30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۹)ابو طلحہ: آپ کا نام زید ابن سہل ہے،انصاری نجاری ہیں،اپنی کنیت میں مشہور ہیں،حضرت انس کے سوتیلے والد اعلٰی درجہ کے تیر انداز تھے حضور انور نے فرمایا کہ لشکر میں ابو طلحہ کی صرف آواز بڑی جماعت سے بہتر ہے ۷۷ ستتر سال عمر پائی ۳۱ھ اکتیس میں وفات ہوئی بیعت عقبہ میں ستر انصاریوں کے ساتھ آپ آئے تھے۔پھر غزوہ بدر وغیرہ تمام غزوات میں شامل ہوئے۔آپ سے ایک جماعت نے روایات کیں۔
ط۔۔۔تابعین عظام
(۱)طلحہ ابن عبداﷲ: آپ عبداﷲ ابن کریز کے فرزند ہیں،خزاعی ہیں،تابعی ہیں اہل مدینہ سے ہیں۔بہت صحابہ سے ملاقات ہے۔
(۲)طلحہ ابن عبداﷲ: آپ عبداﷲ ابن عوف کے بیٹے ہیں۔زہری قرشی ہیں،مشہور تابعی ہیں،اہل مدینہ سے ہیں،بڑے سخی تھے اپنے چچا عبدالرحمن ابن عوف سے احادیث لیتے، ۹۹ ننانوے میں وفات ہوئی۔
(۳)طلق ابن حبیب: آپ عنزی بصری ہیں،بہت عبادت گزار تھے بہت صحابہ سے ملاقات ہے۔
(۴)طفیل ابن ابی ابن کعب: آپ انصاری ہیں،تابعی ہیں،آپ کی احادیث حجاز میں بہت مشہور ہیں۔
(۵)طاؤس ابن کیسان: آپ خولانی ہمدانی یمانی ہیں،اصل میں فارسی النسل ہیں،بڑے عالم و عامل تھے،۱۰۵ ایک سو پانچ میں وفات ہوئی۔
(۶)ابو طالب: آپ کا نام عبد مناف ابن عبدالمطلب ابن ہاشم قرشی ہاشمی ہیں،حضور انور کے چچا حضرت علی کے والد ماجد ہیں،آپ نے حضور انور کی پرورش کی اور بڑی حفاظت کی آپ کی وفات کے بعد کفار مکہ نے حضور انور کو بہت ایذا دیں۔آپ کی اور جناب خدیجہ کی وفات میں صرف ایک ماہ پانچ دن کا فاصلہ ہے،ابو طالب کی وفات کے بعد ہی حضور انور تبلیغ کے لیے طائف تشریف لے گئے۔خیال رہے کہ ابو طالب نے شرعی ایمان قبول نہیں کیا ورنہ ان کا شمار اول درجے کے صحابہ میں ہوتا،آپ کی بیوی فاطمہ بنت اسد اور آپ کے بیٹے علی،عقیل اور جعفر ایمان لائے،ابو طالب نے ایمان قبول نہیں کیا،فاطمہ بنت اسد کی قبر مدینہ منورہ میں ہے۔فقیر نے زیارت کی ہے،آپ نے جناب آمنہ کی طرح حضور انور کی پرورش کی۔
(۷)ابن طاب: یہ وہ صاحب ہیں جن کی طرف کھجور کی ایک قسم منسوب ہے جسے رطب ابن طاب کہتے ہیں۔
ظ۔۔۔صحابہ کرام
(۱)ظہیر ابن رافع: آپ حارثی انصاری اوسی ہیں،دوسری بیعت عقبہ میں شریک ہوئے،پھر بدر وغیرہ غزوات میں شامل ہوئے۔خیال رہے کہ ظہیر کے والد رافع یہ اور ہیں رافع ابن خدیج نہیں ہیں۔
ع۔۔۔صحابہ کرام
(۱)عمر ابن خطاب: آپ کا لقب فاروق ہے،کنیت ابو حفص عدوی قرشی ہیں،نبوت کے چھٹے یا پانچویں سال ایمان لائے آپ سے پہلے چالیس مرد گیارہ عورتیں مسلمان ہوچکے تھے۔بعض نے فرمایا کہ آپ سے چالیس مؤمنوں کا وعدہ پورا ہوا آپ کے ایمان لانے کے دن مکہ میں اسلام چمکا تین دن پہلے حضرت حمزہ ایمان لاچکے تھے۔آپ کی بہن فاطمہ بنت خطاب آپ کے ایمان کا ذریعہ بنیں اس دن حضور انور دار ارقم میں تھے،صفا کے پاس جب آپ وہاں پہنچے تو جناب حمزہ حضور انور کے پاس تھے آپ نے دروازہ بجایا حاضرین بارگاہ باہر آئے جناب حمزہ نے پوچھا کون ہے لوگوں نے کہا عمر ہیں حضور انور باہر نکلے آپ کے دامن کو جھٹکا دیا آپ کھڑے نہ رہ سکے بیٹھ گئے دو زانو حضور نے فرمایا اے عمر کیا ابھی تمہارے ایمان کا وقت نہیں آیا آپ نے فورًا کلمہ پڑھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع