30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
زیادہ عمر شریف ہوئی،عشرہ مبشرہ میں آخری وفات آپ کی ہے،آپ کو حضرت عمروعثمان نے کوفہ کا حاکم بنایا تھا،آپ سے سے ایک خلقت نے احادیث روایت کیں۔
(۲)سعد ابن معاذ: آپ انصاری اشہلی اوسی ہیں، مدینہ منورہ میں ایمان لائے،دونوں بیعت عقبہ کے درمیان آپ کے اسلام پر بہت سے اشہلی لوگ مسلمان ہوگئے،انصار میں سب سے پہلے آپ کا گھرانہ ایمان لایا،حضور انور نے آپ کو سید الانصار کا لقب دیا،اپنی قوم کے سردار تھے جلیل القدر صحابی ہیں،آپ غزوہ بدر واحد میں شریک ہوئے،احد میں حضور کے ساتھ ثابت قدم رہے غزوہ خندق میں آپ کے شانہ پر ایک تیر لگا اس کا خون نہ ٹھہرا اور ایک ماہ بعد وفات ہوگئی یعنی ذی قعدہ ۵ میں وفات ہوئی ۳۷ سال عمر شریف ہوئی بقیع میں دفن ہوئے۔
(۳)سعد ابن خولہ: غزوہ بدر میں شریک ہوئے،حجۃ الوداع مکہ معظمہ میں وفات ہوئی۔
(۴)سعد ابن عبادہ: آپ کی کنیت ابو ثابت ہے،انصاری ساعدی خزرجی ہیں،بارہ نقیبوں میں آپ بھی تھے،انصار کے سردار تھے،انصار کو اس کا اقرار تھا،آپ کی وفات خلافت فاروقی ۱۵ پندرہ میں ہوئی،شام کے علاقہ میں مقام حوران میں اپنے غسل خانہ میں مردہ پائے گئے لوگوں کو آپ کی موت کا علم نہیں ہوا حتی کہ کسی غیبی آواز نے ان کو آپ کی موت کی خبر دی،کہا جاتا ہے کہ آپ کو جنات نے قتل کیا انہوں نے ہی اس شعر سے آپ کے قتل کی خبردی۔
نحن قتلنا سید الخزرج سعد ابن عبادۃ و رمیناہ بسھمین فلم نحظ فوادہ
(۵)سعید ابن الربیع: آپ انصاری خزرجی ہیں،غزوہ احد میں شہید ہوئے،حضور انور نے آپ کے ساتھ عبدالرحمن ابن عوف کا بھائی چارہ کرایا،آپ اور خارجہ ابن زید ایک قبر میں دفن کیے گئے۔
(۶)سعید ابن زید: آپ کی کنیت ابو الاعور ہے،قرشی ہیں،عشرہ مبشرہ میں سے ہیں،بڑے پرانے مؤمن ہیں،بدر کے سوا سارے غزوات میں شریک ہوئے،بدر میں آپ حضرت طلحہ ابن عبداﷲ کے ساتھ ابوسفیان کے قافلہ کی تلاش پر مامور تھے اس لیے حضور انور نے آپ کو بدر کی غنیمت سے حصہ دیا،حضرت عمر کی بہن فاطمہ بنت خطاب آپ کی بیوی تھیں جن کے ذریعہ حضرت عمر کو ایمان ملا،آپ مقام عتیق میں فوت ہوئے،مدینہ منورہ لاکر بقیع میں دفن کیے گئے،ستر سال سے زیادہ عمر پائی،۵۱ اکیاون میں وفات ہوئی۔
(۷)سعید ابن حریث: آپ قرشی مخزومی ہیں،پندرہ سال کی عمر میں فتح مکہ میں شریک ہوئے،پھر کوفہ میں وفات پائی وہاں ہی دفن ہوئے،آپ کی اولاد کوئی نہیں،آپ سے عمرو ابن حریث نے احادیث لیں۔
(۸)سعید ابن عاص: آپ قرشی ہیں،ہجرت کے سال پیدا ہوئے،قرشی سردار تھے،مصحف عثمان کے لکھنے والوں میں سے ایک آپ بھی ہیں،حضرت عثمان نے آپ کو کوفہ کا حاکم بنایا،آپ نے طبرستان فتح کیا،۵۹ انسٹھ میں وفات ہوئی۔
(۹)سعید ابن سعد: آپ سعد ابن عبادہ کے بیٹے ہیں،انصاری ہیں،بعض محدثین نے آپ کو صحابی مانا ہے،آپ حضرت علی کی طرف سے یمن کے حاکم تھے۔
(۱۰)سبرہ ابن معبد: آپ جہنی ہیں،مدینہ منورہ میں رہے،مصریوں میں آپ کا شمار ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع