دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱۲)بریدہ ابن حصیب: آپ اسلمی ہیں،غزوہ بدر سے پہلے ایمان لائے مگر اس میں شریک نہ ہوئے،بیعت الرضوان میں موجود تھے مدینہ منورہ کے باشندے تھے،پھر بصرہ چلے گئے،وہاں سے خراسان کے جہاد میں گئے وہاں ہی شہید ہوئے یعنی یزید ابن معاویہ کے زمانہ میں،       ۶۲؁ میں وفات ہوئی،مرو میں آپ کی قبر شریف ہے۔

(۱۳)بشیر ابن معبد: آپ ابن خصاصیہ کے لقب سے مشہور ہیں،خصاصیہ آپ کی ماں ہیں جن کا نام کبشہ ہے،حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے آزاد کردہ غلام ہیں۔

(۱۴)بسر ابن ابی ارطاۃ: آپ کی کنیت ابو عبدالرحمن ہے اور آپ کے باپ کا نام عمیر عامری قرشی ہے۔بعض علماء فرماتے ہیں کہ آپ نے حضور انور کا فرمان عالی نہیں سنا کہ اس زمانہ میں آپ بہت چھوٹے تھے مگر اہل شام کہتے ہیں کہ سنا ہے،واقدی فرماتے ہیں کہ حضور انور کی وفات سے دو سال پہلے پیدا ہوئے،آخری عمر میں مخبوط الحواس ہوگئے تھے امیر معاویہ کے زمانہ میں وفات پائی۔

(۱۵)بدیل ابن ورقاء: آپ خزاعی ہیں،آپ جنگ صفین کے موقعہ پر قتل کیے گئے،آپ کو خود آپ کے بیٹے نے قتل کیا، بعض نے فرمایا کہ حضور انور کے زمانہ میں قتل کیے گئے،آپ کے بیٹے کا نام عبدالله ہے۔

(۱۶)ابنا بسر: ان دونوں کا نام عطیہ اور عبد الله ہے ان کا بیان عین کی تختی میں آئے گا۔ان سے صرف ایک حدیث کھجور مکھن کے ساتھ کھانے کےمتعلق مروی ہے۔

(۱۷)بیاضی: آپ بیاضہ ابن عامر کی اولاد ہیں،آپ کا نام عبدالله ابن جابر ہے،صحابی ہیں۔

ب۔۔۔تابعین عظام

(۱)بلال ابن یسار: آپ حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے آزاد کردہ غلام زید کے پوتے ہیں یعنی یسار زید کے بیٹے ہیں مگر یہ زید زید ابن حارثہ نہیں،وہ دونوں حضرات صحابی ہیں اور بلال تابعی۔

(۲)بلال ابن عبداللہ: آپ حضرت عبدالله ابن عمر کے بیٹے ہیں،قرشی ہیں،عدوی ہیں،ثقہ اور مقبول الحدیث ہیں۔

(۳)بسر ابن محجن: آپ دیلمی حجازی ہیں، ابن مندہ نے آپ کو صحابی کہا ہے ،امام بخاری وغیرہ نے انہیں تابعی فرمایا، آپ سے صرف ایک حدیث مروی ہے۔

(۴)بہز ابن حکیم: آپ بہز ابن حکیم ابن معاویہ ابن حیدہ ہیں،قشیری بصری ہیں،آپ کے متعلق علماء میں اختلاف رہا، بخاری و مسلم نے آپ کی کوئی حدیث روایت نہیں کی۔

(۵)بشر ابن مروان: آپ مروان ابن حکم کے بیٹے ہیں،اموی ہیں،قرشی ہیں،عبدالملک ابن مروان کے بھائی ہیں،اسی کی طرف سے آپ عراق کے حاکم رہے۔

(۶)بشیر ابن رافع: آپ نے یحیی ابن کثیر وغیرہ سے احادیث نقل کیں،ابن معین نے آپ کو قوی کہا۔

(۷)بشر ابن ابی مسعود: آپ کے والد ابو مسعود بدری ہیں،صحابی ہیں،آپ سے بہت سے محدثین نے روایات لیں۔

(۸)بشیر ابن میمون: آپ نے اپنے چچا اسامہ ابن احذری سے احادیث روایت کیں۔

(۹)بحالہ بن عبدہ: آپ تمیمی ہیں،جزء ابن معاویہ کے کاتب تھے،مکی ہیں،ثقہ ہیں،اہل بصرہ میں آپ کا شمار ہے،عمران ابن حسین سے روایت لیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن