دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

نہیں ہوئی کیونکہ جب حضرت علی بصرہ تشریف لے گئے تب آپ وادی قری میں تھے،آپ نے بہت صحابہ سے روایت کیں اور بہت سے تابعین تبع تابعین نے آپ سے احادیث لیں، آپ اپنے وقت میں ہر فن و علوم عبادت و زہد و تقویٰ میں امام تھے،ماہِ رجب ۱۱۰ ایک سو دس میں آپ کی وفات ہوئی۔ مترجم کہتا ہے کہ آپ حضرت علی کے خلیفہ ہیں اور طریقت کے تین سلسلے قادریہ،چشتیہ،سہروردیہ آپ سے چلتے ہیں، فقیر نے قبر انور کی زیارت کی ہے۔

(۲۲)حسن ابن علی راشد: آپ واسطی ہیں،ابو  الاحرص وغیرہ سے روایت کرتے ہیں،صدوق ہیں۲۳۷ھ؁  دوسوسینتیس ہجری میں وفات ہے۔

(۲۳)حسن ابن علی ہاشمی: اعرج سے روایت کرتے ہیں،امام بخاری فرماتے ہیں کہ وہ منکر الحدیث ہیں کہ ان کی روایات قابلِ قبول نہیں۔

(۲۴)حسن ابن ابی جعفر: آپ جعفری ہیں،متقی آدمی تھے ۱۶۷ ایک سو سرسٹھ میں وفات ہوئی۔

(۲۵)حنظلہ ابن قیس زرقی: آپ انصاری ہیں،مدینہ منورہ کے قابل اعتبار لوگوں میں سے ہیں۔

(۲۶)حبیب ابن سالم: آپ نعمان ابن بشیر کے آزاد کردہ ہیں،ان کے کاتب ہیں۔

(۲۷)حرب ابن عبید اﷲ: آپ ثقفی ہیں،آپ کے نام میں بہت اختلاف ہے،آپ کی حدیث یہودونصاریٰ پر عشر مقرر کرنے کے متعلق ہے۔

(۲۸)حجاج ابن حسان: آپ حنفی ہیں،اہلِ بصرہ سے ہیں،حضرت انس ابن مالک وغیرہم سے احادیث سنیں۔

(۲۹)حجاج ابن حجاج: آپ اسلمی ہیں،بصری ہیں،محدثین نے آپ کو ثقہ فرمایا ہے،۱۳۱ ایک سو اکتیس میں وفات پائی۔

(۳۰)حجاج ابن یوسف: ثقفی ہے عبدالملک ابن مروان کی طرف سے عراق اور خراسان کا حاکم تھا،مقام واسط میں مرا، ماہ شوال ۹۴ چورانوے میں وفات ہوئی،۵۴ چون سال عمر ہوئی اس کی موت کا قصہ حرف سین میں سعید بن جبیر کے حالات میں مذکور ہوگا۔

(۳۱)ابوحیہ: ان کا نام عمرو بن نصر ہے،خارقی ہمدانی ہیں،حضرت علی سے احادیث روایت کرتے ہیں۔

(۳۲)ابو حرہ: ان کا نام حنیفہ ہے،رفاشی ہیں،آپ سے ایک حدیث مروی ہے۔

(۳۳)ابو حزم: آپ ابو بکر ابن محمد ابن عمرو ابن حزم حضرت ابوحیہ اور ابن عباس سے روایات لیتے ہیں۔

ح۔۔۔صحابیات

(۱)حفصہ بنت عمر: آپ ام المؤمنین ہیں،حضرت عمر کی صاحبزادی،آپ کی ماں کا نام زینب بنت مظعون ہے۔حضور انور سے پہلے خنیس ابن حذافہ سہمی کے نکاح میں تھیں،ان کے ساتھ ہجرت کی،غزوہ بدر کے بعد خنیس فوت ہوگئے،حضرت عمر نے جناب ابوبکر صدیق سے عرض کیا کہ حفصہ سے نکاح کرلو حضرت عثمان سے بھی یہ ہی کہا اس کے بعد حضور انور نے پیغام دیا چنانچہ ۳ ہجری میں حضور کے نکاح میں آئیں،ایک بار حضور انور نے انہیں ایک طلاق دے دی تھی مگر پھر رجوع فرما لیا کیونکہ وحی الٰہی آئی کہ حفصہ آپ کی زوجہ ہیں،جنت میں بھی وہ بہت نمازی قائم اللیل ہیں۔آپ سے جمات صحابہ اور تابعین نے روایات لیں،شعبان ۴۵ پینتالیس میں وفات ہوئی،مدینہ منورہ میں قبر انور ہے،مترجم نے زیارت کی ہے رضی الله عنہا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن