دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۱)اسماء بنت ابوبکر الصدیق: آپ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں،حضور انور کی سالی،آپ کا نام لقب ذات النطاقین یعنی دوکمر بند والی ہے کیونکہ ہجرت کی رات آپ نے اپنے کمر بند کے دو ٹکڑے کرکے ایک ٹکڑے سے حضور انور کے سفر کا توشہ باندھا تھا دوسرا ٹکڑا اپنے استعمال میں رکھا،یا دوسرے سے حضور کے سفر کا مشکیزہ باندھا،آپ حضرت عبدالله ابن زبیر کی والدہ ہیں،مکہ معظمہ میں ایمان لائیں،آپ سے پہلے صرف سترہ آدمی ایمان لائے تھے آپ اٹھارویں مؤمنہ ہیں،اپنی ہمشیرہ حضرت عائشہ صدیقہ سے دس سال بڑی ہیں،اپنے فرزند عبدالله ابن زبیر کی شہادت سے دس دن بعد وفات ہوئی،ان کے سولی سے اترنے کے بعد۱۰۰ برس عمر ہوئی،۷۳ تہتر میں مکہ معظمہ میں وفات ہوئی رضی الله عنہا۔

(۲)اسماء بنت عمیس: آپ حضرت جعفر ابن ابو طالب کی زوجہ ہیں،اپنے خاوند کے ساتھ پہلے حبشہ کی طرف ہجرت کی وہاں ہی آپ کے بیٹے محمد،عبدالله،عون پیدا ہوئے،پھر مدینہ منورہ ہجرت کرکے آئیں،حضرت جعفر کی شہادت کے بعد حضرت ابوبکر صدیق نے آپ سے نکاح کیا ان سے محمد ابن ابوبکر پیدا ہوئے،حضرت ابوبکر صدیق کی وفات کے بعد حضرت علی کے نکاح میں آئیں ان سے یحیی ابن علی پیدا ہوئے،آپ سے بہت صحابہ نے روایات لی ہیں۔

(۳)ا نیسہ بنت خبیب: آپ انصاریہ ہیں،صحابیہ ہیں،اہلِ بصرہ میں آپ کا شمار ہے،آپ کے بھانجے خبیب ابن عبدالرحمن نے آپ سے احادیث روایات کیں۔

(۴)ا میمہ بنت رقیقہ: آپ کے والد عبدالله ہیں اور رقیقہ بنت خویلد آپ کی والدہ ہیں،آپ کی والدہ بی بی خدیجہ کی بہن ہیں،آپ اہلِ مدینہ سے ہیں۔

(۵)امامہ بنت ابی العاص: آپ ابوالعاص ابن ربیع کی بیٹی ہیں،آپ کی والدہ زینب بنت رسول الله صلی اللہ علیہ و سلم ہیں، حضرت فاطمہ زہرا کی وفات کے بعد حضرت علی نے آپ سے نکاح کیا،حضرت فاطمہ زہرا نے وصیت کی تھی کہ میرے بعد میری بھانجی امامہ سے نکاح کرنا یہ نکاح زبیر ابن عوام کے اہتمام سے ہوا رضی الله عنہا۔

ب۔۔صحابہ کرام

(۱)ابوبکر الصدیق: آپ کا نام شریف عبدالله ابن عثمان(ابوقحافہ)ابن عامر ابن عمرو ابن کعب ابن سعد ابن تیم ابن مرہ ہے یعنی ساتویں والد مرہ میں حضور سے ملتے ہیں،آپ کا لقب صدیق بھی ہے عتیق بھی،حضور نے فرمایا کہ جسے آگ دوزخ سے عتیق دیکھنا ہو وہ ابوبکر کو دیکھے۔حضور انور کے ساتھ تمام غزوات میں شریک ہوئے،زمانہ جاہلیت اور اسلام میں کبھی بھی حضور انور سے الگ نہ ہوئے،آپ سب سے پہلے مؤمن ہیں قدرت خدا ہے کہ آپ کی کنیت ابوبکر ہے یعنی اولیت والے،ابو معنی والے،بکر معنی اولیت"سَبِّحُوۡہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیۡلًا"آپ ایمان،ہجرت،بعد رسول وفات وغیرہ سب میں اول ہی رہے۔(مترجم)آپ سفید رنگ دبلا بدن ہلکے رخسارے چہرہ پر رگیں ظاہر آنکھیں کچھ دھنسی ہوئی پیشانی اوبھری ہوئی مہندی اور وسمہ کا خضاب لگاتے تھے،آپ خود صحابی ہیں،والدین صحابی ہیں،ساری اولاد صحابی پوتی پوتے نواسی نواسے صحابی کسی صحابی کو یہ شرف حاصل نہیں جیسے یوسف علیہ السلام چار پشت کے نبی ہیں۔گروہ انبیاء میں صرف آپ کو یہ شرف حاصل ہے،یوں ہی جماعت صحابہ میں آپ ہی ہیں جو چار پشت کے صحابی ہیں،آپ کی ولادت مکہ معظمہ میں واقعہ فیل کے دو سال چار ماہ بعد ہوئی،مدینہ منورہ میں بائیس جمادی آخر   ۱۳ھ؁ تیرہ منگل کی رات مغرب و عشاء کے درمیان آپ کی وفات ہوئی،تریسٹھ سال عمر ہوئی،آپ کی وصیت کے مطابق آپ کو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن