30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)ثابت ابن ضحاک: آپ کی کنیت ابو زید ہے،انصاری خزرجی ہیں،بچپن میں بیعت الرضوان میں حضور انور سے بیعت کی واقعہ ابن زبیر میں وفات ہوئی۔
(۳)ثابت ابن وحداح: آپ انصاری ہیں،آپ غزوہ احد میں خالد ابن ولید کے برچھے سے شہید ہوئے،بعض مؤرخین کا قول ہے کہ آپ نے بستر پر وفات پائی۔والله و رسولہ اعلم!
(۴)ثوبان: آپ ثوبان ابن بجدہ ہیں،کنیت ابو عبدالله ہے،آپ کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے خرید کر آزاد کردیا،آپ حضور انور کی وفات تک سفروحضر میں حضور کے ساتھ رہے،پھر شام کی بستی رملہ میں قیام رہا وہاں سے حمص چلے گئے، ۵۴ چون میں وہاں ہی وفات پائی آپ سے بہت لوگوں نے احادیث لیں۔
(۵)ثمامہ ابن اثال: آپ حنفی یعنی قبیلہ حنیفہ سے ہیں،یمامہ والوں کے سردار،آپ حضور انور کی خدمت میں قید کرکے لائے گئے انہیں حضور انور نے چھوڑ دیا آپ چلے گئے،پھر غسل کرکے کپڑے دھوکر حضور انور کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور مسلمان ہو گئے۔
(۶)ابوثعلبہ: آپ کا نام جرہم ابن ناشب ہے،آپ خشنی ہیں،بیعت الرضوان میں حضور سے بیعت کی،حضور نے آپ کو آپ کی قوم کے پاس تبلیغ اسلام کے لیے بھیجا ساری قوم آپ کی تبلیغ سے مسلمان ہوگئی،آخر میں شام میں رہے، ۷۵ پچھتر میں وہاں ہی وفات پائی۔
ث۔۔۔تابعین عظام
(۱)ثابت ابن ابی صفیہ: آپ کی کنیت ابو حمزہ ہے،کوفی ہیں،امام محمد ابن باقر سے روایات لین،۱۴۸ ایک سو اڑتالیس میں وفات پائی۔
(۲)ثابت ابن اسلم: آپ کی کنیت ابو محمد ہے،بنانی ہیں،تابعی ہیں،اہلِ بصرہ سے ہیں،مشہور محدث ہیں،حضرت انس کے ساتھ چالیس سال رہے،چھیاسی۸۶ سال عمر پائی،۱۲۳ ایک سوتئیس میں وفات پائی۔
(۳)ثمامہ ابن حزن: آپ قشیری ہیں،آپ نے متعدد صحابہ سے ملاقات کی ہے جیسے حضرت عمر اور عبدالله ابن عمر اور ابو الدرداء اور عائشہ صدیقہ۔
(۴)ثور ابن یزید: آپ قبیلہ بنی کلاع سے ہیں،شامی ہیں،حضرت خالد ابن معدان سے ملاقات ہے، ۱۵۵ ایک سوپچپن میں وفات ہوئی۔
ج۔۔۔صحابہ کرام
(۱)جابر ابن عبداللہ: آپ کی کنیت ابو عبدالله ہے،انصاری ہیں،سلمی ہیں،بہت احادیث آپ سے مروی ہیں،آپ بدر وغیرہ اٹھارہ غزوات میں شریک ہوئے،حضور انور کی وفات کے بعد شام و مصر گئے،آخر نابینا ہوگئے تھے،آپ کی عمر چورانوے سال ہوئی ۷۴ چوہتّر میں مدینہ منورہ میں وفات ہوئی،آپ مدینہ منورہ کے آخری صحابی ہیں کہ آپ کی وفات سے زمین مدینہ صحابی سے خالی ہوگئی۔
(۲)جابر ابن سمرہ: آپ کی کنیت ابو عبدالله عامری ہیں،حضرت سعد ابن ابی وقاص کے بھانجے ہیں،کوفہ میں قیام رہا وہاں ہی وفات ہوئی ۷۴ چوہتّر میں وفات ہے،ایک جماعت نے آپ سے احادیث لیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع