دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۸۴)عرباض ابن ساریہ: آپ کی کنیت ابو نجیح ہے،سلمی ہیں،صفہ والوں میں سے تھے شام میں رہے وہاں ہی ۷۵ پچھتر میں وفات ہوئی مشہور صحابی ہیں۔

(۸۵)عرفجہ ابن اسعد: آپ وہ ہی صحابی ہیں جن سے حضور نے فرمایا کہ تم چاندی کی ناک لگا لو پھر فرمایا سونے کی ناک لگالو جنگ کلاب میں آپ کی ناک جاتی رہی تھی۔

(۸۶)عروہ ابن ابی الجعد: آپ بارقی ہیں،حضرت عمر نے آپ کو کوفہ کا حاکم بنایا۔

(۸۷)عروہ ابن مسعود: آپ صلح حدیبیہ میں کافروں کی طرف سے آئے تھے خود کافر تھے،پھر ۹ نو میں جب حضور طائف سے واپس ہوئے تو حضور کی خدمت میں حاضر ہوکر ایمان لائے آپ کے نکاح میں اسوقت بہت عورتیں تھیں حضور انور نے حکم دیا چار رکھو باقی کو علیحدہ کردو،پھر حضور سے اجازت لے کر اپنے گھر واپس گئے اپنی قوم کو دعوتِ اسلام دی انہوں نے انکار کیا آپ فجر کے وقت اپنے گھر کی چھت پر چڑھ گئے وہاں اذان دی کلمہ شہادت بلند آواز سے پڑھا،ایک ثقفی نے آپ کو وہاں ہی تیر مارا جس سے آپ شہید ہوگئے،حضور انور کو جب اس واقعہ کی خبر دی گئی تو فرمایا کہ عروہ سورۂ یٰسین والے کی مثل ہیں کہ انہوں نے اپنی قوم کو رب کی طرف بلایا تھا انہوں نے بھی انہیں اسی وجہ سے قتل کردیا تھا۔

(۸۸)عطیہ ابن قیس: آپ سعدی ہیں،صحابی ہیں،یمن اور شام میں آپ کی احادیث مشہور ہیں۔

(۸۹)عطیہ ابن بسر: آپ مازنی ہیں،عبدالله ابن بسر کے بھائی ہیں،آپ سے ایک حدیث ثرید اور چھوہارے کے کھانے کے متعلق مروی ہے،حضرت مکحول نے آپ سے روایت کی ہے۔

(۹۰)عطیہ قرظی: آپ بنی قریظہ کے قیدیوں میں سے تھے،آپ کے والد کا نام معلوم نہ ہوسکا۔

(۹۱)عقبہ ابن رافع: آپ قرشی ہیں،افریقہ میں شہید ہوئے کہ ۳۶ چھتیس میں آپ کو ہریر نے قتل کیا آپ کا ذکر خواب کی تعبیروں کی حدیث میں آتا ہے۔

(۹۲)عقبہ ابن عامر: آپ جہنی ہیں،عتبہ ابن ابی سفیان کے بعد امیرمعاویہ کی طرف سے مصر کے حاکم رہے پھر امیر معاویہ نے آپ کو معزول کردیا ۵۸ اٹھاون میں مصر میں آپ کی وفات ہوئی آپ سے چند صحابہ اور بہت تابعین نے احادیث نقل کیں۔

(۹۳)عقبہ ابن حارث: آپ قرشی ہیں،فتح مکہ کے دن ایمان لائے آپ کا شمار اہلِ مکہ میں ہے۔

عقبہ ابن عمرو: آپ کی کنیت ابو مسعو د ہے آپ کا ذکر میم کی تختی میں آوے گا۔

(۹۴)عکاشہ ابن محصن: آپ اسدی ہیں،بنی امیہ کے حلیف تھے،،آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے وہاں بڑی تکالیف اٹھائیں بعد میں تمام غزوات میں شریک ہوئے،بدر میں آپ کی تلوار ٹوٹ گئی تو حضور انور نے آپ کو کھجور کی قمچی (چھڑی)دے دی وہ آپ کے ہاتھ میں تلوار بن گئی،خلافت صدیقیہ میں آپ افضل صحابہ میں شمار ہوتے تھے،۵۴ چون سال عمر پائی،آپ کی بہن ام قیس نے اور بہت صحابہ نے آپ سے احادیث لیں،آپ کے بڑے عجیب عجیب واقعات مشہور ہیں،آپ ان حضرات میں سے ہیں جو بغیر حساب جنت میں جائیں گے۔(مترجم)

(۹۵)عکرمہ ابن ابوجہل: آپ عمرو ابن ہشام مخزومی قرشی یعنی ابوجہل کے بیٹے ہیں،آپ کو اور ابوجہل کو حضور انور سے سخت عداوت تھی مشہور شہسوار تھے فتح مکہ کے دن یمن کو بھاگ گئے پھر آپ کی بیوی ام حکیم بنت حارث آپ کو نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں لائی، حضور انور نے دیکھ کر فرمایا مرحبا مہاجر سوار تو یہ آپ پر ایمان لے آئے یعنی فتح مکہ کے موقعہ پر آٹھ میں آپ کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن