دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۳)جابر ابن عتیک: آپ کی کنیت ابو عبدالله ہے،انصاری ہیں،بدر وغیرہ تمام غزوات میں شامل ہوئے،۹۱ سال عمر ہوئی     ۶۱ھ؁  میں وفات ہوئی۔

(۴)جبار ابن صخر: آپ انصاری سلمی ہیں،بیعت عقبہ اور بدر وغیرہ تمام غزوات میں شامل ہوئے،بیعت عقبہ میں آپ ستر میں سے ایک تھے۔

(۵)جریر ابن عبداللہ: آپ کی کنیت ابو عمرو ہے،حضور انور کی وفات کے سال آپ ایمان لائے،خود فرماتے ہیں کہ میں وفات سے چالیس دن پہلے ایمان لایا،آخر میں کوفہ میں رہے،پھر بستی قرقیس میں وفات پائی،        ۵۱؁  اکیاون میں وفات ہے۔

(۶)جندب ابن عبداللہ: آپ عبدالله ابن سفیان کے بیٹے ہیں،بجلی علقی ہیں،علق بجل کا ایک خاندان ہے واقعہ عبدالله ابن زبیر کے چار سال بعد وفات پائی۔

(۷)جبیر ابن مطعم: آپ کی کنیت ابو محمد ہے،قرشی نوفلی ہیں،فتح مکہ سے پہلے ایمان لائے،مدینہ منورہ میں رہے،      ۵۴؁ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔

(۸)جریر ابن خویلد: آپ اسلمی مدنی ہیں،صفہ والوں میں سے ہیں،        ۶۱؁ اکسٹھ میں وفات ہوئی۔

(۹)جعفر ابن ابی طالب: آپ ہاشمی و مطلبی ہیں،حضرت علی مرتضٰی کے بڑے بھائی،آپ کا لقب ذو الجناحین بھی ہے یعنی دو پروں والے اور طیار بھی یعنی اڑنے والے،آپ اکتیس لوگوں کے بعد ایمان لائے یعنی بتیسویں مؤمن ہیں،حضرت علی سے دس سال بڑے ہیں،صورت و سیرت میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے مشابہہ تھے،آپ سے آپ کے بیٹے عبدالله ابن جعفر اور دوسرے بہت صحابہ نے احادیث روایت کیں،اکتالیس سال عمر پائی ۸ آٹھ ہجری غزوہ موتہ میں اس طرح شہید ہوئے کہ آپ کے جسم شریف کے سامنے والے حصے میں نوے زخم تھے تلواروں نیزوں کے۔مترجم کہتا ہے کہ آپ کی شہادت کی خبر حضور انور نے مدینہ منورہ میں دی کہ آنکھوں سے آنسو جاری تھے اور خبر شہادت دے رہے تھے، آپ نے مدینہ منورہ میں نماز جنازہ اور بعد نماز دعاء مغفرت فرمائی،آپ کے فضائل بہت ہیں ان چار میں سے ایک ہیں جنکی غائبانہ میت حاضر کی گئی۔

(۱۰)جارود: آپ کا نام بشر ابن عمرو ہے،جارود لقب ہے،عبدی ہیں،۹ نو میں حضور انور کی خدمت میں وفد عبدالقیس میں حاضر ہوئے،بعد ازاں مصر میں رہے۔اور فارس میں قتل کیے گئے ۲۱ ۱کیس خلافت فاروقی میں آپ کی شہادت ہے۔

(۱۱)جبلہ ابن حارثہ: آپ کلبی ہیں اور زید ابن حارثہ کے بھائی ہیں،زید سے بڑے ہیں،زید کو حضور نے اپنا بیٹا بنایا تھا۔

(۱۲)ابو جہیم: آپ کا نام ابوجہیم ہے،بعض نے فرمایا کہ عبدالله ابن حارث ابن صمہ ہے،صحابی ہیں،انصاری ہیں۔

(۱۳)ابو جحیفہ: آپ کا نام وہب ابن عبدالله ہے،عامری ہیں،کوفہ میں رہے،نو عمر صحابہ میں سے ہیں،آپ کے بلوغ سے پہلے حضور انور کی وفات ہوئی،     ۷۴؁  چوہتّر میں کوفہ میں وفات ہوئی،صحابی ہیں کیونکہ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کو بحالت تمیزوہوش دیکھا ہے۔

(۱۴)ابو جمعہ: آپ انصاری ہیں،آپ کے نام میں اختلاف ہے کہ حبیب ابن سباع ہے یا جنید ابن سباع یا کچھ اور،آپ شام میں رہے،صحابی ہیں۔

(۱۵)ابو الجعد: بعض نے فرمایا کہ یہ ہی آپ کا نام ہے،بعض نے کہا کہ آپ کا نام وہب ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن