دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱۸)عبدالله ابن عبد الرحمن: ابن ابی حسین آپ مکی قریشی تابعی ہیں،ابوطفیل سے ملاقات ہے تابعین کی ایک جماعت نے حتی کہ امام مالک ثوری نے آپ سے احادیث لیں۔

(۱۹)عبدالله ابن عبید اللہ ابن ابی ملیکہ: ابو ملیکہ کا نام زہیر ابن عبدالله ہے تمیمی قریشی احول ہیں،مشہور تابعی ہیں،حضرت ابن زبیر کے زمانہ میں عالم و قاضی تھے ۱۱۷ ایک سو سترہ میں وفات پائی۔

(۲۰)عبداﷲ ابن شقیق: آپ کی کنیت ابو عبدالرحمن ہے عقیلی بصری ہیں،مشہور تابعی ہیں۔

(۲۱)عبدالله ابن شہاب: آپ کی کنیت ابو الحرب ہے خولانی ہیں،تابعین کے دوسرے طبقے میں ہیں،آپ کی احادیث کوفہ میں مشہور ہیں۔

(۲۲)عبید الله  ابن رفاعہ: ابن رافع انصاری زرقی ہیں۔

(۲۳)عبید الله ابن عبدالله ابن عمر: آپ کی کنیت ابوبکر ہے اہلِ مدینہ سے ہیں،اپنے بھائی سالم سے پہلے فوت ہوئے،ثقہ ہیں،امام زہری کے شیخ ہیں۔

(۲۴)عبید الله ابن عدی ابن خیار: قرشی ہیں،حضور انور کے زمانہ میں پیدا ہوئے مگر زیارت نہ کی،ولید ابن عبدالملک کے زمانہ میں وفات پائی۔

(۲۵)عبید ابن عمیر: آپ کی کنیت ابو عاصم ہے لیثی حجازی ہیں،مکہ مکرمہ کے قاضی رہے،حضور انور کے زمانہ میں پیدا ہوئے،عظیم الشان تابعی ہیں،حضرت عبدالله ابن عمر سے پہلے وفات پائی۔

(۲۶)عبدالرحمن ابن کعب ابن مالک: انصاری ہیں اور تابعین مدینہ سے ہیں۔

(۲۷)عبدالرحمن ابن اسود: آپ قرشی زہری ہیں،مشہور تابعین مدینہ سے ہیں۔

(۲۸)عبدالرحمن ابن یزید ابن حارثہ: انصاری مدنی ہیں،حضور انور کے زمانہ میں پیدا ہوئے مگر ملاقات نہ ہوئی ۹۸ اٹھانوے میں وفات پائی۔

(۲۹)عبدالرحمن ابن ابی لیلےٰ: انصاری ہیں،جب خلافت فاروقی کے چھ سال رہ گئے تھے تب پیدا ہوئے یا تو مقام وجیل میں قتل کیے گئے یا بصرہ کی نہر میں ڈوب گئے،بعض نے فرمایا ۸۳ تراسی میں دیر جماجم میں گم ہوگئے آپ نے بہت صحابہ سے احادیث لیں۔

(۳۰)عبدالرحمن ابن غنم: آپ اشعری شامی ہیں،آپ نے زمانہ جاہلیت اور اسلام دونوں پائے حضور انور کے زمانہ میں ایمان تو لائے مگر زیارت نہ کرسکے جب حضور انور نے حضرت معاذ ابن جبل کو یمن بھیجا تب آپ ان کے ساتھ رہے اور پھر ان کی وفات ہوگئی شام کے مشہور فقیہ تھے حضرت عمر فاروق سے ملاقات ہے ۷۸ اٹھتر میں وفات ہوئی۔

(۳۱)عبدالرحمن ابن ابی عمرہ: حضرت ابو عمرہ کا نام عمرو ابن محصن ہے انصاری بخاری ہیں،مدینہ منورہ کے قاضی رہے ثقہ ہیں۔

(۳۲)عبدالرحمن ابن عبدالله ابن ابی صعصعہ: آپ مازنی انصاری ہیں،۱۳۹ ایک سو انتالیس میں وفات واقع ہوئی۔

(۳۳)عبدالرحمن ابن ابی عقبہ: آپ مجیر ابن عتیک کے آزادکردہ غلام ہیں،انصاری ہیں،ابی عقبہ کا نام رشید ہے۔

(۳۴)عبدالرحمن ابن عبدالقاری: آپ حضور انور کے زمانہ میں پیدا ہوئے مگر ملاقات نہ ہوئی امام واقدی نے آپ کو صحابی کہا مگر صحیح یہ ہے کہ آپ تابعی ہیں،حضرت عمر فاروق سے ملاقات ہے اٹھتر سال عمر ہوئی اور ۸۱ اکیاسی میں وفات پائی۔

(۳۵)عبدالرحمن ابن عبداﷲ: آپ کی ماں ام حکم بنت ابو سفیان ابن حرب ہیں،آپ کو امیر معاویہ نے کوفہ کا امیر بنایا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن