دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

(۲۹)ابوامیہ مخزومی: آپ صحابی ہیں،آپ کا شمار اہلِ حجاز میں ہوتا ہے،آپ سے ابو المنذر نے احادیث نقل فرمائیں حالات زندگی معلوم نہیں ہوسکے۔

(۳۰)امیہ ابن مخشی: آپ بنی خزاعہ سے ہیں،ازدی ہیں،آپ کا شمار بصرہ والوں میں ہوتا ہے،آپ سے ایک حدیث کھانے کے متعلق مروی ہے جسے آپ کے بھتیجہ مثنی ابن عبدالرحمن نے روایت کیا۔

(۳۱)امیہ ابن صفوان: آپ امیہ ابن خلف کے پوتے ہیں،جہمی ہیں،اپنے والد صفوان سے احادیث روایت فرماتے ہیں۔

(۳۲)ابو اسرائیل: آپ صحابی ہیں،آپ نے ہی نذر مانی تھی کہ خاموش رہیں گے روزہ رکھ کر دھوپ میں کھڑے رہیں گے سایہ میں نہ بیٹھیں گے حضور انور نے اس کے توڑنے کا حکم دیا،فرمایا کہ بیٹھو کلام کرو اور سایہ لو حضرت ابن عباس و جابر نے آپ سے احادیث لیں۔

(۳۳)آبی اللحم: آپ کا نام خلف ابن عبدالملک ہے یا عبدالله ہے،غفاری ہیں،چونکہ آپ گوشت قطعًا نہیں کھاتے تھے اس لیے آپ کا لقب آبی اللحم ہوا یعنی گوشت کے انکاری،یا اپنے زمانہ جاہلیت میں بتوں کے نام پر ذبیحہ کا گوشت کبھی نہ کھایا،غزوہ حنین میں شہید ہوئے۔

الف۔۔۔تابعین عظام

(۱)اویس قرنی: آپ اویس ابن عامر ہیں،کنیت ابو عمرو ہے،قرن جو یمن کا شہر ہے وہاں کے رہنے والے ہیں،حضور انور کا زمانہ پایا مگر دیدار نہ کرسکے،حضور انور نے آپ کے مدینہ آنے کی بشارت دی تھی،حضر ت عمر فاروق اور دوسرے صحابہ سے ملاقات ہے،گوشہ نشینی اور زہد و تقویٰ میں مشہور تھے،  ۳۷ھ؁ میں جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ شریک ہوئے۔

(۲)ابان ابن عثمان: آپ حضرت عثمان غنی کے فرزند ہیں،قرشی ہیں،تابعی ہیں،آپ سے بہت احادیث مروی ہیں،یزید ابن عبدالملک کے زمانہ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔

(۳)ایوب ابن موسیٰ: آپ ایوب ابن موسیٰ ابن عمرو ابن سعید ابن عاص ہیں،اموی ہیں،بڑے فقیہ تھے،۱۳۳ھ؁ ایک سو تینتیس میں وفات پائی۔

(۴)امیہ ابن عبد اللہ: آپ امیہ ابن عبدالله ابن خالد ابن اسید ہیں،مکی ہیں،ثقہ ہیں،خراسان کے حاکم رہے،    ۸۰ھ؁ اسی میں فات پائی۔

(۵)اسلم: آپ کی کنیت ابو خالد ہے،حضرت عمر فاروق کے آزاد کردہ غلام حبشی تھے،آپ کو       ۱۱ھ؁  گیارہ میں حضرت عمر نے مکہ معظمہ میں خریدا،ایک سو چودہ برس عمر ہوئی،مروان ابن حکم کی حکومت میں وفات پائی۔

(۶)ارزق ابن قیس: آپ حارثی ہیں،تابعی ہیں،بہت صحابہ سے ملاقات کی ہے۔

(۷)اعمش: آپ کا نام سلیمان ابن مہران ہے،اسدی ہیں،کابلی ہیں،کابل قبیلہ اسد کا ایک قبیلہ ہے، ۶۰ساٹھ برس عمر ہوئی،آپ کی ولادت مقام رے میں ہوئی وہاں سے کوفہ لاکر آپ کو ایک کابلی آدمی کے ہاتھ فروخت کردیا گیا،آپ مشہور محدث بھی ہیں قاری بھی،آپ سے ایک خلقت نے علمی فیض لیے،۱۴۸ ایک سواڑتالیس میں وفات ہوئی،علماء کوفہ اکثر آپ کے شاگرد ہیں۔

(۸)اعرج: آپ کا نام عبدالرحمن ابن ہرمز مدنی ہے،بنی ہاشم کے آزادکردہ غلام ہیں،مشہور ثقہ تابعی ہیں،مقام اسکندر میں ۱۲۰ ایک سو بیس میں وفات پائی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن