دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۳)ام عمارہ: آپ کا نام نسیبہ بنت کعب ہے انصاریہ ہیں، بیعت عقبہ میں شریک ہوئیں پھر اپنے خاوند زید ابن عاصم کے ساتھ غزوہ احد میں شریک ہوئیں،پھر بیعت الرضوان میں اور غزوہ یمامہ میں خود جہاد کیا حتی کہ آپ کا ایک ہاتھ کٹ گیا اور جسم پر بارہ زخم نیزوں تلواروں کے کھائے بہت لوگوں نے آپ سے روایات لیں۔

(۴)ام العلاء: آپ انصاریہ صحابیہ ہیں، خارجہ ابن زید ابن ثابت کی والدہ ہیں، حضور انور آپ کی بیماری میں آپ کے پاس تشریف لے جاتے تھے۔

(۵)ام عطیہ: آپ کا نام نسیبہ بنت کعب یا بنت حارث ہے انصاریہ ہیں، بہت صحابیات نے آپ سے احادیث روایت کیں اکثر حضور انور کے ساتھ غزوات میں شریک ہوئیں،زخمیوں کی مرہم پٹی کرتی تھیں رضی الله عنہا آپ کے بہت فضائل ہیں۔

ع۔۔۔تابعیات

(۱)عمرہ بنت عبدالرحمن: آپ عبدالرحمن ابن سعید ابن زرارہ کی دختر ہیں،حضرت عائشہ صدیقہ نے آپ کی پرورش کی آپ نے ان ہی سے بہت احادیت روایت کیں ۱۰۳ ایک سو تین میں وفات ہوئی۔

غ۔۔۔صحابہ کرام

(۱)غضیف ابن حارث: آپ شمالی ہیں، کنیت ابو اسماء ہے شامی ہیں،حضور انور کے زمانہ میں پیدا ہوئے،حضور سے بیعت کی بعض لوگوں نے آپ کو تابعی کیا مگر قوی یہ ہے کہ آپ صحابی ہیں۔

(۲)غیلان ابن سلمہ: آپ ثقفی ہیں، فتح طائف کے بعد ایمان لائے ثقیف کے سرداروں میں سے تھے بڑے شاعر اور عبادت گزار تھے،حضرت عمر فاروق کی خلافت میں وفات پائی۔

غ۔۔۔تابعین کرام

(۱)غالب ابن ابی غیلان: ابن خطاف بصری ہیں بکر ابن عبدالله سے ملاقات ہے۔

(۲)غریف ابن عیاش ابن دیلمی: آپ نے حضرت واثلہ ابن اسقع سے ملاقات کی۔

(۳)ابو غالب: آپ کا نام حزور ہے باہلی بصری ہیں،عبدالرحمن ابن حضرمی کے آزاد کردہ غلام ہیں ابو امامہ سے روایات لیں۔

ف۔۔۔صحابہ کرام

(۱)فضل ابن عباس: ابن عبدالمطلب آپ حضور انور کے چچا زاد ہیں، حضور کے ساتھ غزوہ حنین میں شریک ہوئے اور ثابت قدم رہے حجۃ الوداع میں حضور کے ساتھ تھے حضور انور کو غسل وفات دینے والوں میں آپ بھی تھے،پھر شام میں جہاد کرتے رہے اردن کے علاقہ میں وفات پائی،اکیس سال عمر ہوئی اپنے بھائی عبداﷲ اور حضرت ابوہریرہ سے روایات کرتے ہیں۔

(۲)فضالہ ابن عبید: آپ انصاری اوسی ہیں، احد اور اس کے بعد غزوات میں شریک ہوئے،بیعۃ الرضوان میں شامل ہوئے،امیر معاویہ کی طرف سے دمشق کے قاضی رہے جب کہ وہ صفین کی جنگ میں گئے،  ۵۳ھ؁ زمانہ معاویہ میں وفات پائی۔

(۳)فجیع ابن عبداﷲ: آپ عامری ہیں، اپنی قوم کے نمائندے بن کر حضور انور کی خدمت میں آئے اور حضور سے احادیث سنیں۔

(۴)فروہ ابن مسیک: آپ مراوی غطیفی ہیں، اہل یمن سے ہیں، ۹ نو میں حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر ایمان لائے خلافت فاروقی میں کوفہ چلے گئے شاعر بھی تھے بہت عابد زاہد تھے۔

(۵)فروہ ابن عمرو: آپ بیاضی انصاری ہیں بدر وغیرہ میں حاضر ہوئے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن