30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۶)فیروز دیلمی: آپ حمیری فارسی ہیں، صنعاء میں رہے آپ نے یمن میں اسود عنسی مدعی نبوت کو قتل کیا،حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات سے بالکل قریب یہ واقعہ ہوا،خلافت عثمانیہ میں وفات ہوئی،آپ سے ضحاک اور عبدالله نے روایات لیں۔
ف۔۔۔تابعین
(۱)فرافصہ ابن عمیر حنفی: تابعین مدینہ سے ہیں، حضرت عثمان سے روایات لی ہیں، آپ سے قاسم ابن محمد وغیرہ نے روایات لیں۔
(۲)فروہ ابن نوفل: آپ اشجعی کوفی ہیں،حضرت عائشہ صدیقہ سے احادیث روایت کرتے ہیں۔
(۳)ابن فرک: آپ کا نام احمد ابن زکریا ابن فارسی لغوی ہے،لغت کے بڑے ماہر تھے ہمدان میں رہے،آپ کے والد کا لقب فراس تھا،اپنے زمانہ میں بڑے عالم مصنف شاعر تھے۔
ف۔۔۔صحابیات
(۱)فاطمہ کبریٰ: آپ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کی چھوٹی صاحبزادی ہیں، والدہ خدیجۃ الکبریٰ ہیں، لقب زہرا اور سیدۃ النساء العالمین ہے،ظہور نبوت سے پانچ سال قبل مکہ معظمہ میں آپ کی ولادت ہے۔مترجم کہتا ہے کہ آپ حیض و نفاس سے پاک تھیں۔(ہشت بہشت)رمضان ۲ دو ہجری میں حضرت علی سے آپ کا نکاح ہوا بقر عید کے مہینہ رخصتی ہوئی آپ سے حسن،حسین،محسن تین بیٹے اور زینب،ام کلثوم،رقیہ تین بیٹیاں ہوئیں،حضور انور کی وفات سے چھ ماہ بعد تین رمضان سہ شنبہ ۱۱ھ دن میں وفات پائی اٹھائیس سال عمر ہوئی۔
نبی کی لاڈلی بانو ولی کی ماں شہیدوں کی یہاں جلوہ نبوت ولایت کا شہادت کا
(۲)فاطمہ بنت ابی حبيش: آپ قرشیہ اسدیہ ہیں،انہیں کو استحاضہ کا خون بہت آتا تھا،عبداﷲ ابن جحش کی زوجہ ہیں عروہ ابن زبیر اور حضرت ام سلمہ نے ان سے روایات لیں۔
(۳)فاطمہ بنت قیس: آپ قرشیہ ہیں، حضرت ضحاک کی بہن اولین مہاجرات سے ہیں، جمال و عقل میں کمال رکھتی تھیں پہلے ابو عمرو ابن حفص کے نکاح میں تھیں انہوں نے طلاق دے دی تو حضور انور نے حضرت اسامہ ابن زید سے آپ کا نکاح کردیا۔
(۴)فریعہ بنت مالک ابن سنان: آپ حضرت ابو سعیدخدری کی بہن ہیں،بیعۃ الرضوان میں شریک ہوئیں،آپ سے زینب بنت کعب بن عجرہ نے احادیث روایت کیں۔
(۵)ام الفضل: آپ کا نام لبابہ بنت حارث ہے،حضرت عباس ابن عبدالملک کی زوجہ ہیں عامریہ ہیں،ام المؤمنین میمونہ کی بہن ہیں۔مشہور یہ ہے کہ جناب خدیجۃ الکبریٰ کے بعد عورتوں میں آپ ہی ایمان لائیں آپ سے بہت احادیث مروی ہیں حضور انور کی چچی ہیں۔
(۶)ام فروہ: آپ انصاریہ ہیں، حضور انور سے بیعت کی قاسم ابن غنام نے آپ سے روایات لیں۔
ف۔۔۔تابعیات
(۱)فاطمہ صغریٰ: آپ حضرت حسین ابن علی ابن ابی طالب کی بیٹی ہیں،قرشیہ ہاشمیہ ہیں،حسن ابن حسن ابن علی ابن ابی طالب کے نکاح میں تھیں،ان کی وفات کے بعد عبدالله ابن عمرو ابن عثمان ابن عفان کے نکاح میں رہیں۔
ق۔۔۔صحابہ کرام
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع