30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۶؎ پتلی ایڑی بہت حسین ہوتی ہے موٹی و چوڑی ایڑی بھدی ہوتی ہے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم میں حسن کے تمام اوصاف جمع تھے۔
|
5785 -[10] وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَبْيَضَ مَلِيحًا مقصدا ". رَوَاهُ مُسلم |
روایت ہے ابو طفیل رضی اللہ عنہ سے ۱؎ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے حضور گورے نمکین حسن والے میانہ قد تھے ۲؎ (مسلم) |
۱؎ آپ کا نام عامر ابن واثلہ ہے،لیثی ہیں،کنانی ہیں،کنیت ابو طفیل اسی کنیت میں مشہور ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات شریف کے آٹھ سال پائے،رؤے زمین میں سب سے آخری صحابی آپ ہیں جن کی وفات سب صحابہ سے آخر میں ہوئی،آپ کی وفات کے بعد کوئی صحابی دنیا میں نہ رہے دور صحابہ آپ کی وفات پر ختم ہوا، ۱۰۲ھ ایک سو دو میں وفات پائی،مکہ معظمہ میں وفات ہوئی وہاں ہی دفن ہوئے۔(مرقات،اکمال وغیرہ)
۲؎ حسن دو قسم کا ہوتا ہے: ملیح اور صبیح۔ملیح جس کا ترجمہ ہے نمکین حسن اگرچہ صباحت بھی حسن ہے مگر ملاحت حسن کا اعلٰی درجہ ہے۔اس میں فرق بیان سے معلوم نہیں ہوسکتا بلکہ اس کی چھانٹ عاشق کی نگاہ کرتی ہے اس کے بیان سے زبان قاصر ہے۔(اشعۃ)اعلی حضرت قدس سرہ نے فرمایا۔شعر
ذکرسب پھیکےجب تک نہ مذکورہو نمکین حسن والا ہمارا نبی
یوں سمجھو کہ سفید رنگ صبیح ہے اور سفیدی میں سرخی کی جھلک ہو اور اس میں کشش ہو کہ دل ادھر کچھ اور دیدہ اس کے دیدار سے سیر نہ ہو وہ ملیح ہے یعنی نمکین حسن حضور ایسے ہی حسین تھے۔
|
5786 -[11] (مُتَّفق عَلَيْهِ) وَعَنْ ثَابِتٍ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ رَسُول الله صلى الله عَلَيْهِ وَسلم فَقَالَ: إِنَّهُ لَمْ يَبْلُغْ مَا يُخْضَبُ لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتِهِ فِي لِحْيَتِهِ - وَفِي رِوَايَةٍ: لَوْ شِئْتُ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتٍ كُنَّ فِي رَأسه - فعلت. |
روایت ہے حضرت ثابت سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ حضرت انس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خضاب کے متعلق پوچھا گیا۲؎ تو فرمایا کہ اس حد کو نہ پہنچے کہ خضاب لگاتے۳؎ میں اگر چاہتا تو آپ کے سفید بال جو داڑھی شریف میں تھے گن لیتا ۴؎ اور ایک روایت میں ہے کہ اگر میں ان سفید بالوں کو گننا چاہتا جو آپ کے سر شریف میں تھے تو ایسا کرلیتا ۵؎ (مسلم، بخاری)اور مسلم کی روایت میں ہے فرمایا کہ کچھ سفیدی آپ کی ریش بچی اور کنپٹیوں میں تھی اور سر شریف میں کچھ معمولی سا حصہ ۶؎ |
۱؎ آپ کا نام ثابت ابن اسلم ہے،بنانی ہیں،کنیت ابو محمد ہے،تابعی ہیں،بصری ہیں،حضرت انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ چالیس برس رہے،بصرہ میں وفات پائی۔(مرقات)
۲؎ سوال یہ تھا کہ حضور انور نے سر شریف یا داڑھی مبارک میں خضاب لگایا یا نہیں اگر لگایا تو کس رنگ کا اور کس چیز سے۔خضاب بنا ہے خضب سے بمعنی رنگنا،سیاہ خضاب ممنوع ہے سرخ خضاب بہتر ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع