30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۸)حفص ابن عاصم: آپ عاصم ابن عمر ابن خطاب کے بیٹے ہیں،قرشی عدوی ہیں،جلیل القدر تابعی ہیں،حضرت ابن عمر سے روایت لیتے ہیں۔
(۹)حفص ابن سلیمان: آپ کی کنیت ابو عمرو ہے،قبیلہ ابن اسد کے آزاد کردہ ہیں،علم قراءت میں بڑے محقق ہیں،علم حدیث میں نہیں۔امام بخاری کہتے ہیں کہ محدثین نے آپ کو چھوڑ دیا ہے،نوے سال عمر ہوئی،۱۰۸ ایک سو آٹھ میں وفات پائی۔
(۱۰)حسن ابن عبداللہ: آپ سبائی ہیں،کوفہ میں حضرت علی کے ساتھ رہتے تھے،حضرت علی کی شہادت کے بعد مصر چلے گئے،۱۰۰ سو ہجری میں وفات پائی۔
(۱۱)حکیم ابن معاویہ: آپ قشیری ہیں،بدوی ہیں،اپنے والد سے احادیث لیتے ہیں۔
(۱۲)حکیم ابن اثرم: آپ نے ابوتمیم سے روایات لیں صدوق یعنی سچے ہیں۔
(۱۳)حکیم ابن ظہیر: آپ فراری ہیں،علقمہ ابن مرثد وغیرہ صحابہ سے ملاقات ہے،امام بخاری کہتے ہیں کہ متروک الحدیث ہیں۔
(۱۴)حرام ابن سعید: آپ محیصہ کے پوتے ہیں،کنیت ابونعیم ہے،انصاری حارثی ہیں،ستر سال عمر ہوئی،۱۱۳ ایک سو تیرہ میں وفات پائی۔
(۱۵)حماد ابن سلمہ: آپ دینار کے پوتے ہیں،کنیت ابو سلمہ ہے،ربیعہ ابن مالک کے آزاد کردہ ہیں،حمید طویل کے بھانجے ہیں،بصرہ کے علماء میں سے ہیں ،اتباع سنت اور عبادات میں مشہور ہیں ،۱۶۷ ایک سوسرسٹھ میں آپ کی وفات ہے، ابن مبارک،و کیع،یحیی ابن سعید آپ کے شاگرد ہیں۔
(۱۶)حماد ابن زید: آپ ازدی ہیں ،ثابت بنانی وغیرہ صحابہ سے ملاقات ہے ،سلیمان ابن مالک کے زمانہ میں پیدا ہوئے، ۱۹۹ ایک سو ننانوے میں وفات ہوئی نابینا تھے۔
(۱۷)حماد ابن ابی سلیمان: آپ کے والد کا نام مسلم اشعری ہے ،کنیت ابو سلیمان ابراہیم ابن ابو موسیٰ اشعری کے آزاد کردہ ہیں ،کوفی ہیں،ابراہیم نخعی سے ملاقات ہے ،آپ سے شعبہ اور سفیان ثوری نے روایات لی ہیں ،اپنی زمانہ کے بڑے عالم تھے ،۱۲۰ ایک سو بیس میں وفات ہے۔
(۱۸)حماد ابن ابی حمید: آپ مدنی ہیں،زید ابن اسلم سے روایت لیتے ہیں،ضعیف ہیں۔
(۱۹)حمید ابن عبدالرحمن: آپ عبدالرحمن ابن عوف کے بیٹے ہیں،زہری قرشی مدنی ہیں،جلیل الشان تابعی ہیں،تہتّر سال عمر ہوئی،۱۰۵ ایک سو پانچ میں وفات ہوئی۔
(۲۰) حمید ابن عبدالرحمن حمیری: آپ بصری ہیں،ثقہ ہیں،حضرت ابوہریرہ،ابن عباس سے ملاقات ہے۔
(۲۱)حسن بصری: آپ کے والد کا نام ابو الحسن ابوسعید ہے،زید ابن ثابت کے آزاد کردہ ہیں ،ابو سعید کے والد کا نام یسار ہے اور ربیع بنت نضر نے آزاد کیا تھا ،خواجہ حسن بصری کی ولادت عہد فاروقی میں ہے ،جب آپ کی خلافت کے دو سال باقی تھے تب حسن بصری مدینہ میں پیدا ہوئے ،حضرت عمر نے آپ کوتحنیک کی(پہلی گڑتی دی)آپ کی والدہ جناب ام سلمہ کی خدمت کرتی تھیں ،کبھی آپ کی والدہ کام میں ہوتیں آپ روتے تو حضرت ام سلمہ اپنا پستان آپ کے منہ میں دے دیتی تھیں آپ چوستے رہتے اگرچہ دودھ ان میں بالکل نہ ہوتا تھا مگر اس پستان شریف کی برکت آپ کو یہ پہنچی کہ آپ علوم کے امام ہوگئے حضرت عثمان کی شہادت کے بعد آپ مدینہ منورہ سے بصرہ چلے گئے۔حق یہ ہے کہ آپ کی ملاقات حضرت علی سے ہوئی ہے مگر مدینہ منورہ میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع