دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱۱)زاہر ابن اسود: آپ اسلمی ہیں،بیعت الرضوان میں شریک ہوئے،آخر میں کوفہ میں رہے۔

(۱۲)زرارہ ابن ابی اوفی: آپ صحابی ہیں،حضرت عثمان کے زمانہ میں آپ کی وفات ہے۔

(۱۳)ابو زید: آپ کے نام میں اختلاف ہے سعید ابن عمیر ہے یا قیس ابن سکن،آپ نے حضور انور کے زمانہ میں قرآن مجید حفظ کیا تھا۔

(۱۴)ابو زہیرنمیری: آپ قبیلہ نمیر سے ہیں،آخر میں شام میں رہے۔

(۱۵)زبیدی: آپ قبیلہ زبیدہ میں سے ہیں،آپ کا نام منبہ ابن سعد ہے،لوگ کہتے ہیں کہ آپ صحابی ہیں۔والله اعلم! 

ز۔۔۔تابعین عظام

(۱)زبیر ابن عدی: آپ ہمدانی کوفی ہیں،علاقہ رے کے حاکم تھے،تابعی ہیں،۱۳۱ ایک سو اکتیس میں وفات ہوئی،حضرت انس سے ملاقات ہے۔

(۲)زبیر عربی: آپ نمیری ہیں،بصری ہیں،حضرت ابن عمر سے ملاقات ہے۔

(۳)زیاد ابن کسیب: آپ عدوی ہیں،اہلِ بصرہ میں آپ کا شمار ہے۔

(۴)زہر ابن معبد: آپ کی کنیت ابوعقیل ہے،قرشی مصری ہیں،اپنے دادا عبداﷲ ابن ہشام سے احادیث لیتے ہیں،آپ کی احادیث مصر میں مشہور ہیں۔

(۵)زہیر ابن معاویہ: آپ کی کنیت ابو خیثمہ ہے،جعفی کوفی ہیں،حافظ ثقہ تھے،۱۷۴ ایک سو چوہتر میں آپ کی وفات ہوئی۔

(۶)زمیل ابن عباس: آپ تابعی ہیں،آپ نے اپنے مولٰی  حضرت عروہ سے روایات لی ہیں۔

(۷)زہری: آپ کا نام محمد ابن عبدالله ابن شہاب ہے،کنیت ابوبکر،زہرہ ابن کلاب کے قبیلہ سے ہیں،مدینہ منورہ کے علماء فقہاءمحدثین میں سے ہیں،بہت صحابہ سے ملاقات ہے،حضرت عمر ابن عبدالعزیز فرماتے تھے کہ میں نے کوئی عالم بالسنہ ان سے بہتر نہ دیکھا،کسی نے حضرت مکحول سے پوچھا کہ آپ نے بڑا عالم کسے پایا وہ بولے امام زہری ابن شہاب کو پوچھا پھر کون،فرمایا ابن شہاب پوچھا پھر کون،فرمایا ابن شہاب،ماہ رمضان۱۲۴ ایک سوچوبیس میں آپ کی وفات ہے۔

(۸)زر ابن حبیش: آپ کی کنیت ابو حریم ہے،اسدی کوفی ہیں،ایک سو بیس سال عمر ہوئی ساٹھ سال جاہلیت میں گزارے اور ساٹھ سال اسلام میں،عراق کے بڑے قاریوں میں سے ہیں،حضرت عمر اور ابن مسعود سے ملاقات ہے،آپ سے ایک مخلوق نے فیض لیا۔

(۹)زرارہ ابن ابی اوفی: آپ کی کنیت ابو حاجب ہے،جرشی ہیں،بصرہ کے قاضی رہے،حضرت ابن عباس وغیرہم سے ملاقات ہے،ایک بارآپ نے یہ آیت پڑھی"فَاِذَا نُقِرَ فِی النَّاقُوۡرِ"اس پر بے ہوش ہوکر گرے اور فوت ہوگئے، آپ کی وفات ۹۳ ترانوے میں ہے۔

(۱۰)زیادہ ابن حدیر: آپ کی کنیت ابومغیرہ ہے،اسدی کوفی ہیں،حضرت عمر و علی سے ملاقات ہے۔

(۱۱)زید ابن اسلم: آپ کی کنیت ابو اسامہ ہے،حضرت عمر فاروق کے آزادکردہ ہیں،مدنی ہیں،جلیل القدر تابعی ہیں،۱۳۶ ایک سوچھتیس میں وفات ہوئی۔

(۱۲)زید ابن طلحہ: آپ سے حضرت سلمہ ابن صفوان زرق نے روایات لیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن