دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱)حمزہ: آپ عبد المطلب کے بیٹے ہیں،حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے چچا بھی ہیں اور رضاعی بھائی بھی کیونکہ ثویبہ نے حضور کو بھی دودھ پلایا ہے اور آپ کو بھی،آپ کی کنیت ابو عمارہ ہے،لقب اسد الله،نبوت کے دوسرے سال ایمان لائے،آپ کے ایمان لانے سے اسلام کو بہت قوت ملی،غزوہ بدر میں شریک ہوئے اور غزوہ احد میں شریک ہوئے، وحشی ابن حرب نے آپ کو شہید کیا،حضور انور سے عمر میں چار سال زیادہ تھے،مختلف زمانوں میں حضور نے اور حمزہ نے ثویبہ کا دودھ پیا ہے،حضرت علی عباس اور زید ابن حارث نے آپ سے احادیث لیں۔

(۲)حمزہ ابن عمرو: آپ اسلمی ہیں اہلِ حجاز سے،۸۰ اسی سال عمر ہوئی،        ۶۱؁ اکسٹھ میں وفات ہوئی۔

(۳)حذیفہ ابن یمان: آپ کی کنیت ابو عبدالله ہے،عبسی ہیں،آپ کے والد کا نام حبیل ہے،یمان لقب ہے،حضرت حذیفہ حضور انور کے صاحب اسرار راز دار ہیں،حضرت عثمان کی شہادت کے چالیس دن بعد آپ کی وفات مدائن میں ہوئی وہاں ہی آپ کی قبر شریف ہے،      ۳۵؁ میں وفات ہے۔

(۴)حسن ابن علی: آپ کی کنیت ابو محمد ہے،سبط رسول الله،ریحانہ رسول،سید شباب اہل جنت آپ کے القاب ہیں۔۱۵ رمضان        ۳؁ تین ہجری میں آپ کی ولادت ہے،۵۰ میں وفات،جنت البقیع میں مزار مقدس ہے۔اپنے والد ماجد علی مرتضٰی کی شہادت کے بعد آپ خلیفہ ہوئے،چالیس ہزار سے زیادہ لوگوں نے موت پر آپ سے بیعت کی لیکن آپ نے مسلمانوں میں خونریزی دفع کرنے کے لیے امیر معاویہ کے حق میں خلافت سے دست برداری فرمالی،یہ واقعہ ۱۵ جمادی اولٰی  ۴۱ اکتالیس کو ہوا قریبًا چھ ماہ خلافت کی،آپ کی وفات زہر دیئے جانے سے ہوئی،۲۹ انتیس صفر یا چار ربیع الاول شنبہ کی شب ہوئی،اس کے متعلق اور بھی قول ہیں مگر چہارم ربیع الاول قوی ہے۔(مترجم از کتاب ہشت بہشت)

(۵)حسین ابن علی: آپ کی کنیت ابو عبدالله ہے اور سبط رسول،ریحانہ رسول،سید شباب اہل جنت آپ کے القاب ہیں، آپ پانچ شعبان ۴چار ہجری کو حضرت فاطمہ زہرا کے شکم پاک سے پیدا ہوئے،آپ حسن کی ولادت سے پچاس رات بعد حضرت حسین کی حاملہ ہوئی تھیں اور حضرت حسین کی شہادت دسویں محرم ۶۱  اکسٹھ جمعہ کے دن بعد زوال مقام کربلا میں ہوئی،کربلا عراق میں کوفہ اور حلہ کے درمیان مشہور بستی ہے آپ کو سنان ابن انس نخعی نے یا شمر ذی الجوشن نے شہید کیا،خولی ابن یزید اصبحی نے آپ کا سر مبارک تن شریف سے جدا کیا پھر یہ ہی خولی عبید الله ابن زیاد گورنر کوفہ کے پاس پہنچا اور کچھ اشعار پڑھ کر انعام کا طالب ہوا۔ان اشعار کا ترجمہ یہ ہے کہ میری رکاب سونے چاندی سے بھردے کیونکہ میں نے بڑے بادشاہ زادے کو قتل کیا ہے،میں نے اسے تیری خاطر قتل کیا ہے جو ماں باپ دونوں کی طرف سے اشرف ہے جس کا نسب بہترین ہے،حضرت حسین کے ساتھ آپ کے خاندان کے یعنی اولاد بھائی بھتیجے تئیس ۲۳ اشخاص شہید ہوئے،آپ شہادت کے وقت اٹھاون سالہ تھے آپ سے حضرت ابوہریرہ،امام زین العابدین فاطمہ اور سکینہ بنت حسین نے احادیث نقل فرمائیں۔الله کی شان کہ ۶۷ سرسٹھ میں عین عاشورہ کے دن عبید الله ابن زیاد قتل کیا گیا، اسے مالک ابن اشتر نخعی نے قتل کیا اس کا سر مختار کے پاس بھیجا مختار نے حضرت عبدالله ابن زبیر کے پاس اور عبدالله ابن زبیر نے امام زین العابدین کے پاس بھیجا۔مترجم کہتا ہے کہ پھر مختار بھی مارا گیا،اس کی قبر کوفہ میں ہے میں نے دیکھی ہے،تنور نوح کے پاس ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن