دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱۶)ابو جندل: آپ سہیل ابن عمر قرشی عامری کے بیٹے ہیں،مکہ معظمہ میں ایمان لائے،باپ نے پاؤں میں بیڑیاں ڈال دیں،آپ نے صلح حدیبیہ کے موقعہ پر انہیں بیڑیوں میں اپنے کو حضور انور تک پہنچایا پھر آپ کے عجیب واقعات ہوئے، خلافت فاروقی میں وفات پائی۔

(۱۷)ابو جہیم: آپ کا نام عامر بن حذیفہ ہے،عدوی قرشی ہیں،حضور انور نے آپ ہی سے کپڑا خریدا،اپنی کنیت میں مشہور ہیں۔

(۱۸)ابو جری: آپ کا نام جابر ابن سلیم ہے،تمیمی ہیں،بصرہ میں رہے،بہت کم روایت آپ سے ہیں۔

(۱۹)ابوجمیل: کتاب الزکوۃ میں ان کا ذکر آتا ہے،نام اور احوال کا پتہ نہیں۔

ج۔۔۔تابعین عظام

(۱)جعفر صادق: آپ جعفر ابن محمد بن علی ابن حسین ابن علی ابن ابی طالب ہیں،صادق لقب ہے،ابو عبدالله کنیت ہے، سادات اہل بیت سے ہیں،یحیی ابن سعید ابن جریج،مالک ابن انس،سفیان ثوری،ابن عیینہ اور امام ابوحنیفہ سے روایات لیں،        ۸۰؁ اسی میں ولادت   ۱۴۸ ؁ ایک سو اڑتالیس میں وفات ہے،ارسٹھ سال عمر ہوئی،مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع میں اپنے والد محمد باقر اور دادا امام زین العابدین کے پاس دفن ہوئے،مترجم نے زیارت کی ہے۔

(۲)جعفر ابن محمد: آپ محمد ابن ابی عثمان کے فرزند ہیں،طیالسی ہیں،کنیت ابو الفضل،     ۲۸۲؁ دوسو بیاسی میں وفات ہے۔

(۳)ابو جعفر قاری: آپ کا نام یزید ابن قعقاع ہے،قاری ہیں،مدنی ہیں،مشہور تابعی ہیں،عبدالله ابن عیاش کے آزا د کردہ غلام ہیں۔

(۴)ابو جعفر: آپ کا نام عمیر ابن یزید ہے خطمی ہیں جماعت صحابہ سے ملاقات ہے۔

(۵)ابو الجویریہ: آپ کا نام حطان ابن حقاف ہے،جرمی ہیں،بہت صحابہ سے ملاقات ہے۔

(۶)ابوالجوزا: آپ کا نام اویس ابن عبدالله ہے،ازدی ہیں،بصری ہیں،     ۸۳؁ تراسی میں قتل کیے گئے۔

(۷)حزاء ابن معاویہ: آپ تمیمی ہیں،آپ سے بجالہ وغیرہم نے احادیث روایت کیں۔

(۸)جمیع ابن عمیر: آپ تمیمی ہیں،اہل کوفہ سے ہیں،حضرت عمر عائشہ صدیقہ وغیرہم سے احادیث سنیں۔

(۹)ابن جریج: آپ کا نام عبدالملک ابن عزیز ابن جریج ہے،مکی ہیں،آپ خود فرمایا کرتے تھے کہ میری طرح علم دوسروں نے جمع نہیں کیا،      ۱۵۰؁  ایک سو پچاس میں آپ کی وفات ہوئی۔

ج۔۔۔صحابیات

(۱)جویریہ: آپ بنت حارث ہیں،          ۵؁  پانچ ہجری میں غزوہ مریسیع میں تھے جسے غزوہ بنی مصطلق بھی کہتے ہیں،گرفتار ہوکر آئیں اور حضرت ثابت ابن قیس کے حصہ میں آئیں،انہوں نے آپ کو مکاتب کردیا،حضور انور نے آپ کی کتابت کا روپیہ ادا کرکے آپ کو آزاد کرکے آپ سے نکاح کرلیا لہذا آپ ام المؤمنین ہیں،آپ کا پہلا نام برہ تھا حضور انور نے بدل کر جویریہ نام رکھا،آپ نے پینسٹھ سال عمر پائی،ربیع الاول      ۵۶؁ چھپن میں وفات ہوئی،آپ کے بہت فضائل ہیں۔

(۲)جدامہ: آپ جدامہ بنت وہب ہیں،اسدیہ ہیں،مکہ معظمہ میں ایمان لائیں حضور انور سے بیعت کرکے اپنی ساری قوم کو چھوڑ دیا حضور کی خدمت میں رہیں۔

ح۔۔۔صحابہ کرام

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن