دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

ک۔۔۔صحابہ کرام

(۱)کعب ابن مالک: آپ انصاری خزرجی ہیں، بیت عقبہ ثانیہ میں شریک ہوئے،بدر کی حاضری میں اختلاف ہے سواء تبوک کے باقی تمام غزوات میں شریک ہوئے حضور انور کے خاص شاعروں میں سے ہیں،  غزوہ تبوک میں تین صاحب پیچھے رہ گئے تھے جن کا بائیکاٹ کیا گیا ان میں سے ایک آپ تھے دوسرے ہلال ابن امیہ ہیں، تیسرے مرارہ ابن ربیعہ آپ کے متعلق سورۂ توبہ میں قبول توبہ کی آیات نازل ہوئیں آپ سے ایک جماعت نے روایت کی ۷۷ ستتر سال عمر شریف پائی،۵۰ پچاس میں وفات ہوئی آخر میں نابینا ہوگئے۔

(۲)کعب ابن عجرہ: آپ بلوی ہیں، کوفہ میں رہے مدینہ منورہ میں وفات پائی،پچھتر سال عمر ہوئی      ۵۱ھ؁ اکیاون میں وفات پائی۔

(۳)کعب ابن مرہ: آپ بسہری ہیں، سلمٰی ہیں،اردن میں رہے،۵۹ انسٹھ میں وفات پائی۔

(۴)کعب ابن عیاض: آپ اشعری ہیں، اہل شام میں آپ کا شمار ہے آپ سے حضرت جابر جبیر ابن نفیر وغیرہما نے روایات لیں۔

(۵)کعب ابن عمرو: آپ انصاری سلمی ہیں، بیعت عقبہ اور بدر میں حاضر ہوئے،غزوہ بدر میں آپ نے ہی حضرت عباس کو گرفتار کیا تھا ۵۵ پچپن میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔

(۶)کثیر ابن صلت: ابن معدیکرب آپ کندی ہیں، حضور انور کی حیات شریف میں پیدا ہوئے،آپ کا نام قلیل تھا حضور انور نے کثیر رکھا،بہت صحابہ سے روایات لیتے ہیں۔

(۷)کرکرہ: آپ حضور انور کے سامان کے منتظم ہوا کرتے تھے،سفروں اور غزوات میں آپ کا ذکر غلول میں آتا ہے، کرکرہ میں دونوں کاف کو فتح حاصل ہے۔

(۸)کلدہ ابن حنبل: آپ اسلمی ہیں، صفوان ابن امیہ کے سوتیلے بھائی ہیں، آپ کو عبدالمعمر ابن حبیب نے یمن کے سوق عکاظ سے خریدا انہیں حلیف بنایا وفات تک مکہ معظمہ میں رہے۔

(۹)ابوکبشہ: آپ کا نام عمرو ابن سعد انماری ہے شام میں قیام رہا۔

ک ۔۔۔تابعین عظام

(ا)کعب احبار: آپ کا نام کعب ابن مانع ہے،کنیت ابو اسحاق ہے،مشہور ہیں، کعب احبار کے نام سے قبیلہ حمیر سے ہیں، حضور انور کے زمانہ میں پیدا ہوئے مگر زیارت نہ کرسکے خلافت فاروقی میں اسلام لائے اور خلافت عثمانیہ میں ۳۲ بتیس میں مقام حمص میں وفات پائی۔

(۲)کثیر ابن عبداﷲ ابن عمرو ابن عوف: مزنی آپ مدنی ہیں۔

(۳)کثیر ابن قیس: یا قیس ابن کثیر،آپ کا ذکر قاف کی تختی میں ہوچکا ہے۔

(۴)کریب ابن ابی مسلم: آپ عبدالله ابن عباس کے آزاد کردہ غلام ہیں۔

(۵)ابو کریب ابن محمد ابن علاء: آپ ہمدانی کوفی ہیں،ابوبکر ابن عباس سے روایت کرتے ہیں، ۲۴۸ دو سو اڑتالیس میں وفات ہوئی۔

ک۔۔۔تابعیات

(۱)کبشہ بنت کعب ابن مالک: آپ عبدالله ابن ابی قتادہ کی زوجہ ہیں، بلّی کے جھوٹے کے متعلق آپ کی حدیث مشہور ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن