دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

میں       ۲۱؁ اکیس میں وفات ہوئی،شام کے مشہور شہر حمص میں آپ کا مزار ہے،دمشق میں ایک سڑک کا نام شارع خالد ابن ولید ہے فقیر نے زیارت کی ہے(مترجم)عظیم الشان شخصیت ہیں۔

(۲)خالد ابن ہوذہ: آپ عامری ہیں،آپ اور آپ کے بھائی حرملہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں وفد بن کر آئے یہ دونوں مؤلفۃ القلوب سے ہیں،انہی خالد سے حضور انور نے ایک غلام ایک لونڈی خریدی تھی انہیں کے لیے،حضور انور نے عہد لکھ کر دیا تھا۔

(۳)خلاد ابن سائب: آپ کے دادا کا نام بھی خلاد ہے خزرجی انصاری ہیں،اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔

(۴)خباب ابن ارت: آپ کی کنیت ابو عبدالله ہے،آپ تمیمی ہیں،زمانہ جاہلیت میں غلام بنالیے گئے تھے پھر آپ کو قبیلہ خزاعہ کی ایک عورت نے خریدکر آزاد کردیا،حضور انور کے دار ارقم میں جانے سے پہلےآپ ایمان لائے،آپ ان میں سے ہیں جنہیں اسلام کی وجہ سے بہت ایذائیں دی گئیں،آپ نے بہت صبر کیا آخر میں کوفہ میں رہے وہاں ہی وفات ہوئی، آپ کی عمر۷۳ تہتّر سال ہوئی ۳۷ھ؁ میں وفات پائی۔

(۵)خارجہ ابن حذافہ: آپ قرشی عدوی ہیں،قرشی کے شہہ سواروں میں سے تھے،آپ کو لشکروں میں ایک ہزار سواروں کے برابر سمجھا جاتا تھا،آپ مصر کے باشندوں میں شمار ہوتے ہیں،آپ کو ایک خارجی نے عمرو ابن عاص سمجھ کر شہید کیا، یہ خارجی ان تین سے ایک تھا جنہوں نے حضرت علی معاویہ،عمرو ابن عاص کے قتل کا بیڑا تھا امیر معاویہ تو بچ گئے حضرت علی شہید کردیئے گئے ،عمرو بن عاص کے دھوکے میں خارجہ شہید کیے گئے،عمرو بچ گئے ۴۰ چالیس ہجری میں آپ کے قتل کا واقعہ ہوا۔

(۶)خزیمہ ابن ثابت: آپ کی کنیت ابو عمارہ ہے،انصاری ہیں،انہی کا لقب ذوالشہادتین ہے کیونکہ آپ اکیلے کی گواہی دو گواہوں کے برابر تھی،غزوہ بدر وغیرہ تمام غزوات میں شریک ہوئے،جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ تھے، حضرت عمار ابن یاسر کی شہادت کے بعد آپ نے تلوار سونتی اور قتال کرتے رہے حتی کہ قتل ہوگئے،آپ سے بہت صحابہ نے روایات لیں۔

(۷)خزیمہ ابن جزء: آپ کی کنیت ابو عبداﷲ ہے،سلمیٰ ہیں،آپ سے آپ کے بھائی حبان ابن جزء نے احادیث روایت کیں۔

(۸)خزیم ابن اخرم: آپ شداد ابن عمرو بن فاتک کے پوتے ہیں،اسدی ہیں،کبھی انہیں خزیم ابن فاتک بھی کہہ دیتے ہیں۔

(۹)خبیب بن عدی: آپ انصاری اوسی ہیں،بدر میں شریک ہوئے،غزوہ رجیع ۳ تین میں کفار کے ہاتھوں قید ہوگئے، انہیں مکہ معظمہ میں حارث ابن عامر کی اولاد نے خرید لیا،بدر کے دن خبیب نے حارث کافر کو قتل کیا تھا اس کا بدلہ لینے کے لیے حارث کی اولاد نے خریدا،آپ ان کے ہاں قید رہے،پھر مقام تنعیم میں انہیں سولی دی سب سے پہلی سولی اسلام میں انہیں کو دی گئی۔بخاری میں ہے کہ خبیب نے حارث کی ایک لڑکی سے استرہ مانگا پاکی کرنے کے لیے اس کا بچہ خبیب کی ران پر آبیٹھا وہ یہ دیکھ کر ڈر گئی کہ کہیں خبیب میرے بچے کو استرے سے ذبح نہ کردیں،آپ نے فرمایا تم ڈرو مت میں تیرے بچے کو کوئی تکلیف نہ دوں گا،وہ عورت مسلمان ہونے کے بعد کہا کرتی تھی کہ میں نے خبیب جیسا قیدی آج تک نہ دیکھا،وہ اپنی قید میں انگور کھاتے تھے یہ غیبی رزق تھا جو انہیں ملتا تھا،جب انہیں سولی کے لیے حرم کی زمین سے باہر لے چلے تو فرمایا مجھے دو رکعت پڑھنے کی اجازت دے دو آپ نے ہلکی رکعتیں پڑھیں اور فرمایا کہ تم یہ خیال نہ کرو کہ مجھے قتل سے ڈر ہے تمہارے اس خیال کو دفع کرنے کے لیے میں نے نماز مختصر پڑھی ہے ورنہ دراز پڑھتا،پھر آپ نے چند شعر پڑھے اور سولی چڑھ گئے آپ کا یہ واقعہ مشہور ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن