دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱۰)خنیس ابن حذافہ: آپ سہمی قرشی ہیں،حضرت حفصہ بنت عمر فاروق کے پہلے خاوند ہیں،غزوہ بدر و احد میں شریک ہوئے،پھر ایک زخم کی وجہ سے مدینہ منورہ میں وفات پائی اولاد کوئی نہیں ، آپ کی وفات کے بعد بی بی حفصہ سے حضور انور نے نکاح کیا۔

(۱۱)ابو خراش: آپ کا نام حدرد ہے،اسلمی ہیں۔

(۱۲)ابو خلاد: آپ کے نام اور نسب کا پتہ نہیں چلا آپ سے ایک حدیث ہے۔

خ۔۔۔ تابعین عظام

(۱)خیثمہ ابن عبدالرحمٰن: آپ ابو سیرہ جعفی کے پوتے ہیں،ابو سیرہ کا نام یزید ابن مالک ہے،خیثمہ عظیم الشان تابعی ہیں، ابو واصل سے پہلے فوت ہوئے،حضرت علی اور ابن عمر وغیرہم سے احادیث سنیں،دو لاکھ روپیہ میراث میں ملےسارے علماء پر خرچ کر دیئے۔

(۲)خالد ابن معدان: آپ کی کنیت ابو عبدالله ہے،شامی ہیں،حمص کے رہنے والے ہیں،فرماتے ہیں کہ میں نے۷۰ ستر صحابہ سے ملاقات کی ثقہ ہیں،طرسوس میں ۱۰۴ ایک سو چار میں وفات پائی۔

(۳)خالد ابن عبداللہ: آپ واسطی ہیں،طحان میں بڑے متقی پرہیزگار تھے،تین بار اپنے وزن کی چاندی خیرات کی،۱۷۷ میں یا ۱۸۲ ایک سو بیاسی میں وفات ولادت ایک سو دس میں۔

(۴)خارجہ ابن زید: آپ زید ابن ثابت کے بیٹے ہیں،انصاری مدنی ہیں،تابعی ہیں،مدینہ منورہ کے ساتھ بڑے فقہا میں سے ہیں،۱۹۹ ایک سو ننانوے میں وفات پائی۔

(۵)خارجہ ابن صلت: آپ تمیمی براجمی ہیں،تابعی ہیں،حضرت عبدالله ابن مسعود وغیرہم صحابہ سے ملاقات ہے۔

(۶)خشف ابن مالک: آپ قبیلہ بنی طے سے ہیں،حضرت عمرو ابن مسعود وغیرہ صحابہ سے ملاقات ہے۔

(۷)ابو خزامہ: آپ یعمر کے فرزند ہیں،بنی حارث ابن سعد قبیلہ سے ہیں،تابعی ہیں۔

(۸)ابو خلدہ: آپ کا نام خالد ابن زیاد ہے،ثقہ تابعی ہیں،تمیمی سعدی بصری ہیں۔

خ۔۔۔صحابیات

(۱)خدیجہ بنت خویلد: آپ خویلد ابن اسد کی بیٹی ہیں،قرشیہ ہیں،پہلے ابو ہالہ ابن زرارہ کے نکاح میں تھیں پھر عتیق ابن عائذ کے نکاح میں آئیں،پھر آپ سے حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے نکاح کیا،اس وقت آپ کی عمر چالیس سال تھی اور حضور انور کی عمر پچیس سال آپ مسلمانوں کی پہلی ماں ہیں یعنی حضور کی پہلی زوجہ،آپ کی زندگی میں حضور نے کسی اور بیوی سے نکاح نہیں کیا سب سے پہلے حضور پر ایمان لائیں،حضور کی ساری اولاد آپ سے ہی ہے سواء حضرت ابراہیم کے کہ وہ ماریہ قبطیہ سے ہیں،ہجرت سے تین سال پہلے آپ کی وفات ہوئی۔بعد نبوت دس سال حضور کی خدمت میں رہے،۶۵پینسٹھ سال عمر پائی،پچیس سال حضور کے ساتھ رہیں،مقام حجون میں قبر شریف ہے۔مترجم نے زیارت کی ہے اب اس جگہ کو جنت معلی  کہتے ہیں۔

(۲)خولہ بنت حکیم: آپ حضرت عثمان ابن مظعون کی زوجہ ہیں،نہایت نیک صالحہ بی بی ہیں۔

(۳)خولہ بنت ثامر: آپ انصاریہ ہیں،خولہ بنت ثامر ہیں یا خولہ بنت قیس ابن مالک ابن نجار ثامر قیس کا لقب ہے مگر درست یہ ہے کہ یہ دونوں علیحدہ علیحدہ ہیں۔

(۴)خولہ بنت قیس: آپ جہنیہ ہیں،آپ سے نعمان ابن خربوذ نے روایات لیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن