30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)حلیمہ بنت ابی ذویب: آپ حضور انور کی دودھ کی والدہ ہیں،بی بی ثویبہ کے بعد حضور انور کو آپ نے ہی آخر تک دودھ پلایا،اس وقت آپ کے ساتھ عبد الله ابن حارث کو بھی دودھ پلایا،آپ کی بڑی بیٹی شیما حضور انور کو گود میں کھلاتی لوریاں دیتی تھیں دو سال دو ماہ بعد یا پانچ سال بعد آپ کی والدہ آمنہ کے پاس پہنچا گئیں،آپ سے حضرت عبدالله ابن جعفر نے احادیث سنیں،آپ حلیمہ سعدیہ کے لقب سے مشہور ہیں،قبیلہ ہوازن سے تھیں،اس قبیلہ سے غزوہ حنین میں جنگ ہوئی،مسلمانوں کو فتح ہوئی مگر بعد ہوازن مسلمان ہوگئے،حضور انور نے ان کے قیدی جو غلام بنائے گئے تھے واپس کردیے کہ وہ حلیمہ کے اہل قرابت تھے رضی الله عنہا۔(مترجم)
(۳)اُم حبیبہ: آپ کا نام شریف رملہ ہے،ابو سفیان ابن صخر ابن حرب کی بیٹی ہیں،والدہ کا نام صفیہ بنت عاص ہے حضرت عثمان غنی کی پھوپھی لہذا آپ عثمان غنی کی پھوپھی زاد ہیں۔اس میں اختلاف ہے کہ آپ کا نکاح حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے کب اور کہاں ہوا۔قوی یہ ہے کہ ۶ھ میں نجاشی اصحمہ شاہ حبشہ نے زمین حبشہ میں آپ کا نکاح حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا جبکہ حضور مدینہ منورہ میں تھے،چارسو دینار یا چار لاکھ درھم مہر اپنے پاس سے دیا،حضور انور نے شرحبیل ابن حسنہ کو بھیجا وہ آپ کو مدینہ منورہ حضور کے پاس لائے،بعض نے کہا مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد نکاح ہوا جو عثمان غنی نے کیا، ۴۴ھ چوالیس میں مدینہ منورہ میں وفات پائی،آپ سے بہت حضرات نے بہت احادیث روایت کیں ہیں رضی الله عنہا۔
(۴)ام حسین: آپ اسحاق کی بیٹی ہیں،احمسی ہیں،حجۃ الوداع میں حضور انور کے ساتھ شریک ہوئیں۔
(۵)امُ حرام: آپ ملحان ابن خالد کی بیٹی ہیں،انصاریہ نجاریہ ہیں،جناب ام سلیم کی بہن ہیں،حضور کے دستِ اقدس پر ایمان لائیں بیعت کی،عبادہ ابن صامت کی زوجہ ہیں،حضور انور آپ کے گھر میں قیلولہ(دوپہر کا آرام)فرمایا کرتے تھے، اپنے خاوند کے ساتھ روم میں غازیہ مجاہدہ ہونے کی حالت میں وفات پائی،آپ کی قبر مقام قرنس میں ہے،آپ سے آپ کے بھانجے حضرت انس نے اور آپ کے خاوند عبادہ ابن صامت نے روایات لیں،آپ کی وفات خلافت عثمانیہ میں ہے رضی الله عنہا۔
(۶)حمنہ: آپ جحش کی بیٹی ہیں،حضور انور کی سالی ہیں یعنی حضرت زینب بنت جحش کی بہن ہیں،بنی اسد قبیلہ سے ہیں، مصعب ابن عمیر کی زوجہ ہیں جو غزوہ احد میں شہید ہوئے تو آپ طلحہ ابن عبید الله کے نکاح میں آئیں۔
ح۔۔۔تابعیات
(۱)حسناء: آپ معاویہ کی بیٹی ہیں،صرمیہ ہیں،آپ سے عوف اعرابی نے احادیث روایت کیں،بعض لوگوں نے کہا کہ آپ کا نام حنساء بنت معاویہ ہے،آپ کے چچا کا نام حارث ہے ان سے احادیث روایت کرتی ہیں۔
(۲)حفصہ: آپ عبدالرحمن ابن ابی بکر الصدیق کی صاحبزادی ہیں یعنی حضرت صدیق اکبر کی پوتی منذر ابن زبیر ابن عوام کی زوجہ۔
(۳)ام حریر: آپ طلحہ ابن مالک کی آزاد کردہ ہیں انہیں طلحہ سے روایات لیتی ہیں۔
خ۔۔۔صحابہ کرام
(۱)خالد ابن ولید: آپ قرشی مخزومی ہیں،آپ کی والدہ لبابہ صغریٰ ہیں یعنی ام المؤمنین میمونہ کی بہن زمانہ جاہلیت میں سرداران قریش سے تھے،حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے آپ کو سیف الله کا خطاب دیا،حضرت ابن عباس آپ کے خالہ زاد ہیں،خلافت فاروقی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع