دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

اسلام بہت ہی مقبول ہوا،۱۳ تیرہ میں غزوہ یرموک میں شہید ہوئے،باسٹھ سال عمر ہوئی،حضور انور نے جناب ام سلمہ سے فرمایا تھا کہ میں نے جنت میں ابوجہل کا ایک درخت دیکھا جب عکرمہ ایمان لائے تو فرمایا کہا اے ام سلمہ یہ ہے ہماری خواب کی تعبیر،ایک بار عکرمہ نے حضور انور سے شکایت کی کہ لوگ مجھے الله کے دشمن کا بیٹا کہتے ہیں حضور انور نے خطبہ فرمایا کہ جو جاہلیت میں سردار تھے وہ اسلام میں بھی سردار رہیں گے جب کہ فقیہ ہوں،شیخ عبدالحق نے مدارج النبوۃ میں فرمایا کہ حضور نے حکم دیا تھا کہ کوئی عکرمہ کے سامنے ابوجہل کو برا نہ کہے۔ (مترجم)

(۹۶)علاء حضرمی: حضرمی کا نام عبدالله ہے،چونکہ آپ حضر موت کے رہنے والے تھے اس لیے حضرمی کہلاتے تھے آپ حضور انور کی طرف سے بحرین کے حاکم تھے،حضرت ابوبکر و عمر نے بھی آپ کو اسی عہدے پر رکھا حتی کہ آپ کی وفات ۱۴ چودہ میں ہوگئی۔

(۹۷)علقمہ ابن وقاص: آپ لیثی ہیں،حضور انور کی حیات شریف میں پیدا ہوئے،غزوہ خندق میں شریک ہوئے،عبدالملک ابن مروان کے زمانہ میں وفات پائی،مدینہ منورہ میں قبر شریف ہے۔

(۹۸)عمار ابن یاسر: آپ عنسی ہیں،بنی مخزوم قبیلہ کے آزاد کردہ آپ کے والد یاسر اپنے دو بھائیوں حارث اور مالک کے ساتھ اپنے چوتھے بھائی کی تلاش میں مکہ معظمہ آئے حارث اور مالک تو یمن چلے گئے یاسر مکہ معظمہ رہ گئے اور انہوں نے ابوحذیفہ ابن مغیرہ سے حلف کرلیا اور ابو حذیفہ نے اپنی لونڈی سمیّہ کا نکاح یاسر سے کردیا ان سے عمار پیدا ہوئے ابو حذیفہ نے انہیں آزاد کردیا حضرت عمار پرانے مؤمنین سے ہیں اسلام کی وجہ سے آپ کو مکہ والوں نے بہت ہی دکھ دیئے تاکہ اسلام چھوڑ دیں،ایک بار آپ کو آگ میں زندہ ڈال دیا اتفاقًا حضور انور وہاں سے گزرے آگ سے فرمایا اے آگ عمار پر اسی طرح ٹھنڈی سلامتی والی ہوجا جس طرح حضرت ابراہیم پر ہوئی تھی چنانچہ ایسا ہی ہوا آپ مہاجرین اولین سے ہیں،بدر اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،حضور انور نے آپ کا نام طیب مطیب رکھا یعنی صاف ستھرے،جنگ صفین میں آپ حضرت علی کے ساتھ تھے اس میں قتل ہوئے یعنی ۳۷ میں ترانوے سال عمر پائی۔

(۹۹)عمرو ابن احوص: آپ کلابی ہیں،آپ سے آپ کے بیٹے سلیمان نے احادیث روایت کیں۔

(۱۰۰)عمرو ابن اخطب: آپ کی کنیت ابو زید ہے اسی میں مشہور ہیں،انصاری ہیں،کئی غزوات میں حضور انور کے ساتھ حاضر ہوئے حضور انور نے آپ کے سر پر دستِ اقدس پھیرا اور حسن و جمال کی دعا فرمائی،سو برس سے زیادہ عمر ہوئی مگر سر اور ڈاڑھی میں صرف چند بال سفید ہوئے،آپ سے بہت صحابہ نے احادیث نقل فرمائیں۔

(۱۰۱)عمرو ابن امیہ: آپ ضمری ہیں،بدرواحد میں مشرکوں کے ساتھ آئے تھے مگر احد سے واپسی پر مسلمان ہوگئے عرب کے مشہور بہادر تھے،مسلمانوں کے ساتھ پہلے غزوہ معونہ میں شریک ہوئے،آپ کو عامر ابن طفیل نے اس غزوہ میں قید کرلیا پھر چھوڑ دیا،     ۶ھ؁ میں حضور انور نے آپ کو دعوتِ اسلام کے لیے حبشہ بھیجا،آپ کا شمار اہل حجاز میں ہے امیر معاویہ کے زمانہ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی بعض نے فرمایا کہ ۶۰ ساٹھ میں وفات ہے۔

(۱۰۲)عمرو ابن حارث: آپ خزاعی ہیں،ام المؤمنین جویریہ کے بھائی ہیں،آپ کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔

(۱۰۳)عمرو ابن حریث: آپ قرشی مخزومی ہیں،حضور انور کو دیکھا حضور سے سنا ہے حضور انور نے آپ کے سر پر ہاتھ پھیرا اور دعا برکت کی حضور انور کی وفات کے وقت آپ بارہ سال کے تھے کوفہ کے حاکم رہے،۸۵ پچاسی میں وفات پائی کوفہ میں دفن ہوئے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن