دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۶)حسان ابن ثابت: آپ کی کنیت ابو الولید ہے،انصاری خزرجی ہیں،آپ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے مخصوص شاعر ہیں، شاعروں کے سرتاج ابو عبید کہتے ہیں اہل عرب متفق ہیں کہ شاعروں سے افضل شاعر حسان ہیں،آپ نے       ۴۰؁ چالیس سے پہلے حضرت علی مرتضٰی کی خلافت میں وفات پائی ایک سوبیس سال عمر ہوئی،ساٹھ سال جاہلیت میں اور ساٹھ سال اسلام میں۔

(۷)حکم ابن سفیان: آپ ثقفی ہیں،سفیان کے یا حکم کے بیٹے ہیں یعنی یا تو حکم ابن سفیان ہیں یا سفیان ابن حکم،بعض محدثین فرماتے ہیں کہ آپ تابعی ہیں مگر قوی یہ ہے کہ آپ صحابی ہیں ابن عبدالبر نے صحابی مانا ہے۔

(۸)حکم ابن عمرو: آپ کو غفاری کہا جاتا ہے اس لیے نہیں کہ آپ قبیلہ بنی غفار سے ہیں بلکہ اس لیے کہ آپ غفار ابن ملیل کے بھائی کی اولاد سے ہیں،بصرہ میں رہے مقام مرد میں وفات پائی،بعض کے نزدیک بصرہ میں پانچ سال رہے وہاں ہی وفات ہوئی مگر مقام مرد میں حضرت بریدہ اسلمی کے ساتھ ایک جگہ دفن ہوئے۔

(۹)حنظلہ ابن ربیع: آپ تمیمی ہیں،آپ کو کاتب کہا جاتا تھا کیونکہ آپ کاتبِ وحی رہے ہیں،حضور انور کے بعد آپ مکہ معظمہ چلے گئے وہاں سے مقام قرقس گئے وہاں ہی رہے،امیر معاویہ کے زمانہ میں وفات ہوئی آپ سے ابو عثمان اور یزید ابن شخیر نے احادیث لیں۔

(۱۰)حاطب ابن ابی بلتعہ: آپ کے والد کا نام عمرو ہے یا راشد،ابو بلتعہ ان کی کنیت ہے،بدر اور خندق وغیرہ میں شریک ہوئے،پینسٹھ سال عمر پائی،۳۰تیس میں مدینہ منورہ میں وفات ہوئی۔

(۱۱)حویصہ: آپ سعود ابن کعب کے بیٹے ہیں،انصاری حارثی ہیں،محیصہ کے بڑے بھائی ہیں مگر اپنے چھوٹے بھائی محیصہ کے بعد ایمان لائے،غزوہ احد خندق اور بعد کے تمام غزوات میں شریک ہوئے۔

(۱۲)حیش ابن خالد: آپ خزاعی ہیں،فتح مکہ کے دن حضرت خالد کے ساتھ تھے اور شہید ہوئے،آپ کے بیٹے ہشام نے آپ سے روایات لیں۔

(۱۳)حبیب ابن مسلمہ: آپ قرشی فہری ہیں،آپ کو حبیب الروم کہا جاتا ہے کیونکہ آپ نے روم پر بہت جہاد کیے آپ مقبول الدعا تھے،ملک شام میں ۴۲ بیالیس میں وفات ہوئی۔

(۱۴)حکیم ابن حزام: آپ کی کنیت ابو خالد ہے،قرشی ہیں،اسدی ہیں،حضرت خدیجہ کے بھتیجے ہیں،کعبہ معظمہ میں ولادت ہوئی واقعہ فیل سے تیرہ سال پہلے،زمانہ جاہلیت اور اسلام میں قریش کے سردار تھے،مکہ کے سال ایمان لائے،ایک سوبیس سال عمر ہوئی،۵۴چون میں مدینہ منورہ میں وفات ہوئی،آپ نے جاہلیت میں ساٹھ سال گزارے اور اسلام میں ساٹھ سال پہلے مؤلفۃ القلوب میں سے تھے پھر پختہ مؤمن ہوئے،اسلام سے پہلے آپ نے سو غلام آزاد کیے اور سو اونٹ الله کی راہ میں خیرات کیے۔

(۱۵)حکیم ابن معاویہ: آپ نمیری ہیں،امام بخاری نے فرمایا کہ آپ کے صحابیت میں شک ہے۔

(۱۶)حکیم ابن وجوح: آپ انصاری ہیں،آپ کی احادیث مدینہ منورہ میں مشہور ہیں،آپ کو بہت ایذائیں دے کر قتل کیا گیا۔

(۱۷)حبشی ابن جنادہ: آپ نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو حجۃ الوداع میں دیکھا۔

(۱۸)حجاج ابن عمرو: آپ انصاری مازنی ہیں،اہلِ مدینہ میں آپ کا شمار ہے۔

(۱۹)حارثہ ابن سراقہ: آپ انصاری ہیں،آپ کی ماں کا نام ربیع ہے یعنی حضرت انس ابن مالک کی پھوپھی،آپ غزوہ بدر میں شریک اور شہید ہوئے،آپ انصار میں پہلے شہید ہیں جو بدر میں شہید ہوئے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن