30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابن حنظلہ غسیل ملائکہ تھے،آپ حضرت عبد الله ابن زبیر کے ساتھ مکہ معظمہ میں قتل کیے گئے ۷۳ تہتّر میں آپ کو عبدالله ابن زبیر نے کوفہ کا حاکم بنایا وہاں سے مختار ابن ابوعبید نے آپ کو نکال دیا۔
(۵)عبدالله ابن مسلمہ: آپ مسلمہ ابن قعنب کے بیٹے ہیں،تمیمی مدنی ہیں،بصرہ میں قیام رہا مالک ابن انس کے ساتھیوں میں سے ہیں،ہشام ابن سعد وغیرہم سے ملاقات ہے ۲۲۱ دوسو اکیس میں محرم میں مکہ معظمہ میں آپ کی وفات ہے سواء ابن ماجہ کے باقی صحاح میں آپ کی احادیث موجود ہیں۔
(۶)عبدالله ابن موہب: آپ فلسطینی شامی ہیں،فلسطین کے قاضی رہے حضرت تمیم داری وغیرہ سے ملاقات ہے آپ سے عمر ابن عبدالعزیز نے روایات لیں۔
(۷)عبدالله ابن مبارک: آپ مروزی ہیں،بنی حنظلہ کے مولٰی ہیں،آپ امام ربانی متقی فقیہ،حافظ،زہد متقی سخی ثقہ ہیں،اسمعیل ابن عیاش فرماتے ہیں کہ رؤے زمین پر ابن مبارک جیسا نہیں کوئی اچھی خصلت ایسی نہیں جو ابن مبارک میں موجود نہ ہو آپ بغداد میں رہے ۱۱۸ ایک سو اٹھارہ میں پیدا ہوئے اور ۱۸۱ میں وفات پائی۔
(۸)عبدالله ابن حکیم: آپ نے حضور انور کا زمانہ پایا مگر دیدار نہ کرسکے بعض لوگوں نے آپ کو صحابی کہا ہے مگر حق یہ ہے کہ آپ تابعی ہیں،آپ بغداد میں رہے،آپ کی ملاقات حضرت عمر،و ابن مسعود،حذیفہ سے ہے۔
(۹)عبدالله ابن ابی قبیس: آپ کی کنیت ابو الاسود ہے شامی عطیہ ابن عازب کے آزاد کردہ غلام ہیں،حضرت عائشہ سے روایات لیں۔
(۱۰)عبدالله ابی عصم: آپ کوفی حنفی ہیں،آپ سے یہ حدیث مروی ہے کہ ثقیف میں ایک جھوٹا اور فسادی ہوگا،حضرت ابن عمر اور ابو سعید سے ملاقات ہے۔
(۱۱)عبدالله ابن محیریز: آپ جمحی قرشی ہیں،عظیم الشان تابعی بہت نیک و صالح بزرگ ہیں،رجاء ابن حیوۃ فرماتے ہیں کہ اہل مدینہ حضرت ابن عمر کی عبادت پر فخر کرتے تھے اپنے ہم عابد ابن محیریز کی عبادت پر فخر کرتے ہیں،آپ کی وفات سو ہجری سے پہلے ہے۔
(۱۲)عبدالله ابن مثنی: آپ مثنی ابن عبدالله ابن انس ابن مالک کے بیٹے ہیں،اپنے چچاؤں سے روایت کرتے ہیں،صالح متقی ہیں۔
(۱۳)عبداﷲ ابن عمر ابن حفص: آپ عبدالله ابن عمر ابن حفص ابن عاصم کے بیٹے ہیں،عمری ہیں،ابن عدی کہتے ہیں کہ وہ صدوق ہیں،۱۷۱ ایک سو اکہتر میں وفات پائی۔
(۱۴)عبداﷲ ابن عتبہ: آپ عتبہ ابن مسعود کے بیٹے ہیں،ہزلی ہیں،عبدالله ابن مسعود کے بھتیجے ہیں،مدنی ہیں،کوفہ میں رہے آپ نے حضور انور کا زمانہ پایا مگر ملاقات نہ ہوئی،عظیم الشان تابعی ہیں،کوفہ کے ہیں،حضرت عمر فاروق وغیرہ سے ملاقات ہے آپ کی وفات بشر ابن مروان کے زمانہ میں ہوئی کوفہ میں آپ کی قبر ہے۔
(۱۵)عبدالله ابن مالک: آپ مالک ابن بحینہ قشب کے بیٹے ہیں،آپ کی والدہ بحینہ بنت حارث ابن مطلب ہیں،امیر معاویہ کے زمانہ میں وفات ہوئی یعنی ۵۴ یا۵۸ میں۔
(۱۶)عبداﷲ ابن مالک: آپ کی کنیت ابو تمیم ہے آپ جیشانی ہیں،مصری ہیں۔
(۱۷)عبداﷲ ابن مالک ہمدانی: آپ ہمدانی ہیں،حضرت علی و ابن عمروعائشہ رضی الله عنھم سے روایات لیتے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع