دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

مسیب،کوفہ میں امام شعبی،بصرہ میں خواجہ حسن بصری اور شام میں مکحول،آپ نے بیاسی سال عمر پائی ۱۰۴ ایک سو چار میں وفات ہوئی۔

(۶)ابن شہاب: آپ کا نام زہری ہے آپ کے حالات ز کی تختی میں بیان ہوچکے ہیں۔

ش۔۔۔صحابیات

(۱)شفاء بنت عبداﷲ: آپ قرشیہ عدویہ ہیں،آپ کا نام لیلی ہے لقب شفاء ہجرت سے پہلے ایمان لائیں بڑی عقل و سمجھ والی ہیں،حضور صلی اللہ علیہ و سلم آپ کے گھر تشریف لاتے تھے وہاں آرام فرماتے تھے آپ نے حضور کے لیے بستروتہبند علیحدہ رکھا ہوا تھا جس میں حضور آرام فرماتے تھے۔مترجم کہتا ہے کہ حضور انور کو پہلے دودھ آپ نے ہی پلایا۔

(۲)ام شریک: آپ انصاریہ ہیں،فاطمہ بنت قیس کی عدت کے بیان میں آپ کا ذکر آتا ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ ام شریک عتبہ انصاری کی زوجہ ہیں۔خیال رہے کہ ایک ام شریک قرشیہ بھی ہیں جولوی ابن غالب کی اولاد سے ہیں،یہ انصاریہ ہیں۔

ص۔۔۔صحابہ کرام

(۱)صفوان ابن عسال: آپ مرادی ہیں،کوفہ میں قیام رہا۔

(۲)صفوان ابن معطل: آپ کی کنیت ابو عمرو ہے سلمی ہیں،تمام غزوات میں شریک ہوئے،حضرت ام المؤمنین کی تہمت کا واقعہ آپ ہی کے متعلق ہوا،آپ بڑے متقی اور صاحبِ خیر شجاع تھے،۱۰ دس میں غزوہ آرمینیا میں شہید ہوئے،ساٹھ سال سے زیادہ عمر پائی مشہور صحابی ہیں۔

(۳)صفوان ابن امیہ: آپ امیہ ابن خلف کے بیٹے ہیں،جمحی قرشی ہیں،فتح کے دن بھاگ گئے تھے عمیر ابن وہب نے آپ کے لیے امان حاصل کی۔حضور انور نے امن دے دی عمیر آپ کو تلاش کرکے لائے آپ حضور انور کی خدمت میں حاضر ہوکر بولے عمیر نے مجھ سے کہا کہ آپ نے مجھے اس شرط پر امان دی ہے کہ میں دو ماہ تک سفر میں رہوں حضور انور نے امان عطا فرمائی آپ حنین اور طائف میں شریک ہوئے،حضور انور نے آپ کو غنیمت سے بہت مال عطا فرمایا آپ ہجرت کرکے مدینہ منورہ حاضر ہوئے،آپ کی بیوی آپ سے ایک ماہ پہلے ایمان لائیں۔صفوان کے ایمان لانے پر حضور نے آپ کا نکاح قائم رکھا،حضرت صفوان نے مکہ معظمہ میں ۴۲ بیالیس میں وفات پائی،آپ غزوہ طائف میں ایمان لائے۔

(۴)صخر ابن وداعہ: آپ غامدی ہیں،ازدی ہیں،طائف میں رہے۔

(۵)صخر ابن حرب: آپ کی کنیت ابو سفیان ہے امیر معاویہ کے والد،آپ کا ذکر سین کی تختی میں ہوچکا ہے۔

(۶)صہیب ابن سنان: آپ عبداﷲ بن جدعان کے آزاد کردہ ہیں،تیمی ہیں،آپ کی کنیت ابو یحیی ہے آپ کا وطن موصل کے علاقہ میں تھا،رومیوں نے ان پر حملہ کیا آپ کو غلام بنالیا اس وقت آپ بچے تھے پھر رومیوں میں آپ کی پرورش ہوئی حتی کہ آپ کو عبدالله ابن جدعان نے خرید کر آزاد کیا۔آپ اور عمار ابن یاسر ایک ہی دن مکہ معظمہ ایمان لائے،جب کہ حضور انور  دار  ارقم میں تھے اور اس وقت تک تیس سے کچھ زیادہ آدمی مسلمان ہوئے تھے مکہ معظمہ میں آپ کو اسلام کی وجہ سے بہت سخت ایذائیں دی گئیں،پھر آپ مدینہ منورہ ہجرت کرکے آگئے،آپ کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی"وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشْرِیۡ نَفْسَہُ ابْتِغَآءَ مَرْضَاتِ اللہِ"نوے سال عمر ہوئی،مدینہ منورہ میں وفات پائی اور جنت بقیع میں دفن ہوئے۔

(۷)صعب ابن جثامہ: آپ لیثی ہیں،ودان اور ابواء میں قیام پذیر رہے تھے،خلافت صدیقی میں وفات ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن