دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱۳۰)عابس ابن ربیعہ: آپ عطیفی ہیں،فتح مصر میں شریک ہوئے آپ کے بیٹے عبدالرحمن نے آپ سے روایات لیں۔

(۱۳۱)ابو عبیدہ ابن جراح: آپ کا نام عامر ابن عبدالله ابن جراح ہے فہری قرشی ہیں،عشر ہ مبشرہ میں سے ہیں،اس امت کے امین ہیں،حضرت عثمان ابن مظعون کے ساتھ ایمان لائے پھر ہجرت کرکے حبشہ چلے گئے تمام غزوات میں شامل رہے احد میں ثابت قدم رہے خود کے دو حلقے جو حضور انور کے سر کے زخم میں گڑھ گئے تھے آپ نے نکالے جس سے آپ کی ثنایا دانت گر گئے،یہ واقعہ غزوہ احد میں ہوا طاعون عمواس میں وفات ہوئی ۱۸ اٹھارہ میں اٹھاون سال عمر ہوئی حضرت معاذ ابن جبل نے آپ کا جنازہ پڑھایا مقام بیسان میں دفن ہوئے حضور انور سے فہر ابن مالک میں مل جاتے ہیں۔مترجم کہتا ہے کہ آپ اسلام کے بڑے جرنیل ہیں،شام کے فاتح آپ ہی ہیں،حضرت عمر نے اپنی وفات کے وقت فرمایا کہ اگر آج ابوعبیدہ زندہ ہوتے تو میں خلافت ان کے سپرد کردیتا۔(حاشیہ)

(۱۳۲)ابوالعاص ابن ربیع: آپ کا نام مقسم یا لقیط ہے حضور انور کے داماد ہیں،یعنی حضرت زینب بنت رسول الله کے خاوند غزوہ بدر میں کفار کی طرف سے آئے تھے،مسلمانوں کے ہاتھ قید ہوگئے،پھر چھوڑے گئے مکہ معظمہ جا کر پھر حضور انور کی خدمت میں مہاجر بن کر آئے حضور انور آپ سے اور آپ کی وفاداری صادق الوعد ہونے کی وجہ سے بہت خوش تھے،خلافت صدیقی میں جنگ یمامہ میں شہید ہوئے،بہت صحابہ نے آپ سے احادیث لیں۔

(۱۳۳)ابو عیاش: آپ کا نام زید ابن صامت ہے انصاری زرقی ہیں،چالیس ہجری کے بعد وفات پائی۔

(۱۳۴)ابو عمر ابن حفص: آپ حفص ابن مغیرہ کے بیٹے ہیں،مخزومی ہیں،آپ کا نام عبدالمجید یا احمد ہے۔

(۱۳۵)ابو عبس عبدالرحمان: آپ ابن جبیر کے بیٹے ہیں،حارثی ہیں بدر میں شریک ہوئے،۳۴ چونتیس میں مدینہ منورہ میں وفات پائی وہاں ہی دفن ہوئے ۷۰ ستر سال عمر ہوئی۔

(۱۳۶)ابو عسیب: آپ حضور انور کے آزاد کردہ غلام ہیں آپ کا نام احمر ہے۔

ع۔۔۔تابعین عظام

(۱)عبداﷲ ابن بریدہ: آپ اسلمی ہیں،مرو کے قاضی رہے،مشہور تابعی ہیں،حضرت ابوہریرہ وغیرہ صحابہ سے ملاقات ہے،آپ سے بہت احادیث منقول ہیں،مرو میں مزار ہیں۔

(۲)عبداﷲ ابن ابی بکر: آپ ابوبکر ابن محمد ابن عمرو ابن حزم کے بیٹے ہیں،انصاری مدنی علماء مدینہ سے ہیں،بہت سچے امام احمد فرماتے ہیں کہ آپ کی احادیث شفاء ہیں،۷۰ ستر سال عمر ہوئی ۱۳۵ ایک سو پینتیس میں وفات پائی۔

(۳)عبداﷲ ابن زبیر: آپ کی کنیت ابو بکر حمیدی قرشی اسدی ہیں،امام شافعی کے ساتھ مصر میں رہے حتی کہ امام شافعی کی وفات ہوگئی پھر آپ مکہ معظمہ واپس آئے امام بخاری نے آپ کی بہت احادیث اپنی کتاب بخاری میں روایت کیں ۲۱۹ دو سو انیس میں مکہ معظمہ میں وفات پائی اسلام کے بڑے خدمت گزار ہیں۔

(۴)عبداﷲ ابن مطیع: آپ قرشی عدوی ہیں،مدنی ہیں،حضور انور کے زمانہ شریف میں پیدا ہوچکے تھے آپ کے والد آپ کو حضور انور کی خدمت میں لے گئے تھے،آپ کے والد کا نام عاص تھا حضور نے مطیع رکھا عبدالله سرداران قریش سے تھے جب اہلِ مدینہ نے یزید کی سلطنت سے علیحدگی کی تو آپ کو ہی اپنا امیر بنایا،آپ صرف قریش کے امیر تھے اور قریش کے علاوہ کے امیر عبدالله

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن