دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۶۷)علی ابن عبدالله ابن جعفر: آپ ابن مدین کے نام سے مشہور ہیں،ابن مہدی کہتے ہیں کہ آپ اپنے وقت میں سب سے بڑے محدث تھے،نسائی کہتے ہیں کہ شاید الله نے آپ کو علم حدیث کےلیے ہی پیدا کیا ہے ذی قعدہ ۲۳۴دوسو چونتیس میں وفات ہوئی تہتّر سال عمر ہوئی۔

(۶۸)علی ابن حسین ابن علی ابن ابی طالب: آپ کی کنیت ابو الحسن لقب امام زین العابدین سادات اہل بیت سے ہیں،جلیل القدر تابعی ہیں،امام زہری کہتے ہیں کہ میں نے ان سے افضل کوئی قرشی نہیں دیکھا آپ کی عمر ۵۸ اٹھاون سال ہوئی ۹۴ میں وفات ہوئی جنت بقیع میں اپنے تایا امام حسن کے ساتھ دفن ہیں،مترجم کہتا ہے کہ امام حسین کے تینوں بیٹوں کا نام علی ہے علی اکبر علی اوسط علی اصغر،حضرت علی اکبر اور علی اصغر تو کربلا میں شہید ہوئے علی اوسط یعنی امام زین العابدین وہاں سے بچ کر آئے بقیہ زندگی بغیر روئے ہوئے کبھی پانی نہ پیا آپ کی قبر زیارت گاہ خاص و عام ہے۔

(۶۹)علی ابن منذر: آپ کوفی ہیں،بڑے عابد زاہد ہیں،پچپن حج کیے ثقہ ہیں،بہت ہی صادق ہیں،امام نسائی کہتے ہیں کہ شیعہ تھا ۲۵۶ دو سو چھپن میں ہی فوت ہوا لقب طریقی ہے۔

(۷۰)علی ابن زید: قرشی بصرہ کے تابعی ہیں،اصل میں مکی تھے رہے بصرہ میں انس ابن مالک وغیرہ سے ملاقات ہے ۱۳۰ ایک سوتیس میں وفات ہے۔

(۷۱)علی ابن یزید: آپ ہانی ہیں،محدثین کی ایک جماعت نے انہیں ضعیف کہا ہے۔

(۷۲)علی ابن عاصم: آپ واسطی ہیں،یحیی بکاء اور عطاء ابن سائب وغیرہما سے ملاقات ہے بہت لوگوں نے آپ کو ضعیف کہا آپ کے پاس ایک لاکھ حدیثیں تھیں نوے ۹۰ سال سے زیادہ عمر پائی۔

(۷۳)علاء ابن زیاد: ابن مطر آپ عدوی بصری ہیں،شام میں قیام رہا ۹۴ میں وفات ہوئی۔

(۷۴)عطاء ابن یسار: آپ کی کنیت ابو محمد ہے ام المؤمنین میمونہ کے آزاد کردہ غلام ہیں،مدینہ منورہ کے مشہور تابعی ہیں،چوراسی سال عمر ہوئی ۹۷ ستانوے میں وفات پائی۔

(۷۵)عطاء ابن عبداﷲ: آپ خراسانی ہیں،شام میں رہے ۵۰ پچاس میں پیداہوئے اور ۱۳۵ ایک سو پینتیس میں وفات پائی،مالک ابن انس نے آپ سے روایات لیں۔

(۷۶)عطاء ابن ابی رباح: آپ کی کنیت ابو محمد ہے آپ ہاتھ پاؤں سے بے کار ایک آنکھ سے محروم تھے آخر میں نابینا ہوگئے تھے مکہ معظمہ کے بڑے فقیہ تھے امام اوزاعی کہتے ہیں کہ آپ مقبول ترین لوگوں سے ہیں،امام احمد ابن حنبل فرماتے ہیں کہ علم کا خزانہ الله جسے چاہے دے اگر علم نسب سے ملتا ہو تو حضور انور کی صاحبزادی اس کی مستحق ہوتیں دیکھو عطاء ابن ابی رباح حبشی تھے مگر علم کے خزانے انہیں ملے،سلمہ ابن کہیل فرماتے ہیں کہ میں نے تین شخص دیکھے جن کا علم محض رضا الٰہی کے لیے تھا:عطاء،طاؤس،مجاہد حضرت عطاء کی عمر ۸۸ اٹھاسی سال ہوئی اور ۱۱۵ ایک سو پندرہ میں وفات ہوئی بہت صحابہ سے ملاقات کی ابن عباس ابوہریرہ ابو سعید خدری وغیرہم۔

(۷۷)عطاء ابن عجلان: آپ بصری ہیں،حضرت انس وغیرہ سے ملاقات ہے بعض لوگوں نے انہیں متّہم کیا۔

(۷۸)عطاء ابن سائب ابن یزید: آپ ثقفی ہیں،آپ کی وفات ۱۳۶ ایک سوچھتیس میں ہے۔

(۷۹)عدی ابن عدی: آپ کندی ہیں اپنے والد اور دوسرے صحابہ سے روایات کرتے ہیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن