی کنیت ابو رزین ہے عقیلی مشہور صحابی ہیں اہل طائف سے ہیں۔
(۲)لقمان ابن باعو: آپ ایوب علیہ السلام کے بھانجے یا خالہ کے بیٹے ہیں،بعض نے فرمایا کہ داؤد علیہ السلام کے زمانہ میں تھے بنی اسرائیل کے قاضی تھے،بعض نے کہا کہ آپ مصر کے حبشی غلاموں میں سے تھے اکثر کا قول یہ ہے کہ نبی نہ تھے حکیم تھے آپ کا ذکر کتاب الرقاق کی احادیث میں ہے(نہ معلوم مؤلف نے انہیں صحابہ کی فہرست میں کیوں داخل کیا)(مترجم)
(۳)لبید ابن ربیعہ: آپ عامری ہیں، شاعر ہیں،اپنی قوم بنی جعفر ابن کلاب کے وفد میں حضور انور کی خدمت میں حاضر ہوئے،زمانہ جاہلیت اور اسلام میں بہت عزت والے تھے آخر میں کوفہ میں رہے ا۴ اکتالیس میں وفات ہے ۱۵۷ ایک سو ستاون سال عمر پائی۔
(۴)ابو لبابہ: آپ کا نام رفاعہ عبدالمنذر ہے اوسی انصاری ہیں، بیعت عقبہ غزوہ بدر اور تمام غزوات شریک ہوئے،بعض نے کہا کہ بدر میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ حضور انور کے حکم سے مدینہ منورہ میں انتظام کے لیے رہے مگر آپ کو غنیمت سے حصہ دیا گیا حضرت علی کی خلافت میں وفات پائی۔
(۵)ابن لبیبہ: آپ کا نام عبدالله ہے آپ کا ذکر صدقات کی وصولی میں آتا ہے۔
ل۔۔۔تابعین عظام
(۱)لیث ابن سعد: آپ کی کنیت ابو الحارث ہے مصر کے فقیہ ہیں خالد ابن ثابت فہمی کے آزاد کردہ ہیں، ۹۴ چورانوے میں مصر کے علاقہ میں پیدا ہوئے،۱۶۱ ایک سواکسٹھ میں بغداد آئے خلیفہ منصور نے آپ کو مصر کا حاکم بنانا چاہا آپ نے انکار کردیا یحیی ابن بکیر فرماتے ہیں کہ میں نے لیث سے بڑھ کر کوئی کامل نہ دیکھا قتیبہ ابن سعید کہتے ہیں کہ لیث کی سالانہ آمدنی بیس ہزار دینار تھی مگر آپ پر کبھی زکوۃ واجب نہ ہوئی شعبان ۱۷۵ میں آپ کی وفات ہوئی۔
(۲)ابن ابی لیلی : آپ کا نام عبدالرحمن قاسم ابن ابی لیلی یسار ہے انصاری ہیں، خلافت فاروقی میں پیدا ہوئے،جب کہ ان کی خلافت کو چھ سال گزر گئے،۸۳ تراسی میں بصرہ کی ایک نہر میں ڈوب کر وفات ہوئی،بہت صحابہ سے ملاقات ہے کوفہ کے تابعین میں سے ہیں،آپ کے بیٹے محمد کو بھی ابن ابی لیلی کہا جاتا ہے وہ کوفہ کے قاضی تھے مشہور فقیہ تھے خیال رہے کہ محدثین جب ابن ابی لیلی کہتے ہیں تو یہ ہی مراد ہوتے ہیں اور جب فقہاء ابن ابی لیلی کہتے ہیں تو آپ کے بیٹے مراد ہوتے ہیں،یہ محمد ۷۴ میں پیدا ہوئے اور ایک سو اڑتالیس میں وفات پائی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع