30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زخم کی وجہ سے لنگ ہوگیا تھا۔واقعہ فیل کے دس سال بعد پیدا ہوئے اور ۳۲ بتیس میں وفات ہوئی بہتّر سال عمر ہوئی بقیع میں دفن ہوئے،آپ کے پیچھے حضور انور نے فجر کی ایک رکعت نماز پڑھی۔(مترجم)
(۱۲)عبدالرحمن ابن ابزی: آپ خزاعی ہیں،نافع ابن عبدالحارث کے آزاد کردہ ہیں،کوفہ میں قیام رہا حضرت علی نے خراسان کا حاکم مقرر فرمایا۔حضور انور کے پیچھے بہت نمازیں پڑھیں ہیں،کوفہ میں وفات پائی وہاں ہی مزار واقع ہے۔
(۱۳)عبدالرحمن ابن ازہر: آپ قرشی ہیں،عبدالرحمن ابن عوف کے بھتیجے ہیں،غزوہ حنین میں شریک ہوئے،آپ کے بیٹے عبدالحمید نے آپ سے احادیث لیں۔
(۱۴)عبدالرحمن ابن ابی بکر: آپ صدیق اکبر کے صاحبزادہ ہیں،عائشہ صدیقہ کے سگے بھائی کہ دونوں کی ماں ام رومان ہیں،حدیبیہ کے سال اسلام لائے ابوبکر صدیق کے سب سے بڑے بیٹے ہیں، ۵۳ھ میں وفات ہے۔
(۱۵)عبدالرحمن ابن حسنہ: آپ کی ماں کا نام حسنہ ہے باپ کا نام عبدالله ابن مطاع ہے ماں کی نسبت سے مشہور ہیں۔
(۱۶)عبدالرحمن ابن شرحبیل: آپ شرحبیل ابن حسنہ کے بیٹے ہیں یعنی عبدالرحمن ابن حسنہ کے بھتیجے صحابی ہیں،فتح مصر میں شریک تھے۔
(۱۷)عبدالرحمن ابن یزید: آپ یزید ابن خطاب کے بیٹے ہیں یعنی عمر فاروق کے بھتیجے عدوی قرشی ہیں،آپ کو آپ کے دادا ابولبابہ حضور کی خدمت میں لائے حضور نے آپ کی تحنیک کی(گڑتی دی)اور آپ کے سر پر ہاتھ پھیرا دعا برکت کی جب آپ چھ سالہ تھے تو حضور انور کی وفات ہوگئی،حضرت عمر سے روایات لیں عبدالله ابن زبیر کے زمانہ میں وفات ہوئی عبدالرحمن ابن عمر سے پہلے۔
(۱۸)عبدالرحمن ابن سمرہ: آپ قرشی ہیں،فتح مکہ کے دن ایمان لائے،پھر حضور انور کے ساتھ رہے آپ کا شمار اہل بصرہ سے ہے ۵۱ اکیاون میں وہاں ہی وفات پائی ایک خلقت نے آپ سے روایات لیں۔
(۱۹)عبدالرحمن ابن سہل: آپ انصاری ہیں،خیبر میں قتل کیے گئے،قسامۃ کا واقعہ آپ ہی کا ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔
(۲۰)عبدالرحمن ابن شبل: آپ انصاری ہیں،اہل مدینہ میں آپ کا شمار ہے۔
(۲۱)عبدالرحمن ابن عثمان: آپ تمیمی قرشی ہیں،طلحہ ابن عبدالله کے بھتیجے ہیں،آپ سے کوئی حدیث مروی نہیں۔
(۲۲)عبدالرحمن ابن ابی قراد: آپ اسلمی ہیں،اہل حجاز میں آپ کا شمار ہے۔
(۲۳)عبدالرحمن ابن کعب: آپ کی کنیت ابو یعلیٰ ہے مازنی انصاری ہیں،غزوہ بدر میں شریک ہوئے۲۴ چوبیس میں وفات پائی آپ کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی"تَوَلَّوۡا وَّ اَعْیُنُہُمْ تَفِیۡضُ مِنَ الدَّمْعِ"الخ۔
(۲۴)عبدالرحمن ابن یعمر: آپ دیلمی ہیں،صحابی ہیں۔خراسان گئے ہیں،کوفہ میں رہے ہیں۔
(۲۵)عبدالرحمٰن ابن عائش: آپ حضرمی ہیں،اہلِ شام میں آپ کا شمار ہے آپ کی صحابیت میں اختلاف ہے۔حق یہ ہے کہ آپ سے کوئی حدیث مرفوع مروی نہیں آپ کی روایت مرسل ہے۔
(۲۶)عبدالرحمن ابن ابی عمیرہ: آپ قرشی ہیں،شامی ہیں،آپ کی صحابیت یقین سے ثابت نہیں،مضطرب الحدیث ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع