دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱۶)سلیمان ابن یسار: آپ کی کنیت ابو ایوب ہے،ام المؤمنین میمونہ رضی الله عنہا کے آزاد کردہ ہیں،آپ کے بھائی ابن یسار بھی اہل مدینہ سے ہیں،عظیم الشان تابعی فقیہ،فاضل ثقہ،عابد،متقی تھے آپ سات فقہاء میں سے تھے تہتر سال عمر پائی ۱۰۷ ایک سو سات میں وفات ہوئی۔

(۱۷)سالم ابن عبداﷲ: آپ حضرت عبداﷲ ابن عمر کے بیٹے ہیں،کنیت ابو عمرو ہے،قرشی،عدوی مدنی ہیں،فقہاء مدینہ اور افضل تابعین سے ہیں،۱۰۶ ایک سو چھ میں مدینہ منورہ میں انتقال ہوا۔

(۱۸)سالم ابن ابی الجعد: آپ کے والد کا نام رافع کنیت ابوجعد ہے آپ کوفی ہیں،تابعین کے ثقہ ہیں،۹۷ ستانوے میں آپ کی وفات ہے۔

(۱۹)سیار ابن سلامہ: آپ کی کنیت ابو المنہال ہے،بصری تمیمی مشہور تابعی ہیں۔

(۲۰)سماک ابن حرب: آپ ذہلی ہیں،کنیت ابو مغیرہ ہے آپ سے دوسو احادیث مروی ہیں،ابن مبارک نے آپ کو ضعیف کہا ۱۲۳ ایک سو تئیس میں وفات ہوئی۔

(۲۱)سوید ابن وہب: آپ ابن عجلان کے شیخ ہیں۔

(۲۲)ابو سائب: آپ ہشام ابن زہرہ کے آزاد کردہ ہیں،تابعی ہیں۔

(۲۳)ابو سلمہ: آپ اپنے چچا عبدالله ابن عبدالرحمن ابن عوف سے روایات لیتے ہیں،زہری قرشی ہیں،سات فقہاء میں سے ہیں،مدینہ منورہ کے باشندے تھے۔بہتّر سال عمر پائی چورانوے میں وفات ہوئی۔

(۲۴)ابو سورہ: آپ نے اپنے چچا ابو ایوب اور عدی ابن حاتم سے روایات لیں ابن معین نے آپ کو ضعیف کہا ہے،امام ترمذی کہتے ہیں کہ میں نے امام بخاری کو فرماتے سنا کہ یہ منکر الحدیث ہیں۔

س ۔۔۔صحابیات

(۱)سودہ بنت زمعہ: آپ ام المؤمنین یعنی زوجہ رسول الله صلی اللہ علیہ و سلم ہیں،آپ پہلے اپنے چچا زاد سکران ابن عمرو کے نکاح میں تھیں ان کی وفات کے بعد حضور کے نکاح میں آئیں،حضور انور نے آپ سے نکاح مکہ معظمہ میں ہجرت سے پہلے بی بی خدیجہ کی وفات کے بعد کیا گویا ہماری پہلی ماں حضرت خدیجہ ہیں،دوسری ماں بی بی سودہ ہیں،مدینہ منورہ کی طرف آپ نے ہجرت کی آخر میں آپ نے اپنی باری جناب عائشہ صدیقہ کو دے دی تھی  ۵۴ھ؁ چون میں مدینہ منورہ میں آپ کی وفات ہوئی۔

(۲)ام سلمہ: آپ کا نام ہند بنت ابی امیہ ہے،پہلے حضرت ابو سلمہ کے نکاح میں تھیں،      ۴ھ؁ چار میں جب ابو سلمہ کا انتقال ہوگیا تو حضور انور کے نکاح میں آئیں۔اسی سال شوال کے مہینہ میں نکاح ہوا آپ کی عمر چوراسی سال ہوئی ۵۹انسٹھ میں وفات ہوئی۔آپ سے آپ کی بیٹی زینب اور عائشہ صدیقہ وغیرہما نے روایات لیں۔

(۳)ام سلیم: آپ ملحان کی بیٹی ہیں،آپ کا نام سہیلہ یا رمانہ یا ملیکہ یا غمیصہ یا رمیصا ہے،آپ کا نکاح مالک ابن نضر سے ہوا جو حضرت انس کے والد ہیں،حضرت انس مالک ابن نضر کے بیٹے ہیں،آپ کے شکم سے پھر مالک مشرک ہو کر ہی قتل ہوا،آپ ایمان لائیں ابو طلحہ نے آپ کو نکاح کا پیغام دیا آپ بولیں کہ اگر تم مسلمان ہوجاؤ تو تم سے نکاح کرلوں گی اور سواء اسلام کے کوئی مہر نہ لوں گی چنانچہ ابو طلحہ ایمان لائے اور آپ سے نکاح کیا،ایک مخلوق نے آپ سے احادیث روایت کیں۔

(۴)سبعہ بنت حارث: آپ اسلمیہ ہیں،سعد ابن خولہ کی زوجہ سعدکی وفات،حجۃ الوداع میں مکہ معظمہ میں ہوئی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن