دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۹)اسود: آپ اسود ابن ہلال محاربی ہیں،حضرت عمرو ابن معاذ اور ابن مسعود سے ملاقات بھی ہے اور اخذ روایات بھی ۸۴ھ؁  چوراسی میں وفات ہوئی۔

(۱۰)ابراہیم ابن میسرہ: آپ طائف کے رہنے والے ہیں،تابعی ہیں،ثقہ ہیں۔

(۱۱)ابراہیم ابن عبدالرحمن: آپ کے دادا کا نام عوف ہے،ابراہیم کی کنیت ابو اسحاق ہے،زہری قرشی ہیں،بچپن میں حضرت عمر فاروق اعظم سے ملاقات ہوئی،۹۶ چھیانوے میں وفات ہوئی،پچھتر سال عمر پائی۔

(۱۲)ابراہیم ابن اسماعیل: آپ اشہلی ہیں،آپ دن کے روزہ دار رات کے شب بیدار تھے،دار قطنی وغیرہ نے کہا کہ آپ متروک الحدیث ہیں،۱۶۵ ایک سو پینسٹھ میں وفات پائی۔

(۱۳)ابراہیم ابن فضل: آپ مخزومی ہیں،محدثین کے نزدیک ضعیف ہیں،آپ سے حضرت وکیع اور ابن نمیر وغیرہ نے احادیث لیں۔

(۱۴)اسحاق ا بن عبداللہ: آپ انصاری ہیں،مدنی ہیں،تابعی ہیں،امام مالک آپ کو بہت سے محدثین پر ترجیح دیتے تھے،آپ نے ۱۳۲ ایک سوبتیس میں وفا ت پائی۔

(۱۵)اسحاق ابن راہویہ: آپ کی کنیت ابو یعقوب ہے،نام اسحاق ابن ابراہیم تیمی ہے مگر مشہور ہیں ابن راہویہ سے، مسلمانوں کے مضبوط ستون اسلام کی چمکتی ہوئی نشانی،محدث فقیہ متقی صحیح حافظہ والے،بہت صفات کے جامع،طلب علم کے لیے خراساں،عراق، حجاز،یمن،شام کے سفر کیے،پھر وفات تک نیشاپور میں رہے،۷۴ چوہتر سال عمر ہوئی،۲۳۸ھ؁ میں وفات ہوئی،آپ کے فضائل شمار سے باہر ہیں۔بخاری،مسلم ترمذی وغیرہ محدثین نے آپ سے روایت لیں۔

(۱۶)ابواسحاق سبعی: آپ کا نام عمرو ابن عبد الله سبعی ہیں،ہمدانی کوفی ہیں،حضرت علی و ابن عباد وغیرہم سے ملاقات ہے،مشہور محدث ہیں،حضرت عثمان کے خلیفہ بننے کے دو سال بعد پیدا ہوئے،۱۲۹ ایک سو انتیس ہجری میں وفات ہوئی۔(رضی الله عنہم)

(۱۷) ابواسحاق ابن موسیٰ: آپ انصاری مدنی ہیں،بعد کوفہ میں رہے،بغداد میں حضرت سفیان ابن عیینہ وغیرہم سے فن حدیث حاصل کیا  ۲۴۴؁  دوسو چوالیس میں کوفہ میں وفات پائی۔

(۱۸)ابو ابراہیم اشملی: آپ انصاری ہیں،آپ سے یحیی ابن کثیر نے روایت کی۔

(۱۹)ابو اسرائیل:آپ کا نام اسماعیل ابن خلیفہ ملائی ہے،۱۶۹ ایک سو انہتّر میں وفات ہوئی۔

(۲۰)ابو ایوب مراغی: آپ عقیلی ہیں،حضرت جویریہ اور ابوہریرہ سے روایات لیں رضی الله عنہم۔

(۲۱)ابو الاحوص: آپ کا نام عوف ابن مالک ابن فضیلہ ہے،اپنے والد اور حضرت ابن مسعود وغیرہم سے روایات لیں۔

(۲۲)الاحوص: آپ ابن جواب ہیں،اہل کوفہ سے ہیں،آپ سے علی ابن مدینی نے روایت لیں،۲۲۱ دوسو اکیس میں وفات ہوئی۔

(۲۳)ابو الاحوص: آپ کا نام سلام ابن سلیم حافظ ہیں،آپ سے چار ہزار احادیث مروی ہیں،ثقہ ہیں،۱۷۹ ایک سو اناسی میں وفات ہوئی۔

(۲۴)ابی ابن خلف: اس کا بھائی امیہ ابن خلف ہے،یہ ابن وہب کے پوتے ہیں،ابی کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے احد کے دن اپنے ہاتھ شریف سے قتل کیا،امیہ بدر میں مارا گیا،ان بے دینوں کے نام تابعین کی فہرست میں نہیں آنا چاہیے تھا۔(مترجم)

الف۔۔۔صحابیات

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن