دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱)قبیصہ ابن ذویب: آپ خزاعی ہیں، ایک ہجری میں پیدا ہوئے،آپ کو حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں لایا گیا تو حضور سرکار نے آپ کو فقہ اور بلندی درجات کی دعا دی ابوالزناد کہتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں یہ چار حضرات فقہاء شمار کیے جاتے تھے: ابن مسیب،عروہ ابن زبیر،عبدالملک ابن مروان،قبیصہ ابن ذویب،۸۶ میں آپ کی وفات ہوئی،ابن عبدالبر کے علاوہ دوسر ے محدثین نے آپ کو صحابی نہیں مانا شام کے تابعین سے مانا ہے۔

قبیصہ ابن مخارق: آپ ہلالی ہیں حضور انور کی خدمت میں اپنی قوم کے نمایندے بن کر آئے اہل بصر ہ میں آپ کا شمار ہے۔

(۲)قبیصہ ابن وقاص: آپ سلمی ہیں، بصرہ میں رہے انہیں لوگوں میں آپ کا شمار ہے۔

(۳)قتادہ ابن نعمان: آپ انصاری ہیں،بیعت عقبہ میں شریک ہوئے،بدر وغیرہ غزوات میں شامل رہے حضرت ابو سعید خدری آپ کے ماں شریک بھائی ہیں،۶۵ پینسٹھ سال عمر ہوئی ۲۳ تئیس میں وفات پائی،فضلاء صحابہ سے ہیں۔

(۴)قدامہ ابن عبداللہ: آپ کلابی یا عامری ہیں، پرانے مؤمنین سے ہیں، مکہ معظمہ میں رہے حجۃ الوداع میں شریک ہوئے۔

(۵)قدامہ ابن مظعون: آپ قرشی جمحی ہیں،حضرت عبدالله ابن عمر کے ماموں ہیں،حبشہ کے مہاجرین سے ہیں، بدر اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،آپ سے عبدالله ابن عمر اور عبداﷲ ابن عامر نے احادیث لیں ۶۸ اڑسٹھ سال عمر ہوئی ۳۶ چھتیس میں وفات پائی آپ کے بہت فضائل ہیں۔

(۶)قطبہ ابن مالک: آپ ثعلبی ہیں، کوفی ہیں،حضور کی خدمت میں رہے۔

(۷)قیس ابن ابی غرزہ: آپ غفاری کوفی ہیں،آپ سے ابو  وائل وغیرہم نے احادیث لیں۔

(۸)قیس ابن سعد ابن عبادہ: آپ کی کنیت ابو عبداﷲ انصاری خزرجی ہیں، افاضل صحابہ سے ہیں، جنگی تدابیر میں بہت ماہر تھے،اپنی قوم کے سردار تھے حضور انور کی بارگاہ میں بڑے عزت یافتہ تھے،حضرت علی کی طرف سے مصر کے حاکم رہے،حضرت علی کی شہادت تک کبھی ان سے جدا نہ ہوئے،۶۰ساٹھ میں وفات پائی،قیس ابن سعد عبداﷲ ابن زبیر: قاضی شریح اور احنف کے چہروں پر کبھی بال نہ آئے داڑھی نہ اُگی۔

(۹)قیس ابن عاصم: آپ کی کنیت ابو قبیصہ ہے یا ابو علی تمیمی ہیں،بنی تمیم کے وفد میں حضور انور کی بارگاہ میں حاضر ہوئے،         ۹؁  نو میں ایمان لائے جب یہ حضور کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو حضور نے فرمایا کہ یہ خیمہ والوں کے سردار ہیں،علم اور حلم میں مشہور تھے،اہل بصرہ میں آپ کا شمار ہے۔

(۱۰)قرظہ ابن کعب: آپ انصاری خزرجی ہیں، احد وغیرہ غزوات میں شریک ہوئے،حضرت علی نے آپ کو کوفہ کا حاکم بنایا،آپ ہی کی خلافت میں کوفہ میں وفات پائی،امام شعبی وغیرہ نے آپ سے احادیث لیں۔

(۱۱)قرہ ابن ایاس: آپ مزنی بصری ہیں، آپ کے بیٹے معاویہ نے آپ سے احادیث لیں ازارقہ نے آپ کو قتل کیا اور کسی نے آپ سے احادیث نہ لیں۔

(۱۲)ابوقتادہ: آپ کا نام حارث ابن ربیعی ہے حضور انور کے پیادہ سپاہیوں میں سے ہیں، ۵۴ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی،بعض نے فرمایا کہ خلافت حیدری میں کوفہ میں فوت ہوئے،ستر سال عمر ہوئی،تمام غزاوت میں شریک ہیں۔

(۱۳)ابو قحافہ: آپ کا نام عثمان ابن عامر ہے حضور ابوبکر صدیق کے والد ہیں،عین کی تختی میں آپ کا ذکر ہوچکا ہے۔

ق۔۔۔تابعین عظام

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن